Tag: رنبیر کپور

  • والدین کے بعد کترینہ سب سے اہم ہے، رنبیر کپور

    والدین کے بعد کترینہ سب سے اہم ہے، رنبیر کپور

    ممبئی: معروف بھارتی فلم اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ بے بنیاد باتوں اور غلط فہمیوں کے سبب میں نے والدین کے بعد سب سے اہم ہستی ’’کترینہ‘‘ کو کھو دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم اداکار رنبیر کپور نے نجی نیوز چینل کے پرومو کی تقریب کے دوران کتریتہ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’ہمارا رشتہ بہت مضبوط تھا مگر جھوٹی باتوں نے ہمارے درمیان غلط فہمیاں پیدا کیں‘‘۔

    Ranbir-3

    رنبیر کپور نے مزید کہا کہ ’’بے بنیاد باتوں نے ہمارے مضبوط رشتے کو کمزور کیا جس کا مجھے بہت افسوس ہے، اُن کا کہنا تھا کہ ’’جھوٹی اور بے بنیاد باتوں کے باعث رشتوں میں دراڑ پڑ جاتی ہے جو میرے لیے سہنا خاصا مشکل تھا‘‘۔

    پڑھیں: ذاتی زندگی پربات نہ کیا جائے ، کترینہ کیف

    بھارتی اداکار نے کہا کہ ’’کترینہ کیف میرے لیے والدین کے بعد سب سے اہم ہستی تھی کیونکہ اُس نے ہر مشکل موڑ پر میرا نہ صرف ساتھ دیا بلکہ میری حوصلہ افزائی بھی کی‘‘۔

    Ranbir-1

    یاد رہے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان گہری دوستی کی خبریں عام رہی ہیں جبکہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے محبت کا اظہار بھی کرچکے تھے تاہم دونوں اداکاروں نے کچھ دنوں قبل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    Ranbir-2

    دوسری جانب ادکارہ کترینہ اور رنبیر کپور کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ مکمل ہوگئی ہے تاہم دونوں اداکاروں کے درمیان جاری تنازعے کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے یہ فلم آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیے جانے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

  • قطرینہ کیف کو رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا

    قطرینہ کیف کو رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا

    بولی ووڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

    32سالہ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ان کے خیال کے مطابق آپ جان پہچان والوں کے مقابلے میں اجنبی لوگوں کے سامنے بہتر اداکاری کر سکتے ہیں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ چونکہ جنہیں آپ قریب سے جانتے ہیں وہ آپکے متعلق تمام حقائق سے واقف ہوتے ہیں لہٰذا آ پ کو یہ احساس شدت سے رہتاہے کہ آپ ان سے جھوٹ بو ل رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق یہ خوبصورت جوڑی آجکل انوراگ باسو کی نئی آنے والی فلم جگا جاسوس میں ایک ساتھ کام کر رہی ہے۔ انوراگ کی جگا جاسوس کے بارے میں کہا جا رہا کہ یہ آئندہ سال جون میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    واضح رہے اس سے قبل قطرینہ کیف اور رنبیر کپور ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ اور ’راج نیتی ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

  • اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں

    ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج تیتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

    رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیاجس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم راک اسٹار اور دو ہزار بارہ میں فلم برفی نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    رنبیر کپور نے اپنی سالگرہ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی ان کی نئی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے سیٹ پر منائی ہے،اس کے انہوں نے تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے ساتھ دیکھائی دیئے۔

    شاہ رخ خان نے اس ملاقات کے بعد مائیکروبلاگنگ سائٹ پر اپنی کرن اور رنبیر کے ساتھ سیٹ پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی ہے۔علاوہ ازیں کنگ خان کاکہنا تھا کہ انکے بچے کرن جوہر اور رنبیر کپور کی ’اے دل ہے مشکل ‘ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ واضح رہے اس فلم میں رنبیر کپو ر سمت ایشوریا رائے اور انوشکا شرما بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

    دوسری جانب رنبیر کے والد رشی کپور نے بھی ٹوئٹر پر رنبیر کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹ کیا ہے۔

  • جیکولین فرنینڈس کا رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف

    جیکولین فرنینڈس کا رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف

    کراچی 🙁 ویب ڈیسک) بالی ووڈ راک اسٹار رنبیر کپور بھی دنیا بھر میں کھیلے جانے مشہور گیم کینڈی کرش کے دیوانے ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور،جیکولین اور ارجن رام پال کی آنے والی ہے نئی فلم ’رائے‘ جس کی شوٹنگ میں آج کل بہت ہی مصروف ہیں۔

     تاہم مصروفیت کے باوجود بھی لیجنڈ اداکار رشی کپور کے صحابزادے رنبیر کپور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کھیلے جانے والے مقبول گیم کینڈی کرش کھیلنا نہیں چھوڑاہے۔

    شوٹنگ کے دوران سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور شوٹنگ کے دوران ملنے والے بریک میں رنبیر موبائل فون پرکینڈی کرش کھیلتے رہتے ہیں۔ جس کے باعث کبھی کبھی وہ اپنے سین بھی بھول جاتے ہیں۔

  • رنبیر کپور اور ایشوریا رائے ایک ساتھ

    رنبیر کپور اور ایشوریا رائے ایک ساتھ

    ممبئی: سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کرن جوہر کی آنے والی فلم ”اے دل سے” میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کیساتھ جلوہ گر ہوںگی۔

     کرن جوہر نے اپنے آنے والے اس پراجیکٹ بارے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے رنبیر کپور کا بھی ایشوریا رائے کیساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگا جو وہ ماضی میں دیکھتے رہے ہیں۔

    فلم میں انوشکا شرما بھی اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

  • رنبیر کپور اب نظر آئینگے سنجے دت کے روپ میں

    رنبیر کپور اب نظر آئینگے سنجے دت کے روپ میں

    ممبئی :بالی وڈ میں سنجے دت کی زندگی پر فلم بن رہی ہے اور لیڈنگ رول کے لیے رنبیر کپور کا انتخاب ہوا ہے۔

    بالی وڈ کے منا بھائی کی زندگی میں آئے کیسے کیسے نشیب و فراز ، کن کن مشکلوں نے انہیں پریشان کیا۔ یہی سب اس فلم میں دکھایا جائے گا، ہدایتکار راج کمار ہیرانی جو سنجے دت کے دوست بھی ہیں ، وہ سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے جارہے ہیں ،جس میں مرکزی کردار کے لئے رنبیر کپور کا انتخاب کیا گیا ہے۔

    یعنی رنبیر سنجے دت بنیں گے، رنبیر کپور ان دنوں سنجے دت کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ پڑھ رہے ہیں تاکہ کردار میں حقیقت کا رنگ بھر سکیں۔

  • کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    کترینہ کیف کارنبیرکپورکوسرپرائز

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکاررنبیر کپور کی دوستی کے چرچے تو عام ہیں ہی اور ان کے بارے میں زیادہ ترلوگوں کوعلم ہے، کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قراردیا ۔

    شاید اسی لیے انھوں نے رنبیر کپور کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر رنبیر کے لیے ایک خاص سالگرہ پارٹی منعقد کی۔یہ خفیہ پارٹی 27 ستمبر کی رات کترینہ عرف کیٹ نے اپنے دوست اور ہدایت کارایان مکھرجی کے ساتھ مل کر منعقد کی تھی۔

    وہ دونوں کئی دنوں سے پوشیدہ طورپررنبیرکی سالگرہ کی تیاریاں کر رہے تھے اوراس کے بارے میں رنبیر کو کچھ نہیں بتایا گیا۔اطلاعات کے مطابق پارٹی دیر رات تک ایان کے گھر پر چلتی رہی جس میں رنبیر کے قریبی دوستوں میں سے روہت دھون بھی شریک تھے۔