Tag: رنگارنگ افتتاحی تقریب

  • شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

    شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

    لاہور: شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہورہی ہے، افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تقریب میں پہنچ گئے ہیں، ان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے ہیں۔

    آل راؤنڈر شاداب خان، عمادوسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں پہنچ چکے ہیں، گلوکار عاطف اسلم افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا بخار عروج پر، اضافی ٹکٹ فوری فروخت

    آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے شاہی قلعے میں مہمانوں کی آمد جاری ہے، غیرملکی کرکٹرز ٹم ساؤتھی اور جےپی ڈومنی بھی تقریب میں موجود ہیں۔

    آئی سی سی آفیشلز، سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر اور سینئر کرکٹر وہاب ریاض، وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔

    چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا ریکارڈ بھارت سے بہتر

  • ہاکی ورلڈ کپ 2018، رنگارنگ افتتاحی تقریب، شاہ رخ، مادھوری، اے آر رحمان کی پرفارمنس

    ہاکی ورلڈ کپ 2018، رنگارنگ افتتاحی تقریب، شاہ رخ، مادھوری، اے آر رحمان کی پرفارمنس

    نئی دہلی: بھارتی شہر بھونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ 2018 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشت اور اے آر رحمان نے پرفارم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بھونیشور میں ہاکی ورلڈ کپ 2018 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشت اور اے آر رحمان نے جلوے بکھیرے۔

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے پرفارم کرنے سے قبل ہاکی سے متعلق ریلیز ہونے والی ’چک دے انڈیا’ کا حوالہ بھی دیا، فلم چک دے انڈیا میں شاہ رخ خان نے بھارتی ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا۔

    بعدازاں مادھوری ڈکشت نے اپنی فلموں کے مشہور گانوں پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اے آر رحمان کے گانوں پر بھی شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

    ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شریک ہیں، قومی ٹیم 8 سال بعد میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہے۔

    قومی ٹیم نے 2010 میں آخری بار بھارت میں ہی ورلڈ کپ کھیلا تھا جس میں اس نے آخری پوزیشن پائی تھی جبکہ 2014 میں گرین شرٹس ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے۔

    پاکستان کو چار بار ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، قومی ہاکی ٹیم اور جرمنی یکم دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گے، قومی ٹیم کو گروپ ڈی میں جرمنی، ملائیشیا اور ہالینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے، اگلا چیمپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ 16 دسمبر کو ہونے والے فائنل میچ میں ہوگا۔