Tag: رنبیر کپور

  • ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کو کتنے تھپڑ مارے تھے؟

    ڈمپل کپاڈیا نے رنبیر کو کتنے تھپڑ مارے تھے؟

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی تھیٹر فلم ‘تو جھوٹی میں مکّار’ میں رنبیر کپور کی ماں کا کردار ادا کرنے والی تجربہ کار اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کو تقریباً 15-20 بار تھپڑ مارے۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم کے ایک سین میں رنبیر کو ڈمپل نے تھپڑ مارا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس خاص شوٹ میں 15-20 بار ری ٹیک لیا گیا۔

     فلم کے ہدایت کار لو رنجن کو دوسرے ٹیک میں بہترین شاٹ مل گیا تھا لیکن ٹیم کو تنگ کرنے کے لیے وہ بار بار ری ٹیک کہتے رہے۔

    رنبیر اور شردھا کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کی باکس آفس پر دھوم

    اس وجہ سے ہر کسی نے ڈمپل کپاڈیا سے پوچھا کہ کیا وہ واقعی رنبیر کو تھپڑ مار رہی تھیں، جس پر  ان کا کہنا تھا کہ رنبیر کی ٹائمنگ اتنی پرفیکٹ تھی کہ وہ صحیح وقت پر تھپڑ سے بچ جاتے تھے۔

    ڈمپل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ وہ رشی کپور کے بیٹے ہیں اور شوٹنگ کے وقت اپنی ٹائمنگ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس تھیٹر فلم میں ناظرین ڈمپل کپاڈیا اور رنبیر کپور کے درمیان آن اسکرین ماں بیٹے کی کیمسٹری کو بے حد پسند  کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ ہولی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے جس میں رنبیر اور شردھا کی لَو اسٹوری کو فیملی کے جذبات اور کامیڈی کے تڑکے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

  • رنبیر کپور نے بہت مار کھائی، لیکن کس سے؟

    رنبیر کپور نے بہت مار کھائی، لیکن کس سے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن میں اپنی والدہ سے بہت مار کھائی ہے، والدہ نے انہیں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ سمجھیں کہ رنبیر نشہ کر رہا ہے۔

    اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لیے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر نے بتایا کہ پہلا سگریٹ پیتے ہی ان کی والدہ نیتو کپور نے انہیں پکڑ لیا تھا، وہ ان کی زندگی کا بہت مشکل وقت تھا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ والدہ سمجھیں کہ میں ہیروئن پی رہا ہوں، وہ بہت پریشان ہوگئی تھیں، میں نے ان سے اس وقت معافیاں مانگیں اور میں خود بھی بہت پریشان تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے، اس وجہ سے انہوں نے اپنی والدہ سے بہت ماریں کھائیں ہیں، ’لیکن اب میں بہت بدل گیا ہوں‘۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار ایک روز قبل ہی ریلیز ہوئی ہے جسے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، فلم میں شردھا کپور نے ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔

  • رنبیر کپور کی 5 ماہ کی بیٹی کے پاس 30 جوتے

    رنبیر کپور کی 5 ماہ کی بیٹی کے پاس 30 جوتے

    بالی وڈ کے اداکار  رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ میری بیٹی راہا کے پاس ابھی سے 30 جوتے ہیں میں اسے اسنیکر ہیڈ بناؤں گا۔

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے حال ہی میں اپنی بیٹی راہا کے بارے میں کھل کر بات کی،  اپنی بیٹی کو اسنیکر ہیڈ بنانے کے ساتھ یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی 5 ماہ کی چھوٹی سی  بچی کے پاس 30 جوتے ہیں۔

    انہوں نے اپنی بیٹی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میری بیٹی چاہے گی تو میں اسے اسنیکر ہیڈ بناؤں گا، راہا کے پاس کئی جوتے ہیں لیکن ان میں سے ایک بھی اسے فٹ نہیں، مجھے مزید 2 ماہ انتثار کرنا پڑےگا تاکہ وہ انہیں پہننا شروع کر سکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

    جب رنبیر سے بھارتی صحافی نے پوچھا کہ آپ اپنی بیٹی کو کون سی فلم دیکھنا چاہیں گے تو اس پر اداکار کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی جگا جاسوس دیکھے کیونکہ یہ بچوں کے لیے موزوں فلم ہے اور وہ جانوروں سے لطف اندوز ہوں گی۔

    اس کے علاوہ انہوں نے  باپ بننے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی اور مجھے اس بارے میں بات کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے کہ کبھی میری بیٹی مجھ سے دور ہو حالانکہ میں جانتا ہوں کہ اب وہ میری آخری سانس تک میرے ساتھ رہے گی۔

  • ’گھر پر دو ’عالیہ‘ نہیں سنبھال سکتا‘

    ’گھر پر دو ’عالیہ‘ نہیں سنبھال سکتا‘

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ میں گھر پر دو عالیہ نہیں سنبھال سکتا امید ہے کہ بیٹی راہا کی شکل عالیہ بھٹ جیسی ہوگی لیکن ان کی شخصیت میری جیسی ہوگی۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ ’چاہتا ہوں کہ راہا بڑی ہو تو عالیہ کی طرح خوبصورت ہو لیکن وہ میری شخصیت کو فالو کرے کیونکہ میں گھر پر دو عالیہ نہیں سنبھال سکتا ہوں۔‘

    انہوں نے کہا کہ عالیہ کی طرح زیادہ بولنے والی دوسری لڑکی کو سنبھالنا میرے لیے مشکل ہوگا کیونکہ عالیہ بہت زیادہ بولتی ہیں امید ہے کہ راہا میری طرح کم گو ہوگی پھر ہم دونوں مل کر عالیہ کو سنبھالیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا کہ عالیہ اس وقت کیریئر کے عروج پر ہیں راہا کی پیدائش کے بعد بھی وہ اداکاری کے لیے پرجوش ہیں اور اسے جاری رکھیں گی۔

    رنبیر کپور نے کہا کہ ’بیٹی کی پیدائش کے بعد کے لمحے کو میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا یہ وہ محبت ہے جس کے بارے میں مجھے علم نہیں تھا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کسی دوسرے فرد کے بارے میں اس طرح محسوس کرسکتا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ ’بیٹی کی پیدائش کے بعد ایسا لگا جیسے مجھے سب کچھ مل گیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ گزشتہ روز ریلیز کی گئی، فلم نے پہلے دن باکس آفس پر 13 کروڑ کا بزنس کیا۔

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی کا نام کیا رکھا؟

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے بیٹی کا نام کیا رکھا؟

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر و اداکار رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحا‘ رکھا ہے۔

    اپنی پوسٹ میں عالیہ بھٹ نے مزید بتایا کہ یہ نام راحا ہماری بیٹی کی دادی نے منتخب کیا ہے ساتھ ہی پوسٹ میں مختلف زبانوں میں اس نام کا مطلب بھی بتایا۔

    عالیہ بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو ہاتھوں میں پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ راحا کے نام کی جرسی دیوار پر لٹکی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ اس تصویر کو اپنے انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے ایک پیارا کیپشن لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt 💛 (@aliaabhatt)

    اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے پوسٹ میں لکھا کہ شکریہ راحا ہماری فیملی میں زندگی کو لانے کیلئے ، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہماری زندگی تو اب ہی شروع ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی مایا ناز جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، عالیہ اور رنبیر اپریل 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • عالیہ کے وزن پر بھونڈا مذاق، رنبیر کپور مشکل میں پھنس گئے

    عالیہ کے وزن پر بھونڈا مذاق، رنبیر کپور مشکل میں پھنس گئے

    معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور اپنی حاملہ اہلیہ عالیہ بھٹ کا مذاق اڑانے پر سخت تنقید کی زد میں ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بھونڈے مذاق پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم براہماسترا کی تشہیر کے لیے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک ساتھ انٹرویو دیا۔

    اس لائیو شو کے دوران میزبان نے عالیہ بھٹ سے پوچھا کہ کیا آپ اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کرتی دکھائی دیں گی؟ جس پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ کیوں نہیں، میں کیوں نہیں اپنی فلم کی تشہیر میں نظر آؤں گی یا اپنی فلم کو عوام میں پھیلاؤں گی۔

    انٹرویو کے دوران عالیہ بھٹ کے لفظ پھیلاؤ استعمال کیے جانے پر رنبیر کپور عالیہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بے ساختہ کہتے ہیں کہ ویسے میں دیکھ رہا ہوں کہ کوئی بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔

    اس پر عالیہ بھٹ اپنا جواب بیچ میں ہی چھوڑ کر حیرانی سے انہیں دیکھتی ہیں اور پھر ہنسنے لگتی ہیں، رنبیر کپور فوراً عالیہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک مذاق تھا، آپ خوبصورت انداز میں پھیل رہی ہیں۔

    عالیہ کے مداحوں کو رنبیر کپور کا یہ مذاق قطعی نہ بھایا اور انہوں نے رنبیر پر خوب تنقید شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور نے اپنی حاملہ بیوی کے جسمانی خدو خال کا مذاق اڑایا ہے، انہیں رنبیر سے ایسے بھونڈے مذاق کی توقع نہیں تھی۔

    بعض صارفین نے کہا کہ رنبیر کپور کو شرم آنی چاہیئے، ان کی بیوی ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ایسے میں وہ لائیو انٹرویو کے دوران ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ رنبیر کا یہی رویہ اپنی پچھلی گرل فرینڈز دپیکا اور کترینہ کے ساتھ بھی تھا یہی وجہ ہے کہ وہ انہیں چھوڑ کر چلی گئیں۔

  • رنبیر اور عالیہ کی شادی میں کون کون مدعو ہے؟

    رنبیر اور عالیہ کی شادی میں کون کون مدعو ہے؟

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا میں اس وقت بالی ووڈ اداکاروں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں اور اس حوالے سے نئی نئی تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔

    انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو رواں ماہ کی 13 سے 17 تاریخ تک ہر قسم کی مصروفیات سے فارغ ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 13 سے 17 اپریل کے درمیان کسی بھی دن ہو سکتی ہے اور مداحوں کو اس دن کا شدت سے انتظار ہے۔

    اب حال ہی میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شادی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کی فہرست بھی حاصل کرلی ہے۔

    مہمانوں میں فلم انڈسٹری کے بے شمار نام شامل ہیں جیسے سنجے لیلا بھنسالی، ورون دھون، شاہ رخ خان، کرن جوہر، زویا اختر، ایان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، نیتو کپور، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان، مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور ادیتیہ چوپڑا۔

    رپورٹس کے مطابق جوڑا رواں ماہ کے اختتام پر اپنی شادی کا گرینڈ ریسپشن دینے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

  • پیسوں کی عدم ادائیگی پر رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر حملہ

    پیسوں کی عدم ادائیگی پر رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر حملہ

    نئی دہلی: بھارتی اداکار رنبیر کپور کی فلم کے سیٹ پر انڈسٹری کے کچھ ورکرز نے حملہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے گڑ گاؤں میں سوا کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر ورکرز نے زیر تکمیل فلم لو رنجن کے سیٹ پر چڑھائی کردی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 350 سے زائد ورکرز نے رنیبر کپور اور شردھا کپور کی فلم کے سیٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب وہاں فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔

    سیٹ پر حملہ کرنے والے ورکرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں فلم کے ایک گانے میں کام کیا تھا تاہم پروڈیوسر کی جانب سے ان کے سوا کروڑ روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے اور انہیں پیسوں کے لیے گزشتہ 6 ماہ سے ٹرخایا جا رہا ہے۔

    بعد ازاں پولیس سیٹ پر حملہ کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی تاہم ان کی ایسوسی ایشن کی مداخلت پر تمام افراد کو رہا کردیا گیا۔

    فلم کے پروڈیوسر دیبنکر داس گپتا نے میڈیا کو بتایا کہ سیٹ پر حملہ کرنے میں ایک نجی کمپنی ہائپر لنک کے جے شنکر اور گوتم ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہائپر لنک نامی کمپنی کے جے شنکر اور گوتم کے ساتھ معاہدہ کیا تھا لیکن ان دونوں افراد نے مذکورہ پراجیکٹ کو میرے علم میں لائے بنا ہی آگے کسی اور کو آؤٹ سورس کردیا۔

    بعد میں انہوں نے مجھے کہا کہ ان کے بجٹ میں ایک کروڑ 22 لاکھ روپے اضافہ ہوگیا ہے لہذا اس کی بھی ادائیگی کی جائے۔

    پروڈیوسر کے مطابق سوچنے کی بات یہ ہے کہ آپ کا بجٹ سوا کروڑ اضافی ہوگیا ہو اور جس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اسے اس بات کا بتایا ہی نہیں جائے؟ لہٰذا ان کا مزید پیسوں کی ادائیگی کا مطالبہ غیر منطقی اور بے بنیاد ہے۔

  • اگر شاہ رخ خان انسپکٹر بنے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے

    اگر شاہ رخ خان انسپکٹر بنے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے

    ممبئی: اگر بالی وڈ کے کنگ خان انسپکٹر کا رول کریں‌ گے، تو رنبیر کپور کانسٹیبل بن جائیں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر  انھوں نے کسی فلم میں انسپکٹر کا کردار کیا، تو  رنبیر کپور  ان کے اسسٹنٹ کا کردار نبھائیں گے.

    ایک تقریب میں اسٹیج پر موجود رنبیر کپور نے شاہ رخ کو یہ واقعہ سنایا کہ ایک بار ایک پولیس والے نے ان کی گاڑی روک کر انھیں آدھے گھنٹے لیکچر دیا کہ انھیں کس طرح کی فلمیں کرنی چاہییں.

    رنبیر کپور کے مطابق پولیس والے کی باتیں‌ سن کر انھوں نے سوچا کہ انھیں آج تک کسی نے پولیس انسپکٹر کا رول کیوں آفر نہیں کیا.

    اس پر کنگ خان نے کہا کہ انھیں انڈسٹری میں 26 سال ہوگئے ہیں، مگر انھیں بھی کسی نے یہ رول آفر نہیں کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ اور شاہ رخ خان کا سامنا ہوگیا

    انھوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر انھیں کبھی انسپکٹر کا رول آفر ہوگا، تو رنیبر کپور کانسٹیبل بنیں گے۔ اس بات پر تقریب میں خوب قہقہے لگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس رنبیر کپور فلم ’’سنجو ‘‘میں دکھائی دیے تھے، جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔ اس کے برعکس کنگ خان کو اپنے کیریر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    کرسمس پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم زیرو کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • گیارہ سال کی عمر میں رنبیر سے محبت کا فیصلہ کیا، عالیہ بھٹ

    گیارہ سال کی عمر میں رنبیر سے محبت کا فیصلہ کیا، عالیہ بھٹ

    ممبئی: بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم دونوں اداکاروں کی طرف سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی تھی البتہ اب اداکارہ نے خاموشی توڑ دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نے نجی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ رنبیر کپور سے محبت کرتی ہیں اور چاکلیٹی ہیرو اُن کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ جب گیارہ سال کی تھیں تو اُس دوران رنبیر کو دیکھا اور اُن سے محبت کر بیٹھیں جس کا اظہار بھی انہوں نے مختلف اوقات میں اداکار سے کیا۔

    اداکارہ کے بقول وہ گیارہ برس کی عمر میں بطور چائلڈ اسٹار آڈیشن کے لیے گئیں تو وہاں رنبیر موجود تھے ، عالیہ کا کہنا تھا کہ ’پہلی نظر پڑتے ہی میں رنبیر کی دیوانی ہوگئی تھی‘۔

    مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

    عالیہ بھٹ نے دعویٰ کیا کہ وہ رنبیر کپور کو فلم ’سانوریا‘ سے پہلے نہ صرف دیکھ چکی تھیں بلکہ ریلیز سے قبل ہی دونوں میں گہری دوستی ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ برس دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور  اُن کے ساتھی رنبیر کپور دو برس بعد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کے اہل خانہ بھی رشتے پر راضی ہیں اور وہ 2020 تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ عالیہ بھٹ آج کل امریکا کے شہر نیویارک میں رنبیر کپور کے خاندان کے ساتھ موجود ہیں، انہوں نے اپنے ہونے والے سسرالیوں کے ہمراہ نئے سال کی آمد کا جشن منایا اور امریکا میں مقیم رشی کپور سے ملاقات بھی کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

    رنبیر کی والدہ نیتو کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کی تھی جس میں اُن کی بہن، بہنوئی، والدین اور عالیہ بھٹ موجود تھیں۔

    اس بات کا بھی خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی عمر میں گیارہ سال کا فرق ہے، اداکارہ 25 جبکہ اداکار 36 برس کے ہیں، یعنی چاکلیٹی ہیرو عالیہ سے 11 سال بڑے ہیں۔

    View this post on Instagram

    [Another Picture] Ranbir Kapoor and Alia Bhatt clicked in New York. #RanbirKapoor #Ranbir #AliaaBhatt #Bollywood

    A post shared by Ranbir Kapoor Universe (@ranbirkapooruniverse) on

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال ریلیز کی جائے گی،  فلم میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سمیت دیگر نامور اداکار بھی مختصر کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔