Tag: رنبیر کپور

  • رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    رنبیر کپور کی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل ہی کروڑوں کا ریکارڈ بزنس کرلیا

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ نے ریلیز سے قبل 6 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم ’انیمل‘ کی ایڈوانس بکنگ 25 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور صرف دو دن میں فلم کے دو لاکھ سے زائد ایڈوانس ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم ’انیمل‘ نے اپنی ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ریلیز سے پہلے ہی 6 کروڑ 40 لاکھ کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد یہ  توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم ریلیز کے پہلے دن 50 کروڑ کا بزنس کرلے گی۔

    رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  فلم ’اینیمل‘ کی سب سے زیادہ ٹکٹ ہندی ورژن میں فروخت ہوئی ہے جس کی تعداد ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ہے اس کے علاوہ تیلگو ورژن کے 33 ہزار جبکہ تامل ورژن کے 341 ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ کرائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

     سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنیبر  کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ بوبی دیول نے اس فلم میں ولن کا کردار ادا کیا ہے، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی فلم میں شامل ہے۔

  • رنبیر جیسا داماد ہونے پر فخر ہے، وہ دنیا کے بہترین باپ ہیں، مہیش بھٹ

    رنبیر جیسا داماد ہونے پر فخر ہے، وہ دنیا کے بہترین باپ ہیں، مہیش بھٹ

    چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو دنیا کا سب سے بہتر باپ قرار دیدیا گیا اور یہ خطاب انھیں کسی اور نے نہیں خود ان کے سسر مہیش بھٹ نے دیا ہے۔

    گزشتہ دنوں رنبیر کپور اپنے نئی فلم ’اینیمل‘ کی پرموش کے لیے معروف بھارتی سننگ شو میں اپنی لیڈنگ لیڈی رشمیکا مندانہ کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ وہیں ایک ویڈیو پیغام میں بالی وڈ فلمساز نے ان کی کھل کر تعریف کی۔

    اپنے ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ عالیہ کا کہنا ہے کہ رنبیر ہمارے ملک کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں مگر میں رنبیر کو دنیا کا سب سے بہترین باپ مانتا ہوں۔ جب وہ راہا کو دیکھتا ہے کاش اس وقت آپ اس کی آنکھوں کے تاثرات کو دیکھ پائیں۔

    مہیش بھٹ نے کہا کہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور کہتی ہیں کہ ایسا پیار تو مائیں اپنی بچیوں سے کرتی ہیں جیسا رنبیر اپنی بیٹی راہا سے کرتے ہیں۔

    انھوں نے آخر میں یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور جیسا داماد ہونے پر مجھے فخر ہے۔ فلمساز کی اس بات پر وہاں موجود ججز اور امیدواروں نے تالیاں بھی بجائیں۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپریل 2022 میں شادی کی تھی جبکہ اسی سال 6 نومبر کو ان کے ہاں بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی۔ رنبیر کی آئندہ فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • رنبیر کپور کا راشمیکا مندانا سے متعلق اہم انکشاف

    رنبیر کپور کا راشمیکا مندانا سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور کے صاحبزادے رنبیر کپور نے اداکارہ راشمیکا مندانا کے بوائے فرینڈکے بارے میں بڑا انکشاف کردیا۔

    رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا اپنی نئی فلم ”انیمل“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار رنبیر کپور کی جانب سے راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ کو ”ارجن ریڈی“ اور ”انیمل“میں سے ایک پسندیدہ اداکار کو چننے کا کہا گیا تو رنبیر نے راشمیکا سے وجے اور خود میں سے بہتر اداکار کو چننے کا مشورہ دیا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے وجے کو فون کرنے کی کوشش کی تو رنبیر نے کہا کہ راشمیکا کو فون ملانے دیں کیوں وجے راشمیکا کی کال ضرور اُٹھالیں گے۔

    رنبیر کپور نے مزید بتایا کہ راشمیکا سے سندیب وانگا کی پہلی ملاقات فلم ”ارجن ریڈی“ کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کے موقع پر وجے کے گھر میں ہوئی تھی۔

    سلمان خان کا ٹائیگر 3 کی کامیابی پر پہلا بیان ؟

    یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا پر چلتی رہتی ہیں، جبکہ دونوں کو متعدد مرتبہ ساتھ دیکھا گیا ہے۔

  • رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

    رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے حوالے سے اہم بات منظر عام پر آ گئی

    نئی دہلی: بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل یکم دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کو سینسر بورڈ کی جانب سے کلیئرنس سرٹیفیکیٹ مل گیا، اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا دورانیہ 3 گھنٹے سے زیادہ ہے۔

    فلم کے پریمیئر سے پہلے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے اینیمل کو ’اے‘ کیٹیگری میں رکھا ہے جبکہ فلم کا رن ٹائم بھی 3 گھنٹے سے زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، کیونکہ آج کے دور میں کسی فلم کا اتنا لمبا دورانیہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

    فلمساز نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ انکشاف کیا کہ فلم کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن نے ’اے‘ سرٹیفیکٹ دیا ہے، جس کا رن ٹائم 3 گھنٹے 21 منٹ 23 سیکنڈ ہے۔

    واضح رہے کہ فلم اینیمل کی ریلیز کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے جو یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

     سندیپ ریڈی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں بوبی دیول، انیل کپور اور رشمیکا مندنا بھی شامل ہیں۔

  • عالیہ کے نیشنل ایوارڈ وصول کرنے کے دوران شوہر رنبیر ویڈیو بناتے رہے!

    عالیہ کے نیشنل ایوارڈ وصول کرنے کے دوران شوہر رنبیر ویڈیو بناتے رہے!

    گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ وصول کرنے والی عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر کا سر بھی فخر سے بلند کردیا۔

    بھارتی نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر ان کے شوہر اور بالی وڈ کے نامور ایکٹر رنبیر کپور اپنی اہلیہ کی جانب سے ایوارڈ لینے کی فلم بندی کرتے رہے۔ بہترین اداکارہ کے لیے عالیہ کا نام پکارا گیا تو رنبیر نے اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر اُن خوبصورت لمحات کو قید کرلیا۔

    بالی وڈ اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے لیے دوبارہ سے اپنی شادی کی ساڑھی پہنی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لمحہ ان کے کتنا خاص تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ مشترکہ طور پر کریتی سینن کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    کریتی سینن کو ان کی فلم ’میمی‘ جب کہ الو ارجن کو ’’پشپا : دی رائز‘ کی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تامل انڈسٹری کی مشہور فلم ’آر آر آر‘ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گھوشال کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    معروف اداکارپنکج ترپاٹھی کو بھی فلم ’میمی‘ کے بہترین اداکاری کرنے پر معاون اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    مقبول عالیہ بھٹ نے شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ نے رنبیر کو ان کی 41 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں عالیہ نے اپنے شوہر رنبیر کو بہترین دوست قرار دیا۔

    ’گنگو بائی‘ کی اداکارہ نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ایک دھندلی ہے جبکہ ایک تصویر میں عالیہ اور رنبیر محبت سے ایک دوسرے کو پکڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے پاسٹ میں لکھا کہ میری محبت، میرا بہترین دوست، میری خوشیوں کی جگہ۔

    عالیہ بھٹ نے اس تصویر کو بھی پوسٹ کا حصہ بنایا ہے جس میں دونوں بیس بال کا میچ دیکھنے میں مصروف ہیں جبکہ تصویر میں دونوں نے چہرہ گراؤنڈ کی طرف کیا ہوا ہے۔


    بالی وڈ اداکارہ کی اس پوسٹ پر بپاشا باسو نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے رنبیر‘۔ سوفی چودھری نے بھی اداکار رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ بیڈمنٹن پلیئر پی وی سندھو نے بھی ہیپی برتھ ڈے رنبیر لکھا۔ ردھیما کپور ساہنی نے اداکار کے لیے ریڈ ہارٹ ایموجی پوسٹ کیا۔

    اداکار رنبیر کی والدہ اور اپنے دور کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے بھی انھیں جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    رنبیر کپور کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے فلم میکرز نے اداکار کی آنے والی میگا تھرلر فلم ’اینیمل‘ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا ہے۔

  • رنبیر کپور کی سالگرہ پر ’انیمل‘ کا ٹیزر جاری کرنے کا فیصلہ

    رنبیر کپور کی سالگرہ پر ’انیمل‘ کا ٹیزر جاری کرنے کا فیصلہ

    بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر ان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بھارتی سپراسٹار 28 ستمبر کو اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں اور اسی دن اداکار کی نئی آنے والی فلم ’انیمل‘ کا ٹیزر ان کے مداحوں کو بطور تحفہ پیش کیا جائے گا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلم میکرز کی جانب سے اداکار کی فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں رنیبر کپور ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں جب کہ فلم کے ٹیزر کی تاریخ 28 ستمبر بتائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سندیپ ریڈی وانگا نے انجام دیے ہیں جب کہ فلم کو بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کی جائے گی۔

    رنبیرکپور اس فلم کے ساتھ دوبارہ سے سینماؤں میں دھماکے دار انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ ’انیمل‘ کی کاسٹ میں ان کے ساتھ انیل کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ٹرپٹی دمری بھی شامل ہیں۔

  • رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں کیا فرق ہے؟ کرن جوہر نے بتادیا

    رنبیر کپور اور رنویر سنگھ میں کیا فرق ہے؟ کرن جوہر نے بتادیا

    فلم اسٹار رنبیر کپور کے حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکار بالکل بھی بناوٹی نہیں ہیں نہ ہی وہ دکھاوا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

    کرن جوہر سے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے درمیان فرق اورمشترک چیزوں کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنوں ہی بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

    بالی وڈ کے معروف ہدایت کار کے مطابق رنبیر بہت صبر والا ہے، آپ اسے سیٹ پر 14 گھنٹے بھی انتظار کروا سکتے ہیں اور وہ آپ کو ایک لفظ نہیں کہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کپور فیملی کے چشم و چراغ کی خاصیت ہے کہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتا ہے اور اپنی تاریخوں کو بھی خود دیکھتا ہے، اس کا کوئی منیجر نہیں ہے، نہ اس کام کے لیے ان کے ارد گرد کوئی موجود ہوتا ہے۔

    کرن نے بتایا کہ آپ ان سے خود فون کر کے فلم کی شوٹنگ کے لیے تاریخ پر بات کرسکتے ہیں، وہ اپنا فون ہر وقت کھلا رکھتا ہے۔ اسے اچھی طرح پتا ہوتا ہے کہ وہ کس منصوبے پر کام کرنے جارہا ہے، اسے اپنے شیڈول کا پتا ہوتا ہے اور چھٹیوں کا بھی پتا ہوتا ہے۔

    انھوں نے ازراہِ مذاق کہا کہ رنبیر کپور اسکول کے اس بچے کی طرح ہے جو پڑھائی پر بہت زیادہ محنت کرتا ہے مگر اسکول پہنچ کر ساتھیوں سے کہتا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آرہی تم لوگ پڑھائی کے بارے میں کیا بات کررہے ہو۔

  • میرے شوہر کو پسند نہیں کہ میں ۔۔۔ عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

    میرے شوہر کو پسند نہیں کہ میں ۔۔۔ عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انھوں نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق ایک اہم بات بتائی ہے۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر رنبیر کو پسند نہیں کہ غصے میں بھی ان کی آواز اونچی ہو، یہ بات انھوں نے ایک ویڈیو میں بتائی ہے، جسے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں عالیہ بھٹ نے کہا ’میں اپنے غصے پر قابو پانے کی بہت کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ میرے شوہر رنبیر کپور کو یہ بھی نہیں پسند کہ میری آواز اِس سے بھی اونچی ہو، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غصے میں بھی مہربان رہنا بہت اہم ہے۔‘

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور چاہتے ہیں کہ غصے میں بھی اُن کی آواز اونچی نہ ہو اور انسان غصے میں بھی مہربان رہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس خوب صورت جوڑے کی شادی 14 اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔

    کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ کے خوابوں کا اداکار رنبیر نہیں تو پھر کون ہے؟

    عالیہ بھٹ کے خوابوں کا اداکار رنبیر نہیں تو پھر کون ہے؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ وہ کونسا اداکار ہے جس کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے؟ اداکارہ نے شوہر رنبیر کپور کو چھوڑ کر شاہ رخ خان کا نام لیا۔

    عالیہ بھٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے کام کرچکی ہوں لیکن میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ شاہ رخ خان ہی میرے خوابوں کے ساتھی اداکار ہیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے 2016 میں گوری شندے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

    اس فلم کی کہانی میں محبت، زندگی، رشتوں اور ذہنی صحت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ سے ہی عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں اور وہ اپنے کئی انٹرویوز میں اداکار کی تعریف کر چکی ہیں۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اداکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے فن کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ نے حال ہی میں منعقد ہونے والے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا تھا اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔