Tag: رنبیر کپور

  • لندن میں لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوائیں، عفان وحید

    لندن میں لوگوں نے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوائیں، عفان وحید

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں مداحوں نے رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ کے اداکار عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں مختلف سیگمنٹ میں گیم کے دوران سوالات پوچھے گئے۔

    میزبان نے عفان وحید کو زندگی سے متعلق سچ بتانے کو کہا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک قصہ سنا سکتا ہوں جب میں لندن میں پروجیکٹ کے سلسلے میں گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں ریسٹورنٹ سے باہر نکلا جہاں بہت سارے لوگ تھے ان میں سے چند بھارتی میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہیں جس پر میں نے بھی ہاں میں ہاں ملا دی اور مداح مجھے رنبیر کپور سمجھ کر تصاویر بنوانے لگے۔

    عفان وحید نے سلیبرٹی کا نام نہیں لیا اور کہا کہ لوگ ٹرول کریں گے اور کہیں گے کہ کہاں وہ اور کہاں میں اس لیے نام نہیں لوں گا۔

    پروگرام میں موجود آغا علی نے بتایا کہ وہ رنبیر کپور تھے جس کا نام یہ نہیں بتانا چاہ رہے ہیں۔

  • عالیہ اور رنبیر کے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

    عالیہ اور رنبیر کے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنے یہاں جَلد دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنادی۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میری گردن پر پہلے ہی سے میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    رنبیر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ٹیٹو کیا ہو گا، شاید میرے دوسرے بچے کا ہی نام ہو گا۔ راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے مگر امید ہے کہ جَلد نیا ٹیٹو بنوانا پڑے گا۔

    رنبیر کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی، بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا رنبیر اور عالیہ اپنے دوسرے بچے سے متعلق منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں، اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

    رنبیر نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی کو بھی شیئر کیا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔

    رنبیر نے اس پراسرار مداح سے متعلق بتایا کہ ’اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے دروازے پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے، اتفاق سے اس دن میں گھر پر موجود نہیں تھا۔

    عالیہ بھٹ کی 32 ویں سالگرہ پر رنبیر کپور نے وارننگ جاری کردی

    رنبیر کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

    واضح رہے کہ یہ جوڑی اپریل 2022ء میں شادی کے بندھن میں بندھی تھی اور اسی سال ان کی بیٹی راہا پیدا ہوئی تھی۔

  • عالیہ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا بڑا انکشاف

    عالیہ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا بڑا انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور کے صاحبزادے اداکاررنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں، اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    رنبیر کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی کو بھی شیئر کیا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔

    رنبیر نے اس پراسرار مداح سے متعلق بتایا کہ ’اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے دروازے پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے، اتفاق سے اس دن میں گھر پر موجود نہیں تھا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

    اس سے قبل عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ اس موقع پر رنبیر کی جانب سے شرارتوں کا سلسلہ جاری رہا، انہو ں نے سالگرہ کا کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگایا۔

    فلم ’ٹاکسک‘ کیلیے کیارا اڈوانی نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر لیا

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ براہ کرم بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نشر یا شائع نہ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر نہیں لینی چاہیے۔

  • ماورا حسین نے سلمان اور رنبیر کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    ماورا حسین نے سلمان اور رنبیر کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ ماروا حسین نے اپنی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز پر کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ انسٹینٹ‘ کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے۔

    پاکستانی اداکارہ نے ماورا حسین نے سلمان خان عرف سلو بھائی کی کھل کر تعریف کی، انہوں نے کہا کہ میں نے سلمان خان کی متعدد فلمیں دیکھ رکھی ہیں، سلمان خان کی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں کئی بار دیکھ چکی ہوں، میری خواہش ہے کہ سلمان خان کبھی ریٹائر نہ ہوں۔

    ماورا حسین نے بالی ووڈ کے 2 معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بندھن میں بندھی ہیں۔

    یاد رہے کہ رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’صنم تیری قسم‘ میں ماورا اور ہرشن وردھن رانے نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، اگرچہ یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے پر ناظرین کو متاثر نہیں کرسکی لیکن اس ماہ کے شروع میں ماورا کی شادی کے موقع پر اسے دوبارہ ریلیز کیا گیا اور فلم نے غیر معمولی پذیرائی حاصل کی۔

    فلم نے دوبارہ ریلیز پر دو دن کے اندر ہی اپنی کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے جس کے بعد فلم ساز جوڑی نے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔

  • دولہا دلہن کی شادی میں ’اینیمل کی مشین گن‘ اسٹائل میں انٹری کی ویڈیو وائرل

    دولہا دلہن کی شادی میں ’اینیمل کی مشین گن‘ اسٹائل میں انٹری کی ویڈیو وائرل

    دولہا اور دلہن کی شادی میں رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل کی مشین گن‘ اسٹائل میں انٹری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’اینیمل‘ سے متاثر جوڑے نے ’مشین گن‘ اسٹائل میں منفرد انٹری دی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارف اشیش سئیوال نے ویڈیو شیئر کی جسے اب تک 15 ملین کی زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

    دولہا اور دلہن کی شادی ہال میں انٹری فلم اینیمل سے متاثر ہے فلم میں رنبیر کپور 500 کلو گرام وزنی مشین گن کا استعمال کرتے ہوئے دشمنوں سے لڑتے ہیں۔

    جوڑے نے بھی فلم کی طرح شادی میں انٹری دینے کا فیصلہ کیا اور مشین گن پر بیٹھ کر ہال میں پہنچے۔

    تاہم جوڑے اس حرکت سے سوشل میڈیا صارفین متاثر ہونے کے بجائے غصے میں دکھائی دیے اور دولہا اور دلہن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ آپ ایسا کردار کیوں بن رہے ہیں جس نے انتقام کے لیے لوگوں کو قتل کیا، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’وہ اپنی زندگی کی اگلی جنگ کے لیے تیاری کررہے ہیں۔

  • بہو بن رہی ہو تو اس بات کا دھیان رکھنا! عالیہ کو نیتو کپور نے کیا کہا؟

    بہو بن رہی ہو تو اس بات کا دھیان رکھنا! عالیہ کو نیتو کپور نے کیا کہا؟

    عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور سے شادی کرتے وقت انھیں ان کی ساس نیتو کپور نے کس چیز کو دھیان میں رکھنے کا کہنا تھا۔

    کرینہ کپور کے ساتھ مرچی پلس میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے اور ساس نیتو کپور کے درمیان تعلقات پر کھل پر بات کی، انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نیتو کپور نے شادی کے وقت انھیں کس طرح کی بہو بننے کا مشورہ دیا تھا۔

    جگرا کی اداکارہ نے کہا کہ میرے اور ساس کے درمیان ایک قدرتی سا تعلق ہے جبکہ پچھلے 6 ماہ میں ہماری دوستی مزید گہری ہوگئی ہے۔

    عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میری اور رنبیر کی شادی ہورہی تھی تھی تو نیتو کپور نے مجھے کہا تھا کہ میں تمہاری ساس ہوں مگر یہ بات سن لو کہ میری ساس کے ساتھ میری بہترین دوستی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میری ساس کا کہنا تھا کہ میں بھی تم سے ایسا ہی دوستی والا تعلق رکھنا چاہتی ہوں جیسا کہ میرا میری ساس کے ساتھ تھا وہ بہت ہی مثبت ذہن کی اور امنگوں سے بھرپور خاتون تھیں۔

    خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں بالی ووڈ کی ان جوڑیوں میں سے ایک تھے کہ جب انھوں نے اپنی شادی کی تصاویر ریلیز کی تھیں تو ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور مداحوں نے انھیں ریکارڈ تعداد میں دیکھا تھا۔

  • اننیا پانڈے کا رنبیر کپور سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار

    اننیا پانڈے کا رنبیر کپور سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے دلچسپ خواہش کا اظہار کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے پرائیویٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنا چاہتی ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ وہ کس کو فالو کرتے ہیں۔

    ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنی دلچسپ خواہش کا اظہار کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ”میں رنبیر کے پرائیویٹ اکاؤنٹ کو ہیک کرنا چاہتی ہوں تاکہ دیکھ سکوں کہ وہ کس کی اسٹاکنگ کر رہے ہیں۔”

    اُنہوں نے کہا کہ مجھے ان کے اکاؤنٹ کا کوئی علم نہیں، لیکن مجھے پتہ ہے کہ ان کا ایک فیک اکاؤنٹ ضرور ہے۔

    اننیا پانڈے نے اس دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعلق بھی گفتگو کی، جو انہوں نے اداکاری کے میدان میں آنے سے پہلے بنایا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلے اپنے اکاؤنٹ پر فارغ وقت کے دوران پوسٹ کیا کرتی تھیں مگر اب اسے زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں، اگرچہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کا سوشل میڈیا کے ساتھ رشتہ بدل گیا ہے۔

    اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ اننیا نے شاہ رخ خان کی بیٹی اور اپنی دوست سہانا خان کا نمبر سوشل میڈیا پر لیک کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پر ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اننیا نے کہا کہ میں نے غلطی سے سوشل میڈیا پر سہانا خان کا نمبر لیک کردیا تھا جس کے بعد ان کا نمبر ہیک ہوگیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں سہانا کو فیس ٹائم کال کررہی تھی اور وہ فون نہیں اٹھا رہی تھیں پھر میں نے اسکرین شاٹ لے کر انسٹاگرام پر پوسٹ کردیا۔

    اننیا نے کہا کہ اس اسکرین شاٹ میں سہانا کا نمبر موجود تھا اس طرح غلطی سے ان کا نمبر لیک ہوگیا۔

    روینہ ٹنڈن نے گووندا سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سہانا نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرا نمبر ہیک ہوگیا جس پر میں حیران تھی لیکن پھر انہیں کسی نے بتایا کہ میں نے ایسا کیا ہے۔

  • عالیہ نے رنبیر کی سالگرہ پر راہا کیساتھ اب تک کی بہترین تصویر شیئر کردی

    عالیہ نے رنبیر کی سالگرہ پر راہا کیساتھ اب تک کی بہترین تصویر شیئر کردی

    بالی ووڈ کی سپراسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی سالگرہ پر ان کی اور بیٹی راہا کپور کی اب تک کی سب سے بہترین تصویر شیئر کردی۔

    رنبیر کپور 28 ستمبر کو اپنی 42ویں سالگرہ منارہے ہیں، ان کے مداح اور ساتھ فنکار اس موقع پر ان کے لیے پیار کا اظہار کررہے ہیں، ایسے میں عالیہ بھٹ نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کےلیے انسٹاگراہم پر ایک دلکش فیملی پوسٹ شیئر کی جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    سالگرہ پر رنبیر کے پرستاروں کو بھی بہترین تحفہ ملا ہے، ہفتے کے روز ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے 42 ویں سالگرہ کے موقع پر سب سے پیاری خاندانی تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کیا۔

    ان تصاویر میں رنبیر کی بہترین فیملی لائف کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں، پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تینوں ایک درخت کو گلے لگا رہے ہیں اور صرف راہا کیمرے کے لیے پوزنگ پر فوکس کر رہی ہیں۔

    دوسری تصویر میں رنبیر کے بازوؤں میں راہا نظر آرہی ہیں جبکہ وہ کسی غیرملکی سیاحتی مقام پر نظر آرہے ہیں، تیسری تصویر میں عالیہ رنبیر کی گود میں بیٹھی ہیں مسکراہی ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’بعض اوقات آپ کو صرف اس کی ضرورت ہوتی ہے کوئی آپ کو گلے لگائے، آپ زندگی میں محسوس کریں آپ ایک ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔

    رنبیر کپور کو کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی مبارکباد دی جن میں کرن جوہر، گنیت مونگا اور کچھ دوسرے لوگ شامل ہیں، ایک مداح نے اس تصویر پر لکھا کہ ’دن کی بہترین تصویر۔‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’میرے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

  • کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی کی پیشگوئی 2011 میں ہی کردی گئی تھی؟

    کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی کی پیشگوئی 2011 میں ہی کردی گئی تھی؟

    بالی ووڈ کے چاکیلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اہلیہ کیسی ہوں گی، اس حوالے سے ایک عشرے قبل پروگرام میں ان کے سامنے پیشگوئی کی گئی تھی۔

    عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور نے 2011 میں سیمی گریوال کے مشہور ٹاک شو سیمی سیلیکٹس انڈیا موسٹ ڈیزائرایبل میں شرکت کی تھی، جہاں ایک نجومی نے مستقبل میں انکے لائف پارٹنر سے متعلق چند باتیں بتائی تھیں، اس پروگرام کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    منیشا کھتوانی جو کہ ٹیروٹ کارڈ ریڈر تھیں وہ سیمی کی پروگرام میں آنے والے ہر مہمان کے مستقبل کے شریک سفر کے حوالے سے پیشگوئیاں کرتی تھیں۔

    اس شو رنبیر بھی شریک ہوئے تھے جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہورہی ہے۔ منیشا نے رنبیر کی ازدواجی زندگی اور ان کی بیوی کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ کس طرح کی ہوگی۔

    منیشا کا بالی ووڈ ہیرو کے سامنے کہنا تھا کہ رنبیر جس سے آپ شادی کریں گے، وہ بہت جذباتی اور محبت کرنے والی شخصیت ہوگی، اس کا اپنا ایک کیریئر ہوگا اور وہ آپ کے کام کو بہت اچھی طرح سمجھے گی۔

    ٹیروٹ کارڈ ریڈر کا مزید کہنا تھا کہ آپ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگی کیونکہ آپ اس قسم کے شخص ہیں جسے تعلقات میں جانے سے پہلے دوستی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اس ویڈو کلپ کے منظر عام پر دوبارہ آنے کے بعد مداح اسے رنبیر کپور کے حالیہ انٹرویو سے جوڑ رہے ہیں جس میں انھوں نے عالیہ بھٹ کی بہت سی چیزوں کی تعریف کی تھی۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جبکہ بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کے ہاں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کپور کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • شاہ رخ خان یا رنبیر کپور؟ دھوم 4 میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    شاہ رخ خان یا رنبیر کپور؟ دھوم 4 میں ولن کا کردار کون کرے گا؟

    خبریں ہیں کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان یار رنبیر کپور اسکرین پر طاقتور ولن کے طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

    فلموں کے سیکوئلز کی دوڑ میں بالی ووڈ اس وقت ریکارڈ بزنس کرنے میں مصروف ہے، جس کی عمدہ مثال حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم  ’استری 2‘ ہے جو 15 اگست کے بعد سے اب تک کئی ریکارڈ بنا چکی ہے۔

    ویسے ہی یش فرنچائز کا اگلا سیکوئل دھوم 4 کی چہ مگوئیاں جاری ہیں، اس سیکوئل کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے، دھوم سیریز کی فلمیں اپنے ویلن کیلئے مشہور ہیں اور 3 سیکوئل میں اب تک جون ابراہم، رتیک روشن اور عامر خان ویلن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

    دھوم 4 کے بارے میں گذشتہ کافی عرصے سے بھارتی میڈیا پر مختلف افواہیں سرگرم ہیں تاہم فلم کے پروڈکشن ہاؤس ’یش راج فلمز‘ کی جانب سے افواہوں کے حوالے کوئی  تصدیق یا تردید کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

    تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جارہا ہے کہ فلم دھوم 4 کے  میکرز اس بار بالی وڈ کے کنگ  شاہ رخ خان یا رنبیر کپور میں سے کسی ایک اداکار کو بطور  ولن کاسٹ کرنے  پر غور کر رہے ہیں۔

    دھوم سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیرو کے مقابلے میں ولن کو زیادہ طاقتور یا منفرد کردار میں دکھایا جاتا ہے۔

    پہلی فلم میں جان ابراہم جب کہ دوسری فلم ریتیک روشن اور تیسری فلم میں عامر خان کو ولن کے طور پر دکھایا گیا تھا، فلم کا تیسرا سیکوئل کو 2013 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

    عامر خان کی جانب سے ولن کا کردار ادا کیے جانے کی وجہ سے سیریز کی تیسری فلم کے خاصے چرچے رہے تھے اور اس میں کترینہ کیف نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

    دھوم سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوتے ہی سیریز کی چوتھی فلم بنانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر 11 سال میں اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔