Tag: رمیز راجہ

  • ’لگتا ہے سرفراز کا کیریئر ختم ہوگیا‘ رمیز راجہ تنقید کا نشانہ بن گئے

    کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے میچ بچانے والے سرفراز احمد کی تعریف سرحد پار سے بھی ہورہی ہے، قومی کرکٹرز سمیت سوشل میڈیا صارفین بھی سابق کپتان کی کارکردگی کو سراہا رہے ہیں۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تین نصف سنچریاں اور ایک شاندار سنچری اسکور کی اور اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کے بھی دل جیت لیے۔

    تاہم گزشتہ کچھ عرصہ قبل سابق چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی صورت میں ایک نیا وکٹ کیپر موجود ہے۔

    انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’لگتا ہے کہ اب سرفراز احمد کا کیریئر ختم ہوگیا ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین رمیز راجا کے اس بیان کو لے کر دلچسپ میمز بنا رہے ہیں ان کے بیان پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

    ایک مداح نے سرفراز کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور بتاؤ رمیز راجا یوٹیوب چینل کیسا چل رہا ہے۔‘

    راؤ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک دفعہ کسی نے کہا کہ سرفراز احمد کا کیریئر تقریباً ختم ہوگیا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنا پلان دکھا دیا۔‘

    کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی نصف سنچریوں اور آخری ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ٹیم شکست سے بچ بھی گئی اور سرفراز نے ناقدین کو اپنے بلے سے جواب بھی دے دیا ہے۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد: ذرائع نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے تبدیل ہونے کا امکان ہے، رمیز راجہ کو ہٹا کر نجم سیٹھی کو عہدہ دیا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، جب کہ نجم سیٹھی نئے چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم سے نجم سیٹھی کی لاہور میں ایک ظہرانے پر ملاقات بھی ہوئی ہے۔

    پاکستان میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے لیے حکومت کا بڑا قدم

    وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ 2014 کا پی سی بی آئین بحال کیا جائے، پرانے آئین کی بحالی کے بعد ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ہو جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری آئی پی سی نے چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، وزیر اعطم پی سی بی آئین 2014 کی بحالی کا حکم بھی کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔

  • ہم پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں، رمیز راجہ

    ہم پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں، رمیز راجہ

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم آج بھی پچ کے معاملے میں ڈارک ایج میں رہتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پچ بنانے میں کامیاب نہیں ہو رہے، ہم نے بہت کوششیں کرلیں، باہر سے بھی ماہر بلائے، ہمارے یہاں ایک ہی طرح کی مٹی سے پچ بنتی ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹرے بنا کر اس میں ڈراپ ان پچ بنائیں گے، پچ کے معاملے پر میں زیادہ نا امید ہوں، جب کرکٹر چیئرمین ہو تو ایسے معاملے میں زیادہ شرمندگی ہوتی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ پچ کے معاملے میں اگلے سیزن تک صبر کرنا ہوگا، پچ پر بورڈ کوئی گائیڈ لائن نہیں دیتا۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جو بیٹنگ کی ایسی پہلے نہیں دیکھی، ہمیں بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا طریقہ بدلنا ہو گا۔

    اس کے علاوہ ایشیا کپ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کرانا ہمارا حق ہے یہ ہمیں ملا ہے، کوئی نہ آئے تو ہم بھی نیوٹرل وینیو پر ایونٹ سے پل آؤٹ کر سکتے ہیں۔

  • شاہین آفریدی سے متعلق رمیز راجہ کا اہم بیان

    شاہین آفریدی سے متعلق رمیز راجہ کا اہم بیان

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کے مسئلے کو بلا ضرورت متنازع بنایا گیا ہے، کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ ہم شاہین آفریدی کا خیال نہیں رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آج منگل کو پاک انگلینڈ میچ کے سلسلے میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے بتایا کہ شاہین آفریدی انگلینڈ میں ہے اور ان کا ری ہیب ہو رہا ہے، وہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم میں شامل ہوں گے۔

    قبل ازیں، رمیز راجہ کے ساتھ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو، اور ای سی بی کے دیگر عہدیداران بھی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے مہمان وفد کا استقبال کیا، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ میں صرف کرکٹ کی طرف توجہ دے رہا ہوں، امید کرتا ہوں آج اچھا مقابلہ ہوگا، ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے یہ ایک اہم سیریز ہے۔

    انھوں نے کہا ہم نے کوشش کی تھی انگلینڈ کو پاکستان لے کر آئیں، وہ روٹھ کر گئے تھے اور انھیں بہت محنت کر کے لے کر آئے ہیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایشیا کپ کا فائل کھیلا، ایونٹ میں بھارت کو شکست دی، کیا اب اس ٹیم کو غلطی کرنے کی تھوڑی سی لچک دیں گے یا نہیں؟ انھوں نے کہا میں بابر اعظم کو بھی یہی سمجھاتا ہوں کہ فینز کی یادداشت کمزور ہے، فینز کو خوش کرنے کے لیے آپ کو ہر میچ جیتنا ہوگا۔

    پی سی بی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ کرسیوں کی امپورٹ بند ہونے پر اب فینز کو گراؤنڈ میں شادی کی کرسیوں پر بٹھا رہے ہیں۔

  • ملتان کی گرمی میں کلین سوئپ، رمیز راجہ کا اہم اعلان

    ملتان کی گرمی میں کلین سوئپ، رمیز راجہ کا اہم اعلان

    ملتان: پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو پنجاب کے شہر ملتان میں پڑنے والی شدید گرمی میں کلین سوئپ کر دیا ہے، جس کے بعد رمیز راجہ نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے سخت گرمی میں شائقین کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے بعد اب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو بھی یہاں لانے کی کوشش کریں گے۔

    رمیز راجہ نے کہا ہم کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے میچز بھی ملتان میں کرائیں، اتنی گرمی میں دونوں ٹیموں نے یہاں کرکٹ کھیلی یہ بالکل بھی آسان نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا ہے، گزشتہ روز تیسرا ون ڈے میچ پاکستان نے ملتان میں 53 رنز سے جیتا، ویسٹ انڈین ٹیم 270 رنز کے تعاقب میں 216 رنز تک محدود رہی، عقیل حسین نے 60 اور کیسی کارٹی نے 33 رنز بنائے، شاداب خان نے 4، حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

    پلیئر آف دی سیریز نے رن آؤٹ کس کی غلطی قرار دیا؟

    پاکستان نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں پر 269 رنز اسکور کیے، خراب موسم کے باعث میچ 48 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا، پاکستان کی آدھی ٹیم 117 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، تاہم شاداب نے 86 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا، امام الحق 62، فخر 35 اور خوشدل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، نکولس پوران نے 4، کیموپال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

  • پی ایس ایل انڈر 19 سے متعلق رمیز راجہ کا اہم بیان

    پی ایس ایل انڈر 19 سے متعلق رمیز راجہ کا اہم بیان

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر اب ملک میں‌ پی ایس ایل انڈر 19 ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل بڑا برانڈ بن چکا ہے، اب ہم پی ایس ایل انڈرنائنٹین اور ویمنز ایونٹ کے انعقاد کا بھی سوچ رہے ہیں۔

    میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا سری لنکا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے سے اس پر اچھا رسپانس ملا ہے۔

    رمیز راجہ کے مطابق پی ایس ایل سیزن 7 سے 900 ملین روپے کا فائدہ ہوا، 540 کروڑ روپے فرنچائزز میں بانٹے جائیں گے، پی ایس ایل میں ویور شپ کا بھی ریکارڈ ٹوٹا ہے۔

    دوسرا ٹیسٹ: تماشائیوں کی طرف سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بریانی کی دعوت

    انھوں نے کہا ایشیا کپ کی میزبانی 2023 میں کریں گے، بھارت آتا ہے یا نہیں بعد میں دیکھیں گے، چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ دو ملکی ٹورنامنٹ سے فائدہ نہیں ہوتا اس لیے ٹرائی سیریز پر جائیں گے، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹرائی سیریز کھیل سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آسٹریلوی مینز ٹیم کے پاکستان کے دورے کے بعد اب ویمن کرکٹ سیریز کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اپنی ویمنز اور اے ٹیم پاکستان بھیجنے کو رضا مند ہو گیا ہے۔

    آسٹریلوی ویمنز ٹیم کا رواں سال پاکستان میں فل سیریز کھیلنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے، اے ٹیم بھی پاکستان میں مکمل سیریز کھیلے گی، دونوں بورڈز نے اس پر رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے۔

  • کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں: رمیز راجہ

    کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں: رمیز راجہ

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اسکولنگ کے ساتھ مل کر جلد ہی 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے، کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں تاثر ہے کہ کوچ کارکردگی کا فیصلہ کرتے ہیں، یہ تاثر ٹھیک نہیں، کوشش ہے کہ ماحول اور لیڈر شپ کے ذریعے کچھ کر سکیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جتنا بھرپور سیزن آنے والا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں آیا، نتائج اچھے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ مزید اچھے نتائج ملیں گے، اسکولنگ کے ساتھ مل کر جلد ہی 100 بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے، ہم نشاندہی کردیں گے کہ یہ ہمارا مستقبل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ٹیلنٹ ہنٹ بھی چل رہا ہے، تمام چیزیں 15 دن میں سامنے آجائیں گی، اسکول کرکٹ 2 دن ہفتے اتوار کو پورے پاکستان میں ہو رہی ہے۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے مٹی بھی منگوا رہے ہیں اور پچز بھی منگوا رہے ہیں، کوشش ہے کہ 40 ہائبرڈ پچز کلب میں بچھائیں۔ کراچی میں تماشائیوں کی طرف سے ردعمل مایوس کن رہا، پارکنگ اور دیگر مشکلات کی وجہ سے تماشائیوں کی آمد کم رہی۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہے، کنڈیشن کے حساب سے کوچز کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاور ہٹنگ کے لیے کوچ کی خدمات لینا چاہتے ہیں، ہمیں یہ تجربہ کرنا چاہیئے۔

  • ’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

    ’بلینک چیک‘ ملے گا یا نہیں؟ رمیز راجہ کا اہم بیان

    لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت شکست سے دوچار ہو چکا، کپ بھی اختتام کو پہنچ چکا، تاہم وعدے کے مطابق تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک سرمایہ کار کی جانب سے بلینک چیک (دستخط شدہ خالی چیک) نہیں ملا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے ’بلینک چیک‘ ملنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا، انھوں نے آن لائن پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ بلینک چیک سے متعلق انویسٹر کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    رمیز راجہ نے بتایا کہ جس انویسٹر نے خالی چیک دینا ہے، دراصل ان کے ساتھ دیگر معاملات پر بات چیت ہو رہی ہے، جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ سرمایہ کار کی جانب سے پاکستان کرکٹ کی زیادہ بہتر خدمت کس طرح ہو سکتی ہے۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے سینیٹر رضا ربانی کی صدارت میں سینیٹ کی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس کو بتایا تھا کہ انھیں ایک سرمایہ کار نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دینے پر پی سی بی کو بلینک چیک دیا جائے گا۔

    پاک بھارت میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کر دیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

  • رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

    رمیز راجہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے دبئی جائیں گے

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ 14 نومبر کو شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں دیکھیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 14 نومبر کو شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل دبئی میں دیکھیں گے، رمیز راجہ دبئی میں آئی سی سی بورڈ اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ اجلاس 16 نومبر سے شیڈول ہے، اجلاس میں اگلے سرکل 2024 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کا فیصلہ متوقع ہے۔

    پی سی بی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اماراتی بورڈ کے ساتھ کرنے کا خواہش مند ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کا اظہار سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ کیا ہے جبکہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی خواہش بھی ظاہر کی ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرکے پانچویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    پاکستان نے میگا ایونٹ کے چوتھے میچ میں نمیبیا کو باآسانی 45 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم سپر 12 مرحلے کا اپنا آخری میچ 7 نومبر اسکاٹ لینڈ سے کھیلے گی۔

  • بھارتی سورما کیسے زیر ہوں گے، رمیز راجہ نے شاہینوں کو گُر بتا دیے

    بھارتی سورما کیسے زیر ہوں گے، رمیز راجہ نے شاہینوں کو گُر بتا دیے

    لاہور: پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں شاہینوں کو سورماؤں کو زیر کرنے کے گُر بتا دیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی اسکواڈ سے آن لائن خطاب میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ اچھی کرکٹ کے ساتھ ملک کے وقار کو مقدم رکھیں۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی کھلاڑی زیر کرنے کے لیے رمیز راجہ نے کہا کہ بے خوف ہو کر جارحانہ کرکٹ کھیلیں، اور بھارت کے میچ پر ہی نہیں بلکہ پورے ٹورنامنٹ پر فوکس کریں۔

    رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ پی سی بی چیئرمین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ میں پریشر سے آزاد ہو کر کھیلیں۔

    ادھر چیمپئین کپتان یونس خان کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ کے لیے سب سے پہلے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، اس طرح کھلاڑیوں سے میٹنگ کر کے پیغام دینے سے کھلاڑیوں پر دباؤ بڑھے گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے وارم اپ میچ میں شکست نے ٹیم مینجمنٹ کی پریشانی بڑھا دی ہے، بھارت کے خلاف سب سے بڑے معرکے کے لیے بھی مشاورت جاری ہے، قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

    پاک بھارت میچ کے لیے ہر کوئی پر جوش ہے، دبئی میں پاکستان پویلین کے باہر موجود شرکا بھی پاکستان کی جیت کے لیے پر امید ہیں، کرکٹ شائقین کہتے ہیں کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کا شان دار آغاز کرے گا۔