Tag: رنویر

  • تصاویر: دپیکا اور رنویر کا مشترکہ استقبالیہ، نامور شخصیات کی شرکت

    تصاویر: دپیکا اور رنویر کا مشترکہ استقبالیہ، نامور شخصیات کی شرکت

    ممبئی: بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنوریر سنگھ نے اجتماعی استقبالیے کا انعقاد کیا جس میں تمام ہی اسٹارز نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا اور رنویر کے تیسرے اور آخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں ساتھی فنکاروں، کھلاڑیوں اور سیاستدانوں سمیت خاص مداحوں نے بھی شرکت کی۔

    شادی کی تقریب میں نامور اداکار شاہ رخ خان، ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سمیت نامور شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نوشے میاں خود بھی رقص کرتے نظر آئے۔

    شاہ رخ خان نے ملائیکا اروڑا کے ساتھ مل کر اپنی ہی فلم کے گانے چل چھیاں چھیاں پر خوب ڈانس کیا، اس کے علاوہ امیتابھ بچن بھی رقص کرتے نظر آئے۔

    یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر نے 14 اور 15 نومبر کو دو علیحدہ عیلحدہ مذہبی رسومات کے تحت اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں 18 نومبر بروز اتوار ممبئی پہنچے تھے، بعد ازاں انہوں نے علیحدہ علیحدہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا۔

    دپیکا نے 21 بنگلور جبکہ رنویر سنگھ نے 28 نومبر کو  ممبئی میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا، اس سے قبل  اداکار کی بہن رتیکا بھوانی نے بھی  ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا۔

    رتیکا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رنویر نے پہلی بار دپیکا سے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی سے شادی کی اور اب میں بہت زیادہ خوش ہوں‘۔

    تصاویر دیکھیں

    تصاویر بشکریہ فلم فیئر

  • دپیکا رنویر شادی ، اٹلی میں تیاریاں زور و شور سے جاری

    دپیکا رنویر شادی ، اٹلی میں تیاریاں زور و شور سے جاری

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں چند دن باقی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دپیکا اور رنویر 10 نومبر کو ممبئی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئے جہاں ائیرپورٹ انتظامیہ نے انہیں خصوصی طور پر خوش آمدید کہا۔

    دونوں اداکاروں کے گاڑی سے اترتے ہی انتظامیہ نے کنگ خان کی مشہور فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کا گانا مہندی لگا کے رکھنا چلا دیا اور لاؤنچ میں جانے کے لیے بھی خصوصی گاڑی فراہم کی گئی۔

    گانا سُن کر رنویر نہ صرف شرمائے بلکہ انہوں نے دپیکا کو اُس جگہ سے جلدی چلنے کے لیے بھی کہا۔ ائیرپورٹ پر موجود مداح نے اس تمام منظر کو اپنے موبائل میں محفوظ کرلیا۔

    دونوں اداکار 11 نومبر یعنی آج اٹلی پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پر اُن کا اہل خانہ اور دیگر منتظمین نے خصوصی استقبال کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا اور رنویر نے شادی کی تقاریب کے لیے معروف جھیل اور سیاحتی مقام لیک کیمو کو منتخب کیا، اٹلی میں ہونے والی تقریب میں منتخب لوگ ہی شرکت کریں گے جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کی دو معروف شخصیات فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی بھی شریک ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویرکی شادی میں کون سی 2 شخصیات شرکت کریں‌ گی؟

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز  دونوں خاندانوں نے خصوصی عبادات (پوجا) سے کیا تھا۔ پوجا کی رسم میں اداکارہ نے بالوں میں جوڑا باندھا ہوا تھا جبکہ اُن کے کانوں میں جھمکے بھی تھے۔ بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے معروف میک اپ آرٹسٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے شادی کے لیے اٹلی میں واقع ’لیک کومو‘ بھی بک کروایا علاوہ ازیں ہوٹل کے کمرے بھی پہلے سے حاصل کرلیے گئے، یہاں دو روز تک علیحدہ علیحدہ روسومات کے تحت تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

    دونوں خاندانوں کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اٹلی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ بھارت واپسی پر اداکاروں کی طرف سے ساتھی فنکاروں اور مداحوں کے لیے علیحدہ علیحدہ تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیے دپیکا نے بنگلور جبکہ رنویر نے تقریب کے لیے ممبئی کا انتخاب کیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے ہی دپیکا اور رنویر کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھی البتہ دونوں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی ، پدمنی کے اداکاروں نے 21 اکتوبر کو اپنی شادی کی تاریخ کا خود ہی اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ بھی شیئر کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  دپیکا اپنی شادی میں کتنی قیمت کا زیور پہنیں گی؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکاروں نے اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ تقریباً 6 برس قبل فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا بعد ازاں چار سال وقفے کے بعد دونوں ایک بار پھر پدمنی میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

  • دپیکا رنویر نے شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا

    دپیکا رنویر نے شادی کی تاریخ کا حتمی اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی اداکاروں کی جوڑی دپیکا اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا نے جنوری میں دعویٰ کیا تھا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بعد بالی ووڈ کا ایک اور محبت کرنے والا جوڑا (دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ) جلد ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہا ہے۔

    رواں سال کے آغاز سے ہی دونوں اداکاروں کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں جبکہ دپیکا اور رنویر نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی تھی حتیٰ کہ رنویر سنگھ نے حال ہی میں شادی سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ ’جب وقت ہوگا تو سب کچھ سامنے آجائے گا‘۔

    دپیکا اور رنویر نے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 14 اور 15 نومبر کو ہم ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    دونوں اداکاروں نے تاریخ کا تو اعلان کردیا البتہ ابھی شادی کی جگہ اور مقام کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے اس بات پر دونوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم رام لیلا کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے اور پھر اُن کی دوستی ہوئی جس کے بعد محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بھی بنے مگر کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد پھر دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    یہ بھی یاد رہے کہ جولائی میں دونوں اداکاروں کی جانب سے رواں برس 10 نومبر کو شادی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق پدمنی کی رانی اور علاؤ الدین خلیجی اٹلی میں شادی کریں گے۔

    بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

    اسے بھی پڑھیں: معصوم نظر آنے والا بچہ جس نے بالی ووڈ اداکارہ کا دل چرا لیا

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں بالی ووڈ میں اچانک شادیوں کا سیزن شروع ہوا تھا، سب سے پہلے سونم کپور  پھر اداکارہ نیہا دھوپیا اور پھر میوزک کمپوزر ہمیش ریشمیا نے ایک ہی ہفتے میں شادی کی تھی، بعد ازاں 18 اگست کو پریانکا چوپڑا نے منگنی کرتے ہوئے 2018 کے اختتام تک امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔

  • دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    دپیکا اور رنویر سوشل میڈیا سے خوفزدہ کیوں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی ہوگی، کیا دونوں اداکاروں نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے کیا۔؟

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دپیکا اور رنویر کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوئی کیونکہ دونوں کے خاندان والے رشتے پر رضا مند ہیں اور انہوں نے اب شادی کی تیاری بھی شروع کردی۔

    رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب کے لیے 20 نومبر کی تاریخ اٹلی کا خوبصورت ’لیک کومو‘ منتخب کیا گیا جس میں صرف مخصوص لوگوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں سمیت صرف 30 لوگوں کو مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں پر دورانِ تقریب موبائل استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی میں صرف دو بالی ووڈ اداکار شرکت کریں گے

    ذرائع کے مطابق دونوں اداکار اور اُن کے اہل خانہ شادی کی تقریب کو نہایت سادہ اورنجی رکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے مہمان گرامی کو کارڈ کے ساتھ ایک نوٹس بھی ارسال کیا جائے گا۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق اٹلی میں شادی کی تقریب سادہ ہوگی مگر بھارت میں دونوں اداکاروں کی طرف سے شاندار استقبالیہ دیا جائے گا جس میں بھارتی وزیر اعظم سمیت معروف شخصیات اور شوبز انڈسٹری کے ستاروں کو مدعو کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی پکی، تاریخ کا اعلان

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر موبائل یا کیمرہ استعمال کرنے کی پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل نہ ہوجائیں‘۔