Tag: روئی کی قیمت

  • روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

    روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

    کراچی (29 جولائی 2025): روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روئی (کاٹن) کی قیمتیں 500 روپے کمی کے بعد 16 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی ہیں، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ درآمدی روئی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے سے متعلق ایس آر او جاری نہ ہونے سے مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، کپاس کی رسد میں کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو رہی ہیں۔


    پاکستانی زرعی ماہر کا بڑا کارنامہ، 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے والی کپاس کی نئی قسم تیار کر لی


    دریں اثنا، پاکستانی زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، انھوں نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید مختلف جنیاتی خصوصیات کا حامل بیج تیار کر لیا، جو بغیر سپرے کیڑوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ موسم کی شدت کو برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    لاہور کے زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے اور 7 مختلف خصوصیات کی حامل کپاس کی نئی قسم تیار کی، نئے بیج سے پیداوار 50 من فی ایکڑ تک پہنچ جائے گی، وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے بھی نئی فصل کا معائنہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کپاس کے طرز ہی پر ہمیں کنولا، چاول، مکئی، پھل اور سبزیوں کی پیدوار کو بڑھانا اور لاگت کو کم کرنا ہوگا۔

  • روئی کی قیمتوں میں اضافہ، ابتدائی سودے کتنے فی من طے ہو رہے ہیں؟

    روئی کی قیمتوں میں اضافہ، ابتدائی سودے کتنے فی من طے ہو رہے ہیں؟

    کراچی: روئی کی قیمتوں میں 2 ماہ بعد تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی فی من سودوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 500 روپے اضافے سے 17 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں، صوبہ سندھ کے بعض ساحلی شہروں میں کپاس کی جزوی چنائی بھی شروع ہو گئی ہے۔

    کاٹن جنرز فورم کے مطابق کپاس کی نئی فصل کے ابتدائی سودے 8 ہزار 300 روپے فی من تک طے ہو رہے ہیں، جب کہ نئی روئی کے ایڈوانس سودے 17 ہزار 300 روپے فی من تک طے کیے جا رہے ہیں۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کاٹن ایئر 2025۔26 کے لیے کپاس کا پیداواری ہدف 18۔10 ملین بیلز مختص کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں کپاس پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے، جس کے پاس ایشیا میں کپاس کاتنے کی تیسری سب سے بڑی صلاحیت بھی ہے، جہاں ہزاروں جننگ اور اسپننگ یونٹس کپاس سے ٹیکسٹائل مصنوعات تیار کیے جاتے ہیں۔

    پاکستان میں کپاس کے کاشتکار موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں، کیوں کہ موسم کے غیر متوقع نمونے اور شدید گرمی بڑھتے ہوئے موسموں کو مختصر کر رہی ہے۔ اس سے کیڑوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر سفید مکھی اور گلابی بول ورم، جس کے نتیجے میں کسانوں کو کیڑے مار ادویات پر زیادہ انحصار کرنا پڑتا ہے۔

  • روئی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

    روئی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

    کراچی: روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 500 روپے اضافے کے ساتھ پنجاب میں 18 ہزار روپے جبکہ سندھ میں 17 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔

    بارشوں کے باعث معیاری روئی کی دستیابی میں مسلسل کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کو بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق دو ہفتے قبل روئی کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے فی من مندی کے بعد اس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من تیزی ہوئی ہے۔

  • روئی کی قیمتوں میں فی من بڑا اضافہ

    روئی کی قیمتوں میں فی من بڑا اضافہ

    کراچی: روئی کی قیمتوں میں فی من بڑا اضافہ ہو گیا ہے، کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے فی من ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ روئی کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے، جس سے روئی کی فی من قیمت 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    احسان الحق کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں میں روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ 3 ہزار روپے فی من اضافہ ہو چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ روئی کی بین الاقوامی منڈیوں میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی، جب کہ روئی کی درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے قیمت میں تیزی آ گئی ہے۔

    انھوں نے کہا بجلی کی قیمتوں اور شرح سود میں متوقع کمی کے باعث بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، دوسری طرف درجہ حرارت میں مسلسل کمی کے باعث رواں سال کپاس کی کاشت میں تاخیر کا بھی خدشہ ہے۔

    آنے والے دنوں میں پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، ماہرمعیشت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

  • روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان، کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی

    کراچی: روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے، جب کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں کپاس کی پیداوار ملکی تاریخ کی کم ترین سطح 55 لاکھ بیلز تک محدود رہنے کے خدشات ہیں۔

    انھوں نے کہا کپاس کی پیداوار میں کمی سے ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    احسان الحق کے مطابق ٹیکسٹائل ملز کو اس سال بیرون ملک سے 70 لاکھ کے لگ بھگ روئی کی بیلز درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں، جب کہ روئی کی قیمتیں ایک ہزار 500 روپے فی من اضافے کے ساتھ 19 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں۔

    انھوں نے کہا دھاگے کی قیمتوں اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔ 31 دسمبر تک جننگ فیکٹریوں میں 46 لاکھ بیلز کے برابر کپاس کی آمد ہوئی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 37 فی صد کم ہے۔

    روئی کی قیمت میں 1000 روپے فی من اضافہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کاٹن جِنر ایسوسی ایشن نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا تھا، پی سی جی اے کے مطابق یکم جنوری تک کاٹن مارکیٹ میں 46 لاکھ 10 ہزار بیلز موصول ہوئیں۔

    کاٹن مارکیٹ میں کاٹن کی آمد 27 لاکھ 37 ہزار بیلز یا 37 فی صد کی کمی ہوئی، پنجاب سے 28 لاکھ بیلز آئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 28 فی صد کم ہیں، جب کہ سندھ سے 19 لاکھ بیلز آئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 47 فی صد کم ہیں۔

  • روئی کی قیمت میں 1000 روپے فی من اضافہ

    روئی کی قیمت میں 1000 روپے فی من اضافہ

    کراچی: روئی کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی من اضافے سے قیمت 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دنیا میں روئی کی مانگ میں تیزی کا رحجان  دیکھا جارہا ہے۔

    چیئرمین کاٹن جنرزفور کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کے باعث 70 فیصد سے زائد ٹیکسٹائل ملز مکمل یا جزوی غیرفعال ہوچکی ہیں۔

    چیئرمین کاٹن جنرزفور کا مزید کہناتھا کہ برآمدی صنعتوں کیلئے ٹیکسز کا زیرو فیصد اسٹیٹس بحال کیاجائے۔

  • روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من ریکارڈ اضافہ

    روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من ریکارڈ اضافہ

    کراچی: عالمی سطح پر روئی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی روئی کی قیمت میں 700 روپے فی من اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر روئی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے، امریکا میں روئی کی قیمتیں 2 دن میں 6 سینٹ فی پاؤنڈ بڑھیں۔

    امریکا میں روئی کی قیمت 11 سال کی بلند ترین سطح 98 سینٹ فی پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

    پاکستان، چین اور بھارت میں بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں 2 دن میں روئی کی قیمت 700 روپے فی من اضافے سے 13 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔