Tag: رنگارنگ فیشن ویک

  • نیویارک فیشن ویک میں رنگارنگ ملبوسات کی نمائش جاری

    نیویارک فیشن ویک میں رنگارنگ ملبوسات کی نمائش جاری

    امریکی شہر نیویارک میں جاری فیشن ویک میں رنگارنگ ملبوسات کی نمائش جاری ہے،امریکی ڈیزائنر کےحسین لباس پہنی خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر رونق بکھیری، منفرد بیگ اور سینڈلز کے امتزاج نےان ملبوسات کو نئی جدت سے نوازا۔

    امریکی ریاست نیویارک میں جاری رنگارنگ فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ نت نئے ملبوسات کے کلیکشن کی نمائش میں مصروف۔ نیٹ ساؤنڈ امریکی ڈیزائنرجیسن وو کے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کرکے شوخ و چنچل حسیناؤں نے ریمپ پرواک کرکے جلوے بکھیرے تو ماحول رنگین ہوگیا۔

    New York Fashion Week 2015

    New York Fashion Week 2015

    نیویارک میں سجے فیشن شو میں ریمپ پر جب ماڈلز اتریں گہرے رنگوں کی منفرد کلیکشن کی ملبوسات میں،تو وہاں موجود تمام شرکاء نےخوب داد دی ۔

    New York Fashion Week 2015

    کسی نے پہنی ہائی ہیل سینڈل تو کسی نے فلیٹ، ہاتھوں میں اٹھائے بیگ ماڈلز نے ان ملبوسات کو نئی جدت سے نوازا، فیشن کی دنیا میں نت نئے تجربات کا یہ سلسلہ سترہ ستمبر تک جاری رہے گا۔

  • نیویارک: رنگارنگ فیشن ویک اختتام پذیر

    نیویارک: رنگارنگ فیشن ویک اختتام پذیر

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں جاری رنگارنگ فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

    امریکا میں جاری رنگارنگ مرسیڈیز بینز فیشن ویک دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے، نیویارک میں ہونے والے فیشن شو میں دنیا بھر سے آئے معروف ڈیزائنرز نے دو ہزار پندرہ کے لئے کلیکشن پیش کی۔

    دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر چلتی ہوئی ماڈلز حاضرین کے دلوں میں گھر کر گئیں، فیشن شو کے آخری روز معروف فیشن ڈیزائنر مائیکل کورس نے مرد و خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ ہینڈ بیگز کی بھی نمائش کی۔

    ڈیزائنر مارک جیکوبز نے بھی اپنی کلیکشن کی بدولت خوب داد سمیٹی، فیشن ویک میں شوخ و چنچل حسیناؤں نے دلکش ملبوسات میں جلوے بکھیرے، مختلف طرز کے گاؤنز پہنی ماڈلز نے ادائیں دکھائیں تو ماحول رنگین ہوگیا۔