Tag: روانگی

  • وزیر اعظم کی برطانیہ سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر

    وزیر اعظم کی برطانیہ سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر

    لندن: وزیر اعظم شہباز شریف کی برطانیہ سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، وزیر اعظم اب آج رات لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آج رات لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم وزیر اعظم کی اب کل وطن واپسی متوقع ہے۔

    وزیر اعظم نے نجی پرواز کے ذریعے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہونا تھا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم کی پاکستان روانگی سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے الوداعی ملاقات کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم نے روایتی انداز میں بڑے بھائی کے پاؤں چھوئے، دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو محبت سے گلے لگایا جس کے بعد شہباز شریف روانہ ہوگئے۔

    ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نہ صرف میرے قائد اور میرے بڑے بھائی ہیں بلکہ وہ زندگی بھر میرے لیے طاقت کا ستون رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیار اور محبت میرے لیے اعتماد کا باعث ہے۔

  • نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

    لاہور: نا اہل سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ اہم سعودی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف آج غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 739 سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، سینیٹرآصف کرمانی اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 27 دسمبر کو خصوصی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جن کے لیے سعودی عرب سے خصوصی طیارہ بھیجا گیا تھا۔

    نوازشریف کی اچانک سعودی عرب روانگی کے باعث 31 دسمبر کو کوٹ مومن سرگودھا میں منعقدہ جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔


    وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے: نواز شریف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، پرویز مشرف جلد کٹہرے میں ہوں گے۔

    نوازشریف نے سابق آمرپرویز مشرف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بزدل انسان بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہے، اگر وہ بہادر ہیں، تو پاکستان آکر کیسز کا سامنے کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پرویزمشرف کی دبئی کیلئےسیٹ کنفرم، روانگی صبح متوقع

    پرویزمشرف کی دبئی کیلئےسیٹ کنفرم، روانگی صبح متوقع

    کراچی : سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی دبئی روانگی کیلئے سیٹ کنفرم ہوگئی، سابق صدر کی روانگی آج رات متوقع ہے۔

    سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد سابق صدر کی روانگی آج رات متوقع ہے ۔

    نوٹی فیکیشن کے متن کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے ، متن میں پرویز مشرف کا پاسپورٹ نمبر 0848364درج ہے ۔

    بیرون ملک جانے کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کی سیٹ کنفرم ہوگئی ہے وہ امارا ت ائیر لائنز کی پرواز ای کے 611سے صبح چار بجے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہو نگے ۔

    سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ علاج کیلئے باہرجارہاہوں واپس ضرور آؤں گا۔