Tag: رنبیر کپور

  • رنبیر کپور کا والد آنجہانی رشی کپور کے بارے میں بڑا انکشاف

    رنبیر کپور کا والد آنجہانی رشی کپور کے بارے میں بڑا انکشاف

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنے والد آنجہانی رشی کپور کی شخصیت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

    رنبیر کپور کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ آخری بار فلم اینیمل میں نظر آئے تھے، جو 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں میں سے ایک ہے۔

    رنبیر نے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا آغاز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ساوریا سے کیا، اس کے بعد سے وہ کئی فلموں میں بھرپور پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں، رنبیر سپر اسٹارز اور غیر معمولی فلم سازوں کے خاندان کا حصہ ہیں، لیکن پھر بھی، وہ ہمیشہ سب سے الگ نظر آتے ہیں۔

    رنبیر کپور کو اپنے والد سے پہلی بار کب مار پڑی، اداکار کا انکشاف

    حال ہی میں انہوں نے نکھل کامتھ کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں اپنے والد رشی کپور کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی، جہاں انہوں نے بتایا کے ان کے والد کے رویے نے انہیں بہت متاثر کیا۔

    اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین، اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو سنگھ کی مسلسل لڑائیوں نے اِنہیں شدید صدمہ پہنچایا جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ خوفزدہ رہتے تھے۔

    اداکار نے کہا کہ میں ایک فلمی گھرانے میں پلا بڑھا ہوں، میں نے اپنی فیملی کی کامیابی اور ناکامی دونوں کا مشاہدہ کیا، جب میں بڑا ہو رہا تھا، تو گھر میں اکیلا رہتا تھا اور سیڑھیوں پر بیٹھ کر والدین کی لڑائی دیکھتا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ اس دوران میری بڑی بہن ردھیما کپور بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے گئی ہوئی تھیں، بڑی بہن کی غیر موجودگی اور گھر کی ہنگامہ خیز صورتحال نے مجھ میں وقت سے پہلے ہی احساس ذمہ داری پیدا کر دی تھی۔

    رنبیر نے بتایا کہ میرے والد کے ساتھ دوری کی وجہ بچپن کی تلخ یادیں تھیں، میرے والد تلخ مزاج تھے لیکن اچھے آدمی تھے، میرے والد ایسے شخص تھے جو اپنے خاندان، کام، کھانا اور شراب سے پیار کرتے تھے۔

    اداکار نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو کبھی ’نہیں‘ نہیں کہا تھا اور وہ مجھے جو کچھ کہتے تھے میں اس سے اتفاق کرتا تھا، اپنے والد کے سامنے ہمیشہ سر نیچے رکھتا تھا، میں نے اپنے والد کی آنکھوں کا کبھی رنگ نہیں دیکھا تھا۔

    رنبیز کپور نے مزید کہا کہ ’میرے والد نے کبھی مجھ پر ہاتھ نہیں اٹھایا اور نہ ہی کبھی مجھ پر وہ چلائے، میرا اُن سے ڈرنے کی اہم وجہ بس یہ رہی کہ وہ مجھے ڈراتے ضرور تھے۔

    واضح رہے کہ بھارتی سینئر اداکار رشی کپور اپریل 2020ء میں کینسر کے سبب انتقال کر گئے تھے۔

  • دھوکے باز کا لیبل کس وجہ سے ملا؟ رنبیر کپور نے بتادیا

    دھوکے باز کا لیبل کس وجہ سے ملا؟ رنبیر کپور نے بتادیا

    بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو اور اپنے افیئرز کے لیے مشہور رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں اب بھی دھوکے باز اور عاشق مزاج کے لیبل کے ساتھ جی رہا ہوں۔

    اپنے تمام تر افیئرز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رنبیر کپور کچھ سالوں قبل عالیہ بھٹ سے شادی کرچکے ہیں جبکہ جوڑے کی ایک بیٹی راہا کپور بھی ہے، تاہم اب تک کئی لوگ انھیں عاشق مزاج اور دھوکے باز سے تعبیر کرتے ہیں جس پر رنبیر کپور نے لب کشائی کی ہے۔

    حال ہی میں، رنبیر نے نکھل کامتھ کو ایک انٹرویود یا ہے جس کی کلپ وائرل ہورہی ہے، اس میں رنبیر اپنی پچھلی زندگی پر بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، اس قسط کا ٹریلر ہفتے کو ریلیز کیا گیا ہے جس کے بعد سے اداکار کے تمام مداحو ان کی عاشق مزاجی اور دھوکہ دہی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے اس انٹرویو میں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں دو بہت ہی کامیاب اداکاراؤں کو ڈیٹ کرچکے ہیں جو میری پہچان بن گئیں، اس کے بعد مجھے دھوکے باز اور عاشق مزاج ہونے کا ٹیگ ملا۔

    رنبیرکپور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ دھوکے باز ہونے کے لیبل کے ساتھ گزارا ہے۔ میں اب بھی اس کے ساتھ رہ رہا ہوں۔

    خیال رہے کہ ماضی میں رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ تعلقات میں تھے، انھیں ’عاشق مزاج‘ کا ٹیگ تب ملا جب دیپیکا اور سونم کپور کے ساتھ وہ کافی ود کرن میں نظر آئے جہاں انھوں نے اپنی ڈیٹنگ لائف پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

  • ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا سے پہلے کس اداکارہ کے زلفوں  کے اسیر تھے؟

    ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا سے پہلے کس اداکارہ کے زلفوں کے اسیر تھے؟

    کیا آپ جاتنے ہیں کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور سابقہ گرل فرینڈ ملائیکہ اروڑا سے قبل ایک اور بالی ووڈ حسینہ کے زلفوں کے اسیر تھے لیکن اداکارہ نے انہیں فرینڈ زون کردیا تھا۔

    فلم ’عشق زادے‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپور جو گزشتہ چند سالوں سے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ افیئر کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن دونوں کا رشتی 7 سال کے بعد ٹوٹ گیا ہے پر کی آپ جانتے ہیں ماضی میں ارجن اداکارہ انوشکا شرما پر دل ہار بیٹھے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور کو ملائیکہ سے پہلے اداکارہ انوشکا شرما سے محبت ہوگئی تھی لیکن انوشکا شرما نے ارجن کو محبوب بنانے کے بجائے دوست بنالیا تھا۔

    لیکن فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی پروموشن کے دوران جب رنبیر کپور نے انہیں یہ بات بتائی تھی تو انوشکا شرما یہ سن کر حیران رہ گئیں تھی، رنبیر کپور نے بتایا کہ مجھے پتا ہے کہ کسی کو دوستی دوستی میں انوشکا شرما س محبت ہوگئی تھی لیکن انوشکا شرما نے اس کو کہا کہ نہیں ایسا کچھ ممکن نہیں ہم بس اچھے دوست ہی ہیں۔

    ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ رنبیر کپور کہتے ہیں کہ ’ انوشکا فرینڈ زون کرنے میں ماہر ہے اور میں یہ بتانا چاہوں گا کہ جس کو انوشکا شرما سے محبت ہوئی اس کا بھی سر نیم کپور ہے۔

    علاوہ ازیں ارجن کپور اور ورون دھون نے بھارتی فلمساز اور ہدایتکار کرن جوہر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی جہاں کرن جوہر نے ارجن کپور سے سوال کیا کہ  ’وہ دیپیکا، انوشکا اور کترینہ میں سے کس کو مارنا چاہیں گے، کس کے ساتھ گھومنا پسند کرینگے اور کس اداکارہ کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گے‘؟

    اس سوال کے جواب میں ارجن کپور نے کہا کہ ’میں شادی انوشکا شرما سے کرنا چاہوں گا‘،جس پر ساتھ بیٹھے ورون دھون نے کہاکہ تم ہمیشہ سے انوشکا شرما سے ہی شادی کرنا چاہتے ہو‘۔

    ورون اور رنبیر کپور کی مختلف شوز میں کی گئیں یہ باتیں ارجن کے دل میں انوشکا شرما کیلئے چھپی محبت کو سب پر آشکار کرگئے۔

  • رنبیر کپور نے کارتک آریان کی کونسی پسندیدہ چیز چھین لی؟

    رنبیر کپور نے کارتک آریان کی کونسی پسندیدہ چیز چھین لی؟

    بالی وڈ کے نوجوان ہیرو کارتک آریان نے انکشاف کا ہے کہ رنبیرکپور نے ان کی پسندیدہ چیز ان سے چھین لی تھی۔

    بھارتی فلم انڈسٹری میں فلمی خاندان کا نہ ہونے کے باوجود جگہ بنانا کوئی آسان کام نہیں، تاہم کارتک آریان ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی بالی وڈ میں جگہ بنا لی تھی۔ اس وقت وہ بہت سے برینڈز اور ہدایت کاروں کی پہلی پسند بنے ہوئے ہیں۔

    ان کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہونے والی ’پیار کا پنچم نامہ‘ تھی جسے فلم میکر لو ارجن نے بنایا تھا، یہ فلم روایتی موضوع سے ہٹ کر تھی تاہم اس کے باوجود یہ کافی ہٹ رہی تھی۔

    اپنی نئی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی پرموشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ ہدایت کار لو ارجن کو رنبیر کپور نے ان سے چھین لیا ہے۔

    انھوں نے ویب سائٹ سے بات چیت میں ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ وہ تو میرا ڈائریکٹر لے گیا تھا اس وقت، اپنا ڈائریکٹر بچا کر رکھو۔

    رنبیر کپور نے لو ارجن کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

    اس سے قبل کارتک آریان نے لو ارجن کے ساتھ پیار کا پنچم نامہ ٹو، سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی میں بھی کام کیا تھا اور تمام ہی فلمیں ہٹ ثابت ہوئی تھیں، کارک آریان کا اشارہ اسی طرف تھا۔

  • رنبیر کپور کی خون آلودہ دل دہلا دینے والی تصاویر وائرل

    رنبیر کپور کی خون آلودہ دل دہلا دینے والی تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی خون آلود کپڑوں میں دل دہلا دینے والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم اینیمل کے ہیئر اسٹائلسٹ حکیم عالم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رنبیر کپور کی تصاویر شیئر کی ہے جس میں اداکار کے چہرے اور کپڑوں پر خون لگی ہے۔

    ہیئر اسٹائلسٹ حکیم عالم نے کاہ کہ رنبیر کپور کی اجازت سے اینمل کے سیٹ پر لی گئی تصاویر میں سب سے زیادہ جاندار چیز اداکار کی آنکھوں میں دکھنے والا تاثر ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim)

    ہیئر اسٹائلسٹ حکیم عالم نے کہا کہ ناظرین نے اینیمل میں رنبیر کے تمام کرادار کو بہت پیار دیا ہے اور ان کے کردار نے ٹھوس اثر ڈالا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ باکس آفس پر کامیاب رہی، اس فلم میں بالی ووڈ رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، ترپتی ڈمری اور بوبی دیول مرکزی کردار میں تھے جبکہ انیل کپور نے رنبیر کپور کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔

  • عمران خان نے رنبیر کپور سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی

    عمران خان نے رنبیر کپور سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی

    بالی ووڈ اداکار عمران خان نے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ مسلسل موازنہ پر خاموشی توڑ دی ہے۔

    ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اپنے اور رنبیر کپور کے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل لانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔

    اداکار نے کہا کہ ہم دونوں کا موازنہ کرنے کی وجہ سے صرف تلخیاں ہی پیدا ہوئی ہیں لیکن ان سب کے باوجود جب میری رنبیر سے بات ہوتی ہے تو وہ کبھی ان چیزوں کو اہمیت نہیں دیتے۔

    عمران خان نے کہا کہ رنبیر کپور صحیح معنوں میں فلم اور انڈسٹری سے محبت کرنے والے انسان ہیں اور وہ اس قسم کے معاملات میں نہیں پڑتے، لیکن صرف کچھ فلمی میگزین اس حوالے سے سرگرم رہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عمران خان اور رنبیر کپور نے لگ بھگ ایک ساتھ ہی جب اپنی ڈیبیو فلمیں جانے تو یا نہ جانے نہ اور سانوریا سے بالترتیب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو دونوں بھارتی فلم بینوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے۔

  • فلم ’رامائن‘ کے سیٹ سے ایک بار پھر رنبیر کپور کی تصویر وائرل

    فلم ’رامائن‘ کے سیٹ سے ایک بار پھر رنبیر کپور کی تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’رامائن‘ کے سیٹ سے ایک بار پھر معروف اداکار رنبیر کپور کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم رامائن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں سے اداکار کی سیٹ سے تصویر وائرل ہوگئیں لیکن اس تصویر میں انہیں ایک منفرد ٹی شٹ میں دیکھا گیا۔

    کاسٹیوم ڈیزائنر رمپل نرولا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں رنبیر کپور کو پیاری ٹی شرٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rimple Narulah (@rimple_narulah)

    کاسٹیوم ڈیزائنر رمپل نرولا کے ساتھ رنبیر کپور کو پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکار کی ٹی شرٹ پر ہندی میں سیاہ فونٹ میں ان کی بیٹی کا نام لکھا ہوا ہے، راحہ کے نام کے علاوہ ایک پیارا اینیمیٹڈ پانڈا بھی نظر آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ فلم’رامائن‘ میں رنبیر کپور اور سائی پلوی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور اسے ممکنہ طور پر 2026ء میں سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

    اس فلم کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے یعنی 100 ملین ڈالرز تک پہنچ گیا، فلم کی پوسٹ پروڈکشن میں 600 دن لگیں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ جون میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

  • عالیہ، رنبیر نے کامیابی اور ناکامی کا سامنا کس طرح کیا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

    عالیہ، رنبیر نے کامیابی اور ناکامی کا سامنا کس طرح کیا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے کیرئیر میں کامیابی اور ناکامی کو کس طرح ہینڈل کیا، اداکارہ نے بتادیا۔

    ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے شوہر رنبیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ رنبیر اور میں چیزوں کو مختلف طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں۔ میں زیادہ سوچنے والی ہوں جب کہ وہ واقعات کی دھول جھاڑ کر تیزی سے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہی فرق ہے جو ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے میں معاونت کرتا ہے اور جب ہمیں بہت ضرورت ہوتی ہے تو ہماری زندگیوں میں توازن فراہم کرتا ہے۔

    عالیہ کا کہنا تھا کہ تاہم ہم دونوں یہی چاہتے ہیں کہ بہت پیار اور بے پناہ احترام کے ساتھ اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں۔ ہم اس طرح کام کرتے ہیں جیسے یہ ہماری زندگی کا ایک حصہ ہو، بہت اہم حصہ لیکن یہ ہماری پوری زندگی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ نے پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد 14 اپریل 2022 کو باندرہ کی رہائش گاہ واستو میں منعقدہ تقریب میں شادی کی تھی۔

    جوڑے نے اسی سال نومبر میں اپنی پہلی بیٹی کا استقبال کیا تھا جس کا نام انھوں نے راہا کپور رکھا تھا جبکہ کئی سالوں بعد دنوں بچی کو میڈیا کے سامنے لائے تھے۔

  • پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز کے خلاف رنبیر کپور ایکشن میں آگئے

    پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز کے خلاف رنبیر کپور ایکشن میں آگئے

    رنبیر کپور اپنا پیچھا کرنے والے فوٹوگرافرز پر غصہ ہوگئے، ان کے ایکشن لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بلاک بسٹر فلم اینیمل کے اداکار اپنی نئی گاڑی میں گھوم رہے تھے اس دوران فوٹوگرافرز ان کی گاڑی کے پیچھے بھاگنے لگے تاکہ رنبیر کی تصاویر کھینچ سکے مگر یہ بات رنبیر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ تھوڑے برہم ہو گئے۔

    سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ اداکار اپنی گاڑی میں گزررہے ہیں، جسے ان کا ڈرائیور چلا رہا ہے۔

    کچھ فوٹوگرافرز اس دوران رنبیر کپور کی گاڑی کے پیچھے بھاگتے نظر آرہے ہیں تاکہ ان کی تصاویر اتار سکیں۔

    رنبیر نے فوٹوگرافرز کی اس حرکت پر اپنی گاڑی ڈرائیور سے کہہ کر رکوا دی اور ان کی طرف غصے سے دیکھتے ہوئے ناراضی کا اظہار بھی کیا جبکہ وہ ہاتھ سے اشارہ کرتے بھی نظر آئے۔

    اس سے قبل اہلیہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ بھی وہ اپنی نئی گاڑی میں سفر کرتے دیکھے گئے تھے، اس موقع پر انھوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ جبکہ عالیہ بھٹ نے سرخ جوڑا زیب تن کیا تھا۔

    اس دوران بھی فوٹو گرافر نے ان سے تصویر کھنچوانے کی درخواست کی تھی، تو رنبیر کپور نے بھی اس سے مذاقاً کہا تھا کہ ’اندر بیٹھ جاؤ‘، عالیہ بھی اس موقع پر حیران نظر آئی تھیں۔

  • رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا کپور کم عُمر امیر ترین ’اسٹار کِڈ‘ بن گئی

    رنبیر اور عالیہ کی بیٹی راہا کپور کم عُمر امیر ترین ’اسٹار کِڈ‘ بن گئی

    بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے 250 کروڑ سے زائد مالیت کا اپنا نیا بنگلہ بیٹی راہا کپور کے نام کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنا نیا بنگلہ لیا ہے جو کہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں زیرِ تعمیر ہے جس کی قمیت تقریباً بھارتی 250 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی نے یہ بنگلہ اپنی بیٹی راہا کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مہنگے ترین بنگلے نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ’منت‘ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی بیٹی راحہ کپور 250 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے بنگلے کی مالکن بننے کے بعد بالی ووڈ کی سب سے کم عُمر امیر ترین ’اسٹار کِڈ‘ بن گئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ بنگلہ ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ’سیلیبریٹی بنگلہ‘ ہے، اس بنگلے کی شریک بانی رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور ہے۔

    بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ راحہ کپور کے نام کیا گیا بنگلہ تیار ہونے کے بعد نیتو کپور، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اسی بنگلے میں ایک ساتھ رہیں گے۔