Tag: رنگے ہاتھوں گرفتار

  • غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار

    غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والا امریکی سرکاری ملازم رنگے ہاتھوں گرفتار

    واشنگٹن: امریکی ایف بی آئی نے غیر ملکی حکومت کو خفیہ معلومات دینے والے امریکی سرکاری ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہر کو غیر ملکی حکومت کے نمائندے کو خفیہ معلومات منتقل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    امریکی محکمہ انصاف نےملزم کی شناخت جاری کردی، ملزم امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں آئی ٹی کے شعبے میں کام کرتا تھا، ملزم نیتھن ولاس نے 2019 میں ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی میں ملازمت شروع کی۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نیتھن ڈی آئی اے کے تھریٹ ڈویژن میں ذمہ داریاں انجام دے رہا تھا، ایف بی آئی کواطلاع ملی کہ سرکاری ملازم نے غیرملکی حکومت کو خفیہ دستاویزات  دینے کی پیشکش کی ہے، نیتھن نے پیغام میں کہا وہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سے متفق نہیں اس لئے وہ خفیہ معلومات مہیا کررہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹ نے غیر ملکی بن کر نیتھن سے خفیہ دستاویزات حاصل کیں، ایف بی آئی ایجنٹ کو ملزم نے غیر ملکی حکومت کا نمائندہ سمجھ کر خفیہ دستاویزات حوالے کیں تھی۔

    امریکی محکمہ نے بتایا کہ نیتھن لاچ نے یوایس بی میں خفیہ دستاویزات جمع کرکے ایف بی آئی ایجنٹ کے حوالے کی، امریکی سرکاری ملازم نے مزید خفیہ دستاویزات بھی حوالے کرنے کی پیشکش کی اور بدلے میں غیر ملکی حکومت سے شہریت کا مطالبہ کیا۔

    ملزم  نے کہا وہ ٹرمپ انتظامیہ سے تنگ ہے اور امریکا میں نہیں رہنا چاہتا، تاہم ایف بی آئی نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ملازم کو خفیہ دستاویزات حوالے کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اب ملزم کو کل ورجینیا کیوں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/israel-to-relocate-palestinians-in-syria/

  • کاروں کی چوری میں ملوث ’’معذور‘‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

    کاروں کی چوری میں ملوث ’’معذور‘‘ ملزم کیسے پکڑا گیا؟

    کراچی میں کاروں کی چوری میں ملوث معذور ملزم کو پولیس اور اے وی ایل سی نے مشترکہ کارروائی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سچل پولیس اور اے وی ایل سی نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزم ایک پیر معذور اور بیساکھیوں کے سہارے چلتا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم علی رضا کے قبضے سے چوری شدہ کار بھی برآمد کی گئی ہے۔ یہ ملزم مسروقہ کاروں کو شکارپور میں گروہ کے حوالے کرتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کار چلا کر لے جاتے ہوئے پیچھا کرکے گرفتار کیا گیا۔ اس نے دھوکا دینے کے لیے کار پر جعلی رجسٹریشن نمبر ATY-462 لگایا ہوا تھا جب کہ اصل رجسٹریشن نمبر ATT-840 ہے۔

    پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار ملزم کی بیساکھیاں بھی مسروقہ کار کے اندر ہی موجود تھیں جب کہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-grandfather-arrested-for-making-grandson-a-motorcycle-thief/

  • آئیسکو اہلکار کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    آئیسکو اہلکار کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایف آئی اے اسلام آباد زون نے آئیسکو اہلکاروں کو کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئیسکو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا، افسران نے آئیسکو آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نذر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں، ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نذر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کئے گیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا، ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد ہوئے، ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو رقم آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی ملزمان کو رقم سمیت رنگھے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی، ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا ساتھ ہی گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع ہے۔

  • ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    لاہور: ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نے ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایئر ہوسٹس کو گرفتار کرلیا، ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔

    کسٹمز ڈپٹی کلکٹر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس نے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سعودی ریال،ڈالر چھپا رکھے تھے، ایئر ہوسٹس کو شک ہونے پر لاہور سے بیرون ملک جانے والی پرواز سے  آف لوڈ کیا گیا۔

  • بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

    بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار

    پشاور : بلیک میلنگ میں ملوث اے این ایف کا سابق انسپکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم نے یوتھ کونسلر سے پانچ لاکھ روپے رشوت کے عوض وصول کئے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں اور ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے کارروائی کرکے بلیک میلنگ میں ملوث  اینٹی نارکوٹکس فورس کے سابق انسپکٹر  کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    ملزم سیف الرحمان مردان کے رہائشی یوتھ کونسلر مدثر کو بلیک میل کر رہاتھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے یوتھ کونسلر سے دس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جو5لاکھ پر فائنل ہوا تھا۔

    مدثر نے سعودی عرب میں بھائی کیلئے کپڑے چکدرہ کے رہائشی کے ہاتھوں بھجوائے تھے، چکدرہ کارہائشی پشاور ایئرپورٹ پر منشیات کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق سیف الرحمان یوتھ کونسلر مدثر کو بلیک میل کرتارہا کہ آپ بھی اس کے ساتھی ہیں، سیف الرحمان نے دوران تفتیش دو اے ایس آئیز کا بھی نام بتایا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف کی کارروائی‘ مسافر گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔ ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔

    اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔

  • پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اڈے پر موجود پیسے بٹورنے والے پولیس اہلکاروں کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن جاری رہنے کے باوجود آج بھی شہر قائد میں منشیات کے اڈے قائم ہیں جو پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں اور ان سے ماہانہ، ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی بھتہ وصولی جاری ہے۔

    اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ایک منشیات کے اڈے پر تھانے کی پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو پتا چلا وہاں متعلقہ تھانے کے تین اہلکار پہلے سے موجود تھے جو منشیات فروشوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔

    پولیس حکام نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ تینوں اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے تھے، ہیڈ محرر نے تینوں اہلکاروں کو منشیات کے اڈے سے پیسے لینے بھیجا تھا۔

    حکام نے اورنگی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر،اے ایس آئی اور 2 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تمام اہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے تھے۔