Tag: رمہا احمد

  • رمہا احمد کا لباس پر تنقید کرنے والے ٹرولز کو کرارا جواب

    رمہا احمد کا لباس پر تنقید کرنے والے ٹرولز کو کرارا جواب

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمہا احمد نے سوشل میڈیا پر ساڑھی میں تصاویر شیئر کی ہے۔

    اداکارہ رمہا احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے، تصاویر میں پاکستانی اداکارہ کو بیلک اینڈ وائٹ ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    رمہا احمد پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کی تصاویر کو جہاں ان کے کئی مداحوں نے پسند کیا وہی ادکارہ کو انڈین اسٹائل ساڑھی پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rimha Ahmed (@rimhahmed)

    رمہا احمد کی تصاویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’انڈین کلچر اتنا کیوں پسند ہے‘؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’کوئی غلط بات تو نہیں اس میں‘۔

    اداکاکرہ رمہا احمد نے مزید کہا کہ ’ اور آپ کو نہیں پتہ لیکن میری امی انڈیا سے ہیں تو یہ میرا کلچر بھی ہے‘۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا جس میں وہ بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

    رمہا احمد نے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں ’آمنہ‘ کا کردار نبھایا تھا جس کے مرکزی کرداروں میں عینا آصف، ثمر عباس، نعمان اعجاز، ماریہ واسطی ودیگر شامل تھے۔

  • رمہا احمد سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    رمہا احمد سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمہا احمد کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمہا احمد نے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں نئے ہیئر اسٹال کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    رمہا احمد نے نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل کی پرپل رنگ کی ایموجیز بھی بنائی۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اسے پسند بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے لکھا کہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔ دوسرے صارف نے کہا کہ ’ماشا اللہ بہت خوبصورت ہیں۔‘

    رمہا احمد سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رمہا احمد نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مقدر کا ستارہ‘ میں ’نتاشا‘ کا کردار نبھایا تھا۔
    مقدر کا ستارہ میں رمہا احمد بابر علی (صفدر) کی بیٹی اور آریز احمد (فیضان) کی بہن بنی تھیں۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نادیہ خان، سلمیٰ حسن، لائبہ خان، شائشتہ جبیں، فاطمہ آفندی، عنایت خان ودیگر شامل تھے، مقدر کا ستارہ کی کہانی صائمہ اختر نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے تھے۔