Tag: رنبیر کپور

  • کیا کترینہ رنبیر کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

    کیا کترینہ رنبیر کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

    بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق قریبی دوست رنبیر کپور کی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ کا حصہ تھیں۔

    کترینہ کیف بالی وڈ کی صف اول کی ہیروئنوں میں سے ایک ہیں جبکہ ان کے اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے درمیان کئی سالوں تک رومانوی تعلقات رہے ہیں جبکہ دنوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے۔

    انھوں نے حالیہ دنوں میں انکشاف کیا ہے کہ اگر تمام چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق انجام پاتیں تو دونوں کو فلم ’بچنا اے حسینوں‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرنا تھا۔

    ایک انٹرویو میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’میری کرسمس‘ میں کام کرنے والی اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ راج شرما (رنبیر کا کردار) کی زندگی میں چوتھی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی تھیں۔

    تاہم انھوں نے بتایا کہ آخری وقتوں میں یہ کردار فائنل اسکرپٹ سے ہٹا دیا گیا۔ مجھے فلم میں چوتھی لڑکی کا کردار ادا کرنا تھا لیکن وہ کردار کٹ ہو گیا۔

    اس فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل ان کی اس وقت کی گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا نے مرکزی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

    یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی فلم سال 2008 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی موویز میں سے ایک تھی جبکہ اسے ناقدین کی جانب سے ملی جلی آرا ملی تھیں۔

    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور ’عجب پریم کی غضب کہانی‘، ’راجنیتی‘ اور ’جگا جاسوس‘ میں ایک دوسرے کے مدمقابل کردار ادا کرچکے ہیں۔

  • لڑائی کے بعد رنبیر کی سابق دوست کا رویہ کیا ہوتا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    لڑائی کے بعد رنبیر کی سابق دوست کا رویہ کیا ہوتا تھا؟ اداکار نے بتادیا

    کترینہ کیف اور رنبیر کپور شادی کے بعد اپنی اپنی زندگی میں خوش ہیں مگر ایک زمانہ جانتا ہے کہ دونوں سپراسٹارز چھ سالوں تک قریبی رشتے میں رہے تھے۔

    رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے راستے تو جدا ہوگئے ہیں تاہم ان کے درمیان بدستور ایک تناؤ سا نظر آتا ہے حالانکہ ان دنوں کے شریک حیات عالیہ بھٹ اور وکی کوشل ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔

    اپنے بریک اپ کے بعد سے باربی ڈول اور اینیمل کے اداکار نے کبھی ایک ساتھ کوئی فلم سائن نہیں کی حالانکہ وہ کچھ سال پہلے ایک اشتہار میں ساتھ نظر آئے تھے۔

    حال ہی میں جب رنبیر کپور کو فلم فیئر 2024 کے لیے بہترین مرد اداکار کی کیٹیگری میں نامزدگی ملی ہے۔ان دنوں رنبیر کی ایک پرانی ویڈیو زیرگردش ہے جس میں انھیں اپنی سابق گرل فرینڈ کے بارے میں بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    انٹرویو میں رنبیر کا کہنا تھا کہ ’میری ایک سابق گرل فرینڈ رہی ہے، جب بھی ہماری لڑائی ہوتی تھی تو وہ ایوارڈ توڑ دیتی تھی۔

    بالی وڈ اداکار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں اس دوران بھی اسے کہتا تھا کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز ہیں انھیں ہاتھ مت لگانا۔

    رنبیر کپور اب تک 6 فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کے پیش نظر امید ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں مزید فلم فیئر بھی حاصل کریں گے۔

    مداحوں نے ان کے انٹرویو سے اندازہ لگانا شروع کردیا ہے کہ سابق گرل فرینڈ جس کے بارے میں رنبیر بات کر رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ کترینہ کیف ہیں۔

    خیال رہے کہ رنبیر ڈیڑھ سال تک دیپیکا پدوکون کے ساتھ ڈیٹ کرتے رہے تھے تاہم اچانک انکا افیئر کترینہ کے ساتھ ہوگیا اور انھوں نے دیپیکا کا دل توڑ دیا۔ تاہم بریک اپ کے بعد بھی چاکلیٹی ہیرو نے اپنی سابقہ محبت کا احترام کیا اور ان کے ساتھ تقریبات میں میل جول برقرار رکھا۔

  • ’سنجو‘ کے بعد راجکمار ہیرانی رنبیر کے ساتھ کونسی فلم بنانے جارہے ہیں؟

    ’سنجو‘ کے بعد راجکمار ہیرانی رنبیر کے ساتھ کونسی فلم بنانے جارہے ہیں؟

    بالی وڈ کے نوجوان سپر اسٹار رنبیر کپور اور معروف ہدایت کار راج کمار ہیرانی ’سنجو‘ کے بعد ایک بار پھر سے ساتھ فلم بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران راج کمار ہیرانی سے اینیمل کی کامیابی اور رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا۔ اس کے جواب میں ڈنکی کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ پھر سے فلم کرنا پسند کریں گے۔

    ہیرانی نے رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر بہت ہی پیارے انسان ہیں۔ ہم نے سنجو بنانے کے دوران کافی اچھا وقت گزارا۔

    انھوں نے کہا کہ یقینی طور پر اداکار کے ساتھ ایک اور فلم کرنا پسند کروں گا۔ میرے پاس اسکرپٹس ہیں اور ہم اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔

    راجکمار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی ایسا آپ ایک خاص اسکرپٹ لکھنا شروع کرتے ہیں لیکن اسے چھوڑ کر پھر دوسری اسکپرٹ میں لگ جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ راجکمار ہیرانی کی حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’ڈنکی‘ نے بھارتی باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے جبکہ عالمی باکس آفس پر فلم کی کمائی 300 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔

  • شاہ رخ کرونا کے بعد 100 کروڑ فلم کی ہیٹرک کرنیوالے دوسرے اداکار

    شاہ رخ کرونا کے بعد 100 کروڑ فلم کی ہیٹرک کرنیوالے دوسرے اداکار

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کرونا کی وبا کے بعد 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلموں کی ہیٹرک کرنے والے دوسرے بھارتی اداکار بن گئے۔

    سال 2023 بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کے لیے کامیابیوں کا سال رہا ہے۔ انھوں نے لگاتار تین بلاک بسٹر فلمیں دے کر پھر سے اپنا لوہا منوالیا ہے۔ پہلے ان کی فلم پٹھان، پھر جوان اور اب ڈنکی نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

    کورونا کی وبا کے بعد دوبارہ سے بھارتی سینما کھلنے پر دوسری بار ایسا ہوا ہے کہ کسی بالی وڈ ایکٹر نے 100 کروڑ فلموں کی ہیٹرک مکمل کی ہے۔

    شاہ رخ سے قبل رنبیر کپور ایسے واحد اکلوتے اداکار تھے جنھوں نے کورونا کی وبا کے بعد لگاتار 100 کروڑ کی تین فلمیں ڈلیور کی تھیں۔ ان کی فلموں برہمسترا، تو جھوٹی میں مکار اور اینیمل نے بھارتی باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

    رنبیر کی اینیمل نے تو باکس آفس پر کئی ریکارڈ بناتے ہوئے 500 کروڑسے زائد کا بزنس کیا تھا۔ اس کے علاوہ شاہ رخ کی جوان اس سال 640 کروڑ کے قریب کما کر ہندی فلموں کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔

    بالی وڈ کنگ کی اس سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے بھی 543 کروڑ کی خطیر کمائی اپنی جھولی میں ڈالی تھی۔

    اب شاہ رخ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی نے بھی 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرتے ہوئے بھارتی باکس آفس پر کامیابی کے جھنٹے گاڑ دیے ہیں۔

    ڈنکی اب تک بھارتی باکس آفس پر128 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جبکہ عالمی باکس آفس پر فلم کی کمائی 250 کروڑ کے ہندسے کو عبور کرچکی ہے۔

  • رنبیر، عالیہ کی بیٹی راہا کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بڑا دعویٰ

    رنبیر، عالیہ کی بیٹی راہا کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بڑا دعویٰ

    سپراسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انھیں پیدائشی اسٹار قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کپور کی پہلی جھلک دنیا کو دکھائی تھی۔ ان کی بیٹی کی من موہنی صورت اور نیلی آنکھیں دیکھ کر صارفین نے انھیں پیدائشی اسٹار سے تشبیح دی ہے۔

    راہا کپور کی نیلی آنکھیں دیکھ کر کئی لوگوں کو آنجہانی رشی کپور اور راج کپور یاد آگئے جبکہ کچھ لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ بچی کرینہ کپور سے کافی شباہت رکھتی ہے۔

    ایک صارف نے راہا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرینہ کپور سے مشابہت رکھتی ہے جب کہ ایک شخص نے لکھا کہ یہ تو بالکل رشی کپور کی طرح لگ رہی ہیں۔

    ایک صارف نے ازراہِ مذاق راہا کے حوالے سے کہا کہ ان کے بچے آرڈر پر بنتے ہیں آپ اس بچی کی آنکھیں دیکھیں۔

    ایک اور شخص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کتنے اعتماد سے کیمرے کا سامنا کررہی ہے ایک اور اسٹار پیدا ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر 2018 میں فلم برہمسترا کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ دنوں نے اپریل 2022 میں شادی کی تھی جبکہ اسی سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • عالیہ، رنبیر نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی، تصاویر، ویڈیوز وائرل

    عالیہ، رنبیر نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی، تصاویر، ویڈیوز وائرل

    رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی جھلک دکھا دی، دنوں کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔

    بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالآخر اپنی بیٹی راہا کو دنیا کے سامنے لے آئے۔ ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں وہ دونوں کپور فیملی کی کرسمس پارٹی کے لیے پہنچنے تھے، اس دوران بیٹی راہا بھی ان کے ساتھ تھی۔

    فوٹو گرافر رنبیر کی گود میں موجود راہا کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہا نے سفید اور گلابی فراک کے ساتھ سرخ مخمل کے جوتے پہن رکھے ہیں اور دو پونی بنائے وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

    اس بار راہا کے والدین نے انھیں فوٹو گرافرز سے بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ مسکراتے ہوئے انھیں میڈیا کے سامنے لے آئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ان کی بیٹی کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر پیر کو کپور خاندان کے ساتھ سالانہ کرسمس لنچ کے لیے راہا کو بھی ساتھ لے کر آئے تھے۔

    اس سے قبل اتوار کی رات کو دنوں نے مہیش بھٹ کے گھر میں کرسمس کے عشائیہ میں بھی شرکت کرکی تھی تاہم وہاں ان کے ساتھ راہا کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

  • ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں بیٹے کو!‘ رنبیر کی والدہ کو کس نے پیغام بھیجا؟

    ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں بیٹے کو!‘ رنبیر کی والدہ کو کس نے پیغام بھیجا؟

    فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور کے دادا کا کردار نبھانے والے معمر اداکار سریش اوبرائے نے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کردیا۔

    ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سریش اوبرائے نے بتایا کہ رنبیر کپور ایک شاندار انسان ہیں اور ان میں اخلاقیات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، وہ بہت ہی اچھے برتاؤ کے مالک ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ رشی کپور اور نیتو کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے رنبیر کی اچھی پرورش کی ہے۔

    سریش اوبرائے نے بتایا کہ میں نے نیتو کو میسج بھیجا کہ ’آپ نے بہت اچھے سنسکار دیے ہیں اپنے بیٹے کو۔‘ وہ بہت اچھی طرح سے جانتا ہے کہ ایک باوقار شخص کی طرح کیسے برتاؤ کرنا ہے۔

    اس سے قبل اینیمل میں اہم کردار ادا کرنے والے شکتی کپور نے بھی فلم اور رنبیر کپور کی تعریف کی تھی۔ شکتی کپور نے رنبیر کو ’انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک‘ قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ یکم دسمبر کو دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ باکس آفس پر کمائی کے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ رنبیر کپور کی فلم اب تک بھارت میں 500 کروڑ اور دنیا بھر میں 800 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

  • رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

    رنبیر کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی وائرل ویڈیو پر تریپتی نے کیا کہا؟

    اینیمل کی ساتھی اداکارہ تریپتی دیمری کی جانب سے رنبیر کپور کو والہانہ انداز میں دیکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر اداکارہ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی فلم اینیمل نے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا ہے اور اب تک فلم صرف بھارت میں 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ فلم میں رنبیر کے ساتھ مرکزی کردار میں ساؤتھ کی مشہور ایکٹریس رشمیکا مندانہ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

    تاہم فلم میں رنبیر کپور کا تیپتی دیمری (زویا) کے ساتھ بھی افیئر دکھایا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب ایک تقریب کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تریپتی والہانہ انداز میں رنبیر کپور کو گھورے جاررہی ہیں۔

    انیمیل کی اداکارہ نے اس حوالے سے حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اسکریننگ پر تھے اور ان کو پوری کاسٹ کا شوٹ کرنا تھا اس لیے پوری کاسٹ ہی موجود تھی۔ اس دوران رنبیر بالکل میرے سامنے تھے اور کسی سے گفتگو کررہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کسی کے سامنے کسی دوسرے انسان سے گفتگو کرتا ہے تو سامنے موجود شخص اس کی طرف دیکھتا ہی ہے تو میں بھی اسی طرح رنبیر کو دیکھ رہی تھی بلکہ میں اس دوران کافی نروس بھی تھی۔

    تریپتی نے بتایا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مجھے میرے والد کی کال آئی اور انھوں نے کہا کہ تم کافی نروس لگ رہی تھی کیوں کہ تم اپنے ہاتھ مسل رہی تھی اور تم ایسا تب ہی کرتی ہو جب نروس ہوتی ہو۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری کوئی فلم پانچ سال بعد ریلیز ہورہی تھی اس وجہ سے میں نروس تھی اور مجھے نہیں پتا تھا کہ میں کہاں دیکھ رہی ہوں۔

  • رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 10 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے ؟

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے 10 دنوں میں کتنے کروڑ کما لئے ؟

    رنبیر کپور کی فلم ”اینیمل“ نے ریلیز ہونے کے دسویں روز تک 700کروڑ کا ہندسہ عبور کرکے آمدنی میں فلم گدر 2کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رنبیر کپور کی اداکاری پر بننے والی فلم ”اینیمل“یکم دسمبر کو ریلیز ہونے کے بعد سے پوری دنیا کے سینما گھروں میں کامیابی سے چلتے ہوئے متعدد فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے آگے نکل رہی ہے۔

    فلم میکرز نے آج تازہ ترین اعدو شمار جاری کئے، جس کے مطابق سینما گھروں میں 10 دنوں کے بعد، اینیمل نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 700 کروڑ سے زیادہ ریکارڈ بزنس کرلیا ہے۔

    سندیپ ریڈی وانگا کی ایکشن فلم ”اینیمل“ نے صرف 10 دنوں میں دنیا بھر میں 717.46 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، واضح رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم ”اینیمل“ نے 9دنوں کے دوران دنیا بھر میں 660.89 کروڑ روپے کمائے تھے۔

    یہ فلم اب تک شاہ رخ خان کی جوان اور پٹھان کے ساتھ ساتھ سنی دیول کی گدر 2 اور رجنی کانت کی جیلر کے ساتھ، 2023 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

    اینیمل اس سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بھارتی فلم ہے۔ Sacnilk.com کی ایک رپورٹ کے مطابق، سنی دیول کی اداکاری والی فلم گدر 2، جو 11 اگست کو ریلیز ہوئی تھی، نے دنیا بھر میں 686 کروڑ کا ہندسہ حاصل کیا تھا۔

    ”اینیمل“جلد ہی رنبیر کپور کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن سکتی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فلم ”سنجو“ کو شکست دے سکتی ہے، جس میں رنبیر کپور نے سنجے دت کا کردار ادا کیا تھا۔

    اس فلم کی کہانی انیل کپور کے (بلبیر سنگھ)اور رنبیر کے (رنوجے سنگھ)کے درمیان ایک پریشان حال باپ بیٹے کے رشتے کے گرد گھومتی ہے جو جرائم اور انڈر ورلڈ کے پس منظر میں قائم ہے۔

    ’اینیمل‘ کی شوٹنگ کے لیے 800 کروڑ کے ’پٹودی پیلس‘ کو استعمال کیا گیا!

    فلم میں رنبیر کے مدمقابل رشمیکا مندانا ہیں اور بوبی دیول ولن کا کردار نبھا رہے ہیں، فلم میں شکتی کپور، ترپتی ڈمری، پرتھوی راج، سدھانت کارنک بھی ہیں۔

  • فلم ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی، رنبیر کپور کے نام بڑا اعزاز

    فلم ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی، رنبیر کپور کے نام بڑا اعزاز

    ممبئی: بالی وڈ کی فلم ’انیمل‘ کی شاندار کامیابی کے ساتھ رنبیر کپور نے بھی بالی وڈ میں ایک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور ان اداکاروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے باکس آفس پر اب تک 2000 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا ہے۔

    اس فہرست میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان، اکشے کمار، سلمان خان اور عامر خان شامل ہیں تاہم اب دو ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والے اداکاروں میں رنبیر کپور کا بھی اضافہ ہوگیا۔

    بالی وڈ انڈسٹری میں صرف 21 فلموں کے ساتھ رنبیر کپور نے 2018 کروڑ کا بزنس حاصل کرلیا ہے اور اگر ’انیمل‘ اسی طرح باکس آفس پر  دھوم مچاتہ رہی تو وہ جلد عامر خان کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    ’انیمل‘ نے یکم دسمبر سے اب تک پوری دُنیا میں 600 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے، سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

    ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔