Tag: رندیپ ہدا

  • سلمان خان نے مجھے کہا یہی وقت ہے پیسہ بنالو! رندیپ ہدا

    سلمان خان نے مجھے کہا یہی وقت ہے پیسہ بنالو! رندیپ ہدا

    بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار رندیپ ہدا نے انکشاف کیا ہے کہ دبنگ خان نے انھیں کیریئر کے دوران پیسے بنانے کا مشورہ دیا تھا۔

    رندیپ ہدا اس وقت اپنی حالی ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سواتنتریہ ویر ساورکر کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکار کو اس فلم میں بہترین صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے شائقین اور ناقدین کی طرف سے داد بھی مل رہی ہے۔

    ایک یوٹیوب چینل کو اپنے حالیہ انٹرویو میں، رندیپ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔

    سواتنتریہ ویر ساورکر کے اداکار نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مجھے زیادہ پیسہ کمانے اور زیادہ کام کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

    رندیپ نے بتایا کہ سلمان نے مجھے کہا کہ اگر اس وقت میں نے اپنے کیریئر میں کام کرکے پیسے نہیں بنائے تو مستقبل میں مجھے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے ان کے دیے گئے بہت کم مشوروں پر عمل کیا لیکن وہ ہمیشہ مجھے اپنے دل سے اور بہترین مشورہ دیتے ہیں۔

    رندیپ نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ وہ ٹائیگر 3 کے اداکار کے مشورے کو سنتے ہیں تاہم وہ اپنے مختلف ’سوچنے کے عمل‘ کی وجہ سے اس پر عمل نہیں کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ رندیپ ہدا اور سلمان خان نے ایک ساتھ کِک اور سلطان جیسی سپرہٹ فلموں میں کام کیا تھا جبکہ انھوں نے رادھے میں بھی ساتھ اداکاری کے جلوے دکھائے تھے۔

  • رندیپ ہدا نے شادی کی نئی ویڈیو جاری کردی

    رندیپ ہدا نے شادی کی نئی ویڈیو جاری کردی

    بالی ووڈ اداکار رندیپ ہدا اور ان کی دوست لائشرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں، تاہم اب رندیپ ہدا نے اپنی شادی کے موقع پر بنائی گئی ایک خوبصورت ویڈیو اپنے چاہنے والوں کے لئے جاری کی ہے۔

    نوبیاہتا جوڑے نے مختصر ویڈیو میں خوشی کے لمحات شیئر کیے، جس میں وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ہمراہ شادی کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔

    رندیپ ہدا سفید رنگ کے منی پوری لباس میں ملبوس ہوکر شادی کے مقام پر پہنچے۔ اداکار کی شادی کی تقریب میں ان کے دوست اور خاندان کے دیگر افراد بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے نظر آئے۔ ویڈیو میں دلہن لن لیشرم دلہن کے لباس میں خوبصورت لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریدیپ ہدا کی دلہن لن لیشرم نے شادی کاروایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، دونوں پنڈال میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جبکہ جوڑے کی شادی کی رسومات بھی ہورہی ہیں۔

    رندیپ ہدا اور لائشرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، رندیپ اور ان کی دلہن نے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم اپنی شادی کے ان خوبصورت لمحات کو شیئر کر رہے ہیں، ہم آپ کی محبت کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • رندیپ ہُدا نے 26 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

    رندیپ ہُدا نے 26 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہُدا نے فلم کے لیے 26 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رندیپ ہُدا بھارتی سیاست ویر سرکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    اداکار نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ایک کھجور، ایک گلاس دودھ چار ماہ تک کھایا۔

    فلم کے پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ جب رندیپ کو یہ فلم آفر کی گئی تو اس وقت ان کا وزن 86 کلو گرام تھا تاہم انہیں فلم آفر کرنے کے لیے وزن کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    فلم پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ رندیپ ہدا نے فلم کیلئے 4 ماہ میں 26 کلو وزن کم کر کے انہیں بھی حیران کر دیا۔

    پروڈیوسر نے انکشاف کیا کہ اتنی تیزی سے وزن کم کرنے کیلئے رندیپ نے 4 ماہ تک روزانہ صرف ایک کھجور اور 1 گلاس دودھ پیا اور وہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    واضح رہے کہ رندیپ ہودا خود ہی اس فلم کے ہدایتکار اور شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔ فلم کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    رندیپ ہدا کے وزن کم کرنے پر مداحوں بھی حیرت کا اظہار کیااور لکھا کہ ’غضب ہے بھائی۔‘ دوسرے مداح نے لکھا کہ ’بہت اچھے لگ رہے ہیں۔‘