Tag: رنگارنگ تقریب

  • پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے ، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    ریاض : سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے اور پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے، جس نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان میں بزم ریاض کی جانب سے یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی، اس رنگا رنگ آزادی کی تقریب میں جہاں پاکستانی کیمونٹی پرجوش تھی وہیں پر سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل کی خصوصی شرکت نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

    تقریب سے اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے اس کی عوام ایک آزاد اور خودمختار ملک کے اندر زندگی بسر کر رہی ہے۔

    سابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے، جو آئندہ چند سالوں میں دنیا بھر میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گی، پاکستان کا نوجوان نا صرف با صلاحیت ہے بلکے چیلنجز سے نبر ازما ہونے کا بھی بھرپور جذبہ رکھتا ہے۔

    پاکستانی فوج دنیا کی عظیم فوج ہے جس نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں بحثیت قوم ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑے ہوسکیں

    اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے اچھے اور اعلی کردار کے ساتھ ملک کا نام روشن کرے۔

    اس موقع پر سفیر پاکستان خان حشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ ہمارے آباواجداد نے ہزاروں قربانیوں کے بعد ازاد ملک ہمیں دیا ہے اس کی حفاظت اور اسکی ترقی کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہئیے پاکستان کی طرح کشمیر کے عوام بھی جلد آزادی کی جنگ میں فتح یاب ہوکر آزاد فضاوں میں زندگی گزاریں گے۔

    تقریب کے آرگنائزر اور بزم ریاض کے بانی تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرکے ملکی ترقی کی سوچ کو اپنانا ہوگا تاکہ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل تابناک ہوسکے۔

    تقریب سے ملی نغموں نے بھی وطن سے دور افراد کو پرجوش کیے رکھا سعودی گلوکار احمد نے پاکستانی قومی نغمے گا کر ایسا سماں باندھا کہ ہر شخص وطن کی محبت میں سرشار نظر آیا۔

  • بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے

    بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگارنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے

    گلاسگو :بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا آج رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے، پاکستان آٹھ کھیلوں میں میڈلز کے لئے قسمت آزمائی کرے گا۔

    کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب گلاسگو کے سیلٹک پارک میں ہوگی، جسے دیکھنے کے لئے چالیس ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے، ملکہ کامن ویلتھ گیمز کا باقاعدہ آغاز کریں گی۔

    افتتاحی تقریب میں اکہتر ممالک کے چار ہزار پانچ سو ایتھلیٹ پریڈ کریں گے، گزشتہ کامن ویلتھ گیمز کے میزبان ہونے کے سبب بھارت پریڈ کو لیڈ کرے گا، افتتاحی تقریب کے بعد میڈلز کی جنگ جمعرات سے شروع ہوگی، جو تین اگست تک جاری رہے گی۔

    پاکستان بارہویں مرتبہ دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے، اس بار پاکستان کا باسٹھ رکنی دستہ آٹھ کھیلوں میں شریک ہے،جن میں بیڈمنٹن، کشتی، نشانہ بازی، جمناسٹکس، باکسنگ، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس شامل ہیں۔ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کی ٹیم پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں شامل نہیں ہے۔

    اس سے قبل گیارہ ایونٹس میں پاکستان نے مجموعی طور پر چوبیس گولڈ میڈلز حاصل کیے ہیں، کامن ویلتھ گیمز میں ستر ممالک کے درمیان دو سو اکسٹھ کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، گیمز کی اختتامی تقریب تین اگست کو ہیمڈن اسٹیڈیم میں ہوگی۔