Tag: رنبیر

  • رنبیر کپور کا براہمسترا کی مزید تشہیر سے انکار

    رنبیر کپور کا براہمسترا کی مزید تشہیر سے انکار

    بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور نے اپنی اور عالیہ بھٹ کی فلم براہمسترا  کی مزید تشہیر کرنے سے انکار کردیا۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر رنبیر کپور کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ فون پرکسی سے بات کرتے ہوئے فلم کی تشہیر کرنے سے انکار کررہے ہیں۔

    ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ براہمسترا ڈزنی پلس اور ہاٹ اسٹار پر آرہی ہے اس کا مطلب ہے اس کی تشہیر ہورہی ہے، تو اب بار بار تشہیر کرکے کیا کرنا ہے۔

    رنبیر نے کہا کہ عالیہ بھٹ نے فلم میں اتنی بار شیوا نہیں بولا، اور میں ہر تشہیر میں ڈانس کرکے بھوت بن چکا ہوں، ہر ایونٹ پر کیسریا گانا گاکر عالیہ کی آواز بیٹھ چکی ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ہم نے  ڈیڑھ سو ڈرون اڑا دیے، ڈھائی سو لڈو بانٹ دیے، اب کیا کروں اسکی تشہیر کے لیے سب کے گھر جاؤں اور کہوں کہ ہماری فلم ڈزنی اور ہاٹ اسٹار پر آرہی ہے پلیز آپ لوگ دیکھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

    انہوں نے مزید کہا کہ براہمسترا ویسے ہی ہٹ ہے، آیان کو کیا لگتا ہے براہمسترا کی تشہیر کے علاوہ میری کوئی زندگی نہیں ہے، باپ بننے والا ہوں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گفتگو کے دوران ان کے پاس ایک اور کال آتی ہے جس میں رنبیر کہتے ہیں کہ ہاں یار میں براہمسترا کی تشہیر کے لیے آرہا ہوں، یہ فلم سب کو دیکھنی ہوگی میں ضرور آؤں گا۔

    ویڈیو کے اختتام پر کال رکھنے کے بعد اداکار رنبیر اداس نظر آتے ہیں اور ایک تکیہ اٹھا کر اپنے سر پر مارتے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہارڈ فیکٹ‘ ساتھ ہی ایک ایموجی کا بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’براہمسترا‘ میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

    اس فلم کو 9 ستمبر کو دنیا بھر میں تیلگو، تامل، ملیالم، اور ہندی سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کیا گیا اور فلم نے صرف 3 دنوں میں دنیا بھر میں 425 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

    فلم ’براہمسترا‘ ایک ساتھ سب سے زیادہ اسکرینز پر ریلیز ہونے والی اب تک کی پہلی بھارتی فلم ہے، اسے دنیا بھر میں 8000 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا ہے۔

  • عجب پریم کی غضب کہانی، کترینہ اور رنبیر پھرسے ایک ساتھ منظر عام پر

    عجب پریم کی غضب کہانی، کترینہ اور رنبیر پھرسے ایک ساتھ منظر عام پر

    بالی ووڈ کی باربی ڈول جوڑی کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک طویل عرصے کے بعد ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے ہیں۔

    کترینہ کیف اور رنبیر کپور نے ماضی کی تمام تلخیوں کو بھلاتے ہوئے ایک بار پھر ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آخر کار فلم جاگا جاسوس کی عکس بندی کا شیڈیول طے پا گیا ، فلم کی بیشتر عکس بندی ماراکش میں کی جائے گی ۔

    رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زدعام رہی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی کئی دنوں سے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی خبروں کے چرچے ہیں جس کے بارے میں دونوں اداکار لب کشائی کرنے سے کترا رہے ہیں۔

    CicRVfhWgAAFYGU

    تاہم اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے ماضی کے اختلافات بھلادیئے ہیں دونوں بالی ووڈ اسٹارز کی فلم’جگا جاسوس‘ کیلئے ڈانس کرتے ریہرسل کی ویڈیو اور کچھ تصاویر سماجی ویب سائٹ کے ذریعے منظر عام پر آگئی ہے۔

    CiaxQnFUgAQ4bky

    منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں رنبیر اور کترینہ کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانے کی ریہرسل ماراکش کے ایک بازار میں کی جارہی ہیں۔

    CiWUwGrWUAA8aXO

    واضح رہے رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان بریک اپ کے بعد فلم کی شوٹنگ کھٹائی میں پڑ گئی تھی تاہم اب ایک بارپھردونوں اداکار اپنے مداحوں کو ساتھ نظر آئینگے۔

    CiQxUN-WgAAQwg6

    CiPLW8sWkAETgLY

    بالی ووڈ کے ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم جگا جاسوس کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ فلم رواں سال جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

    CiWUwIkWsAI5Dlo

    یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ اور رنبیر کپور پہلے بھی فلم عجب پریم کی غضب کہانی اور فلم رجنیتی میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔