Tag: رنویرسنگھ

  • رنویرسنگھ بچپن میں کیا بننا چاہتے تھے؟

    رنویرسنگھ بچپن میں کیا بننا چاہتے تھے؟

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہدایت کاروں اور مداحوں کی پسندیدہ شخصیت بن چکے ہیں تاہم اب انہوں نے خود بھی بتا دیا کہ وہ بچپن میں کس اداکار کے مداح تھے۔

    کیا آپ جانتے ہیں ونویر سنگھ بچپن میں کس بالی ووڈ اداکار کے مداح تھے اور بڑے ہوکر انہی کی طرح بننا چاہتے تھے؟ یہ راز اُس وقت کھلا کہ جب بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے رنویر سنگھ کو اُن کی سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

    مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی پکی، تاریخ کا اعلان

    اکشے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رنویر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تمھاری شخصیت کو دیکھ کر بس ایک ہی لفظ ذہن میں آتا ہے اور وہ یہ کہ ایک ایسی شخصیت جو پرجوش ہے اور سب کو مسکرانے پر مجبور کردیتی ہے’۔

     

    جواب میں رنویر نے اکشے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جب میں چھوٹا تھا تو آپ کی طرح ہی بننے کی خواہش تھی‘۔

    واضح رہے کہ سن 2010 سے بالی ووڈ انڈسٹری میں داخل ہوکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے رنویر نے 12 جولائی کو اپنی 33ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہیں دیگر اداکاروں نے بھی تہنیتی پیغامات بھیجے۔

    ویڈیو دیکھیں: بالی ووڈ‌ اداکار رنویر سنگھ دھمال پر جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    خیال رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرچکے ہیں اور وہ واحد ہیرو ہیں جنہوں نے تقریباً ہر کردار بخوبی نبھایا۔ یہ بھی یاد رہے کہ رنویر آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصرف ہیں جس میں سیف علی خان کی صاحبزادی اُن کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دھوم 4 میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان

    دھوم 4 میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان

    ممبئی : یش راج فلمز کی فلم ’دھوم 4‘ میں سلمان خان کی جگہ شاہ رخ خان کو ولن کا کردار کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں رومانس کی بات ہو اور کنگ خان کا نام نہ آئے ایسا ممکن نہیں شاہ رخ خان جو رومانوی فلموں میں اداکاری کے لیے انڈسٹری میں جانے جاتے ہیں تاہم اداکار نے اپنے کیریئر میں کئی منفی کرداروں کی فلموں سے بھی کامیابی حاصل کی.

    شاہ رخ خان کی ان فلموں میں بازی گر‘ اور ’ڈر‘ شامل ہیں اور اب رپورٹس ہیں کہ شاہ رخ خان کو یش راج فلمز کی کامیاب سیریز ’دھوم‘ کے نئے حصے میں ولن کا کردار کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے.

    یادرہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی اس کردار میں نظر آنے کی خبریں تھیں اور کہا جارہا تھا کہ رنویر سنگھ بھی مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے تاہم اب کہانی کچھ اور ہے.

    شاہ رخ خان کو اس فلم میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور رنویر سنگھ مثبت کردار میں نظر آئیں گے.

    سلمان خان کا اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم میں ولن کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مداحوں کے سامنے ان کا کوئی منفی کردار سامنے آئے.

    واضح رہے کہ دھوم کے گزشتہ حصوں میں ابھیشیک بچن بھی کام کرتے آرہے ہیں تاہم ’دھوم 4‘ میں وہ نظر نہیں آئیں گے.