Tag: رن آؤٹ ہونیوالے بیٹر کو واپس بلالیا

  • آئی ایل ٹی ٹوئنٹی: کولن منرو کی اعلیٰ ظرفی رن آؤٹ ہونیوالے بیٹر کو واپس بلالیا

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی: کولن منرو کی اعلیٰ ظرفی رن آؤٹ ہونیوالے بیٹر کو واپس بلالیا

    آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے قائد کولن منرو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہونے کے باوجود مخالف بیٹر کو واپس بلالیا۔

    سوشل میدیا پر نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو کے اسپورٹس مین اسپرٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کرکٹ کے مداح انھیں اس عمل پر سراہتے نظر آرہے ہیں۔ شارجہ واریئرز کے بیٹر مارٹن گپٹل وہ خوش قسمت پلیئر تھے جو آؤٹ ہونے کے باوجود میدان میں بیٹنگ کے لیے موجود رہے۔

    ڈیزرٹ وائپرز کے لیگ اسپنر شاداب خان کی گیند کو مخالف بیٹر نے سامنے کی طرف کھیلا۔ اس دوران گیند نان اسٹرائیکر پر کھڑے مارٹن گپٹل کے ہاتھ پر لگ اور وکٹ کی طرف آگئی۔

    مارٹن گپٹل گیند لگنے کی وجہ سے گر گئے اور بروقت کریز میں واپس نہ آسکے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے فیلڈر نے شاداب خان کو انھیں رن آؤٹ کرنے کا کہا جس پر لیگ اسپنر نے گپٹل کے اینڈ کی بیلز اڑا دیں۔

    ان کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن گپٹل کو پھر سے کھیلنے کی اجازت دے دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    کیوی کولن منرو نے فیلڈ میں مخالف ٹیم کے بیٹر کے آؤٹ ہونے کے باوجود شاندرار اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے جس پو انھیں مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔