Tag: رنکو سنگھ

  • کلدیپ یادیو نے جھگڑے کے دوران رنکو سنگھ کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

    کلدیپ یادیو نے جھگڑے کے دوران رنکو سنگھ کو تھپڑ دے مارا، ویڈیو وائرل

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کے دوران کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے بیٹر رنکو سنگھ کو دہلی کیپیٹلز کے کلدیپ یادیو نے میدان میں تھپڑ دے مارا۔

    بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر طمانچہ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔

    میچ کے دوران دونوں کرکٹرز میں جھگڑا شروع ہوا تھا تاہم میدان میں کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے جھگڑا ختم کروادیا تھا جبکہ واقعہ میچ ریفری کو رپورٹ کردیا گیا۔

    میچ کے اختتام پر جب تمام کھلاڑی ایک ساتھ موجود تھے تو کلدیپ یادیو نے رنکو سنگھ کو میدان میں تھپڑ مار دیا۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کلدیپ یادیو کی جانب سے نامناسب رویہ اختیار کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ صارفین نے بھارتی کرکٹر پر جرمانے یا معطلی کیلئے بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

    اس میچ میں رنکو سنگھ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپیٹلز کو 14 رنز سے شکست دی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی پی ایل 2008 کے پہلے سیزن میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سری سانتھ کو زور دار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

    محمد عامر سے بہترین مشورے لیتا رہتا ہوں، خرم شہزاد

    تاہم بعد میں سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے اس رویے پر معافی بھی مانگی تھی۔

  • جنوبی افریقا ’گلاس شیلڈ‘ توڑنے پر رنکو سنگھ کا منتظر کیوں؟

    جنوبی افریقا ’گلاس شیلڈ‘ توڑنے پر رنکو سنگھ کا منتظر کیوں؟

    جنوبی افریقا 2023 میں چھکا مار کر گلاس شیلڈ توڑنے والے بھارتی کھلاڑی رنکو سنگھ کا منتظر ہے۔

    دورہ جنوبی افریقا کے دوران دسمبر 2023 میں بھارت کے جارح مزاج بیٹر رنکو سنگھ نے 38 گیندوں پر 68 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھی اور چھکا مار کر پریس باکس کا شیشہ بھی توڑ دیا تھا۔

    رنکو سنگھ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئئے اور اپنی اننگز میں نو چوکے اور دو بلند و بالا چھکے لگائے تھے۔

    سینٹ جارج پارک انتظامیہ نے کہا کہ گراؤنڈ پاور ہٹر کے مقام پر پہنچنے کا انتظار کررہا ہے تاکہ شیشے کی ٹوٹی ہوئی شیلڈ کے لیے آٹو گراف لیا جاسکے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے یہ پریس باکس مخصوص اونچائی پر واقع ہے اور اسے تبدیل کرنا مشکل کام ہوگا کسی کو کرین کی مدد سے یہ مرمت کا کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ رنکو سنگھ ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

    انہیں نومبر 2023 میں ٹی 20 سیریز کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا جہاں انہوں نے چھکا مار کر گلاس شیلڈ توڑ دی اور انتظامیہ ان کا آٹو گراف لینے سے محروم رہی تھی۔

    جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے بھی رنکو سنگھ کی شاندار اننگز کی تعریف کی تھی۔