بالی وڈ کے بادشاہ کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ’دی آرچیز ‘ کا ستاروں سے سجا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بالی وڈ کے کئے بڑے ستارے نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
منگل کو ممبئی میں دی آرچیز کے پریمیئر کا انعقاد ہوا جو کہ یقینی طور پر اس مہینے کا سب سے زیادہ چرچا ہونے والا ایونٹ بن گیا کیونکہ اس میں بالی وڈ کے کئی ستارے اپنے انتہائی خوبصورت آؤٹ فٹ میں پہنچے تھے۔
View this post on Instagram
زویا اختر کی دی آرچیز کے ستاروں سے سجے پریمیئر کو اس وقت چار چاند لگ گیا جب شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن سمیت نامور بالی وڈ اداکار اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہنچے۔
View this post on Instagram
پریمیئر میں ریکھا، کترینہ کیف، مادھوری ڈکشٹ،کاجول، ہرتیک روشن، صبا آذاد، رنبیر کپور اور نیتو سنگھ سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے بھی روشنی بکھیری۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ دی آچیز کی اسٹار خوشی کپور کے بھائی ارجن کپور، بہنیں جھانوی کپور، انشولا کپور اور والد بونی کپور نے بھی پریمیئر میں شرکت کی۔
View this post on Instagram
فلم ‘دی آرچیز’ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے پوتے آگستیہ نندا اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور کی پہلی فلم ہے، فلم کل ریلیز نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔
View this post on Instagram