Tag: روالپنڈی

  • حکومت عوام کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی، عامر محمود کیانی

    حکومت عوام کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی، عامر محمود کیانی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ شعبہ تعلیم وصحت پرخرچ کیے بغیرمعاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عامر محمود کیانی نے راولپنڈی میں زیر تعمیرزچہ وبچہ اسپتال کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے مری روڈ پر زیر تعمیریورالوجی اسپتال کا دورہ کیا۔

    اس موقع پرایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر ناصر نے عامرمحمود کیانی کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات لے رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    عامر کیانی نے کہا کہ حکومت عام آدمی کی زندگی بہتری لانے کے لیے جانفشانی کے ساتھ دن رات اپنی جدوجہد میں مصروف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں صحت کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا، عوام کی تعلیم اور صحت پر خرچ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔

    وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ انشاءاللہ عوام کی ستر سال محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے۔

    عامر محمود کیانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لے کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے بسنے والے تقریباً آٹھ کروڑ سے زائد افراد مفت علاج سے مستفید ہوں گے۔

  • روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    راولپنڈی :پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی بری فوج کے دستہ پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی دستہ پہلی بار پاکستانی افواج کے ساتھ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا ہے،مذکورہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں کی جائیں گی۔

    ان مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے تقریباً دو سو فوجی حصہ لیں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی اور پاکستانی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا اور یہ فوجی مشقیں 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    یاد رہے کہ روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

    جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی تھی۔