Tag: رنبیرکپور

  • رنبیرکپور نے عالیہ کے بغیر تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا

    رنبیرکپور نے عالیہ کے بغیر تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا

    بالی ووڈ سپراسٹار رنبیر کپور نے کئی لوگوں کے کہنے کے باوجود اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے بغیر تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا۔

    بھارتی فلموں کی خوبصورت جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی میں شرکت کی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، اس جوڑے کو شادی کے پنڈال میں داخل ہوتے ہی پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

    تاہم، اس وقت رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافرز کی پرزور فرمائش کے باجود سولو تصویروں کے لیے پوز دینے سے انکار کر دیا، اس پر عالیہ بھٹ کا ردعمل بھی ناقابل یقین تھا۔

    ’رنبیر کپور اگلے شاہ رخ خان ہیں‘

    جیسے ہی عالیہ اور رنبیر نے پاپرازی کے لیے پوز دیا، فوٹوگرافروں نے انھیں دیکھر بالی ووڈ کی نمبر ون جوڑی پکارنا شروع کردیا جس پر عالیہ شرماتی ہوئی بھی نظر آئیں۔

    رنبیر نے اصرار کرکے عالیہ کی سولو تصویریں بنوائیں تاہم، جب پاپرازی نے رنبیر سے اکیلے پوز دینے کو کہا، تو انھوں نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا، پاگل ہے کیا، جس پر عالیہ بھی کھلھلا کر ہنس پڑیں۔

    خیال رہے کہ بالی وڈ کے بزنس تجزیہ کار و ناقد ترن آدرش نے ایکشن کرائم فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی کے بعد رنبیر کپور کو انڈسٹری کا اگلا شاہ رخ خان بھی قرار دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے فلم ’اینیمل‘ کی شاندار کامیابی سے اپنا سُپر اسٹارڈم دوبارہ قائم کرلیا ہے، ترن آدرش رنبیر کپور کو بہت سراہا۔

    ترن آدرش نے اداکاروں کے فلمی سفر کا تجزیہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کیسے فلاپ ہونے کے بعد واپس لوٹے اور رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

  • ’’یہ بھارت کا نمبر ون اسٹار ہے، لوگ اسے دیکھنے کے لیے پاگل ہیں‘‘

    ’’یہ بھارت کا نمبر ون اسٹار ہے، لوگ اسے دیکھنے کے لیے پاگل ہیں‘‘

    بالی ووڈ کے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے فلم اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے انھیں بھارت کا نمبر ون اسٹار قرار دیا ہے۔

    فلم دل بیچارا کی ہدایت کاری کرنے والے کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے ایک نئے انٹرویو میں مداحوں میں رنبیر کپور کی مقبولیت کے بارے میں بات کی، مکیش نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیرکپور کو نمبر ون کہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کو لوگ دیکھنے کے لیے پاگل ہیں۔

    انٹرویو کے دوران مکیش سے اس دور میں اسٹارڈم کے تصور کے بارے میں پوچھا گیا تھا کیوں کہ آج کل سوشل میڈیا نے مداحوں کو ان کے پسندیدہ اسٹارز کے بہت قریب کردیا ہے۔

    اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ جو رنبیر کپور کا چارم ہے نہ وہ الگ ہے، لوگ اسے دیکھنے کے لیے پاگل ہیں جو تڑپتے ہیں جب اسکی فلم آتی ہے،

    مکیش نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ رنبیر کپور اس لحاظ سے نمبر ون ہیں کیوں کہ رنبیر کپور کی یہ خوبی ہے کہ جب ان کی فلم ریلیز ہوتی ہے تو لوگ اسے دیکھنے کے لیے دیوانے ہوتے ہیں۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور نے یوں تو سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے لیکن اس سے ان کے اسٹارڈم پر کوئی اثر نہیں پڑا اور لوگ ان کی فلمیں ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں، ان فلم اینیمل میں اداکاری کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔

  • رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    بالی وڈ کے اداکار رنبیرکپور اور شردھا کپور کی فلم ’ تو جھوٹی میں مکار‘ نے باکس آفس پر دو دن میں کارتک آریان کی فلم کو پیچھے چھوڑنے والی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کی 8 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ نے بھارت میں پہلے دن میں 15 کروڑ 73 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ دوسرے دن 25 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رنبیر اور شردھا کی فلم بھی باکس آفس پر توقع سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب نہی رہی تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ ہفتے کے آخری روز تک کارتک آریان کی فلم شہزادے کو یہ پیچھے چھوڑ دے گی۔

    کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم میں دونوں اداکاروں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کیا ہے، شردھا کپور 2020 کے بعد کسی فلم میں نظر آرہی ہیں جبکہ رنبیر کپور کی یہ سال کی پہلی فلم ہے۔

    فلم کی ریلیز سے قبل رنبیر کپور اور شردھا کپور نے فلم کی پروموشن کے حوالے سے بھی کافی محنت کی تھی۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لَو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

  • بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    بھارتی سپر اسٹارز رنبیرکپوراورسونم کپور دس سال بعد دوبارہ اسکرین پر

    ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور دس سال بعد ایک ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی شخصیت پر مبنی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ میں بھارتی اداکاررنبیر کپور اور اداکارہ سونم کپور ایک ساتھ اداکاری کرتے  ہوئے نظر آئیں گے۔

    نامور بھارتی ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی ہدایت میں بننے والی فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک‘‘ اسی سال 29 جون کو ریلیز کی جائے گی جس میں رنبیر کپور اور سونم کپور کے علاوہ منیشا کوئیرالا، پاریش راول، دیا مرزا، انوشکا شرما، وکی کوشال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    بالی ووڈ سپراسٹارز رنبیر کپوراورسونم کپور اس سے قبل 2007 میں بننے والی فلم ’’ ساوریا’’ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے تاہم یہ فلم بالی ووڈ باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

    مذکورہ دونوں ادکار دس سال اپنی فلمی کیریئر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد اب ایک بار پھر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکار رنبیر کپور کا مرکزی کردارہے جبکہ دونوں کرداروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح بےچین ہیں۔

    اتوار کے روز  بھارتی اداکارہ سونم کپور نے فلم کی کاسٹ کی تقریب کے موقع پر رنبیرکپور اورہدایت کار راج کمار ہیرانی کے ساتھ تصاویر بنوائی جسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹرا گرام پر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ ابتدا میں یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مذکورہ فلم اسی سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی لیکن تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب انتظامیہ نے ریلیز کیلئے حتمی تاریخ 29 جون 2018 کا اعلان کیا۔

    خیال رہے فلم ‘‘ سنجے دت بائیو پک ‘‘ میں اداکار رنبیر کپور نے خود کو سنجے دت جیسا دکھانے کے لیے اپنے حلیے اور فٹنس پر سخت محنت کی ہے۔