Tag: روانہ

  • پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

    پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ

    کراچی: قومی ایئر لائن کے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز تین سو سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی ارکان میں سے ایک رکن حج بھی ہے جس کی ادائیگی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز 300 سے زائد خوش نصیبوں کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

    قبل ازیں ایئرپورٹ پر حج آپریشن کےآغاز پر ایک شاندار تقریب بھی ہوئی، تقریب میں سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور ریاض حسین نے عازمین کو الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    حج فلائٹ آپریشن کے دوران 200 پروازیں چلائی جائیں گی جن میں 60 ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے جدہ اور مدینہ پہنچائے جائیں گے۔

    پی آئی اے کا قبل از حج فلائٹ آپریشن 15 اگست تک جاری رہے گا، فلائٹ آپریشن میں بوئنگ 777 ایئربس 320 طیارے استعمال کیےجائیں گے۔

    خیال رہے کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں کے ذریعے حج آپریشن مکمل کرے گی ،قومی ائرلائن کے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے۔

    واضح رہے کہ عازمین حج کی 14 جولائی کو شروع ہونے والی روانگی کا سلسلہ 15اگست تک جاری رہے گا، جبکہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے بعد ازحج آپریشن 27 اگست سے شروع کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کےبڑےصاحبزادےحسین نوازبرطانیہ روانہ

    وزیراعظم کےبڑےصاحبزادےحسین نوازبرطانیہ روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کےبڑے صاحبزادے حسین نواز برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان کے بڑے بیٹے حسین نواز نجی پروازای کے615کےذریعےبرطانیہ روانہ ہوگئے۔ حسین نوازچند روز قبل دوحہ اورپھربرطانیہ کےدورے سے واپس وطن پہنچےتھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پہلے ہی برطانیہ جا چکے ہیں۔

    خیال رہےوزیر اعظم کےدونوں صاحبزادے حسین نواز اورحسن نواز پاناما کیس کی جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہونےکےلیےوطن آئے ہوئے تھے۔

    یاد رہےکہ رواں ہفتے وزیراعظم پاکستان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ نمبر ای وائی 234 سے دبئی روانہ ہوئےتھے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہاتھا کہ انشاء اللہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم نوازشریف نجی دورےپر سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم نوازشریف نجی دورےپر سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف عمرہ کی ادائیگی کے لیےاہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف اپنے اہل خانہ کےہمراہ کمرشل فلائٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم سعودی عرب میں عید منانے کے بعد 25 جون کو نجی دورے پر لندن جائیں گے،جہاں وہ طبی معائنہ کرائیں گے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی ہوں گے جبکہ وزیراعظم 30 جون کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ برس ہارٹ سرجری ہوئی تھی اور جون میں ان کا چیک اپ ہونا تھا۔


    مزید پڑھیں : وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکےاسلام آباد واپس پہنچ گئے


    یاد رہے چند روز قبل بھی قطر اور خلیجی ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کیلئے وزیراعظم نوازشریف آرمی چیف کے ہمراہ ایک روزہ دورےپرسعودی عرب گئے تھے، جہاں وزیراعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور خلیجی ممالک میں جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سینکڑوں سکھ یاتری بھارت روانہ

    بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے آئے سینکڑوں سکھ یاتری بھارت روانہ

    لاہور: بیساکھی میلے میں شرکت کےلیے پاکستان آنے والے 1500 سے زائد سکھ یاتری دوخصوصی ٹرینوں کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کےمطابق پڑوسی ملک بھارت سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری جو بارہ اپریل کو پاکستان پہنچے اور گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں ہونے والے تین روزہ بیساکھی میلے میں شرکت کی۔

    سکھ یاتریوں کو سخت سکیورٹی میں ننکانہ صاحب اور ایمن آباد بھی لے جایا گیا۔پندرہ سو سےزائد مرد وخواتین سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں میں لاہور ریلوے اسٹیشن لایاگیا۔

    لاہور ریلوے اسٹیشن پر پولیس اور ایلیٹ کمانڈوز کے علاوہ رینجرز کے جوان بھی بڑی تعداد میں تعینات کئے گئے تھے۔

    یاتری سمجھوتہ ایکسپریس کی دو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے روانہ ہوئےجنہیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے صدیق الفاروق نے تحائف دے کر رخصت کیا۔


    بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے


    پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے بے پناہ سہولیات فراہم کی گئیں۔

    واضح رہےکہ تین روزہ بیساکھی میلے میں بھارت کےعلاوہ امریکہ،برطانیہ،آسٹریلیا اورسوئٹزرلینڈ سمیت دیگر ممالک سے بھی سکھ یاتریوں نے بھی شرکت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

    پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

    لاہور: پاکستان جونیئرہاکی ٹیم آسٹریلیاروانہ ہوگئی جہاں قومی ٹیم جونیئرچیمپیئن شپ میں حصہ لےگی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جنید منظور کی قیادت میں لاہورایئرپورٹ سے آسٹریلیا کےلیےروانہ ہوگئی۔ قومی ٹیم 19 سے 29 اپریل تک ہوبارٹ میں ہونے والی آسٹریلیا کی انڈر 28 چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

    آسٹریلیا میں ہاکی چیمپیئن شپ کےبعد مینجمنٹ کےاراکین وطن واپس آجائیں گے جبکہ ہاکی ٹیم کےکھلاڑی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔

    قومی جونیئرہاکی ٹیم تین ماہ کے قیام کےدوران مختلف کلبوں کی جانب سے ٹریننگ پروگرام اور میچز میں حصہ لیں گے۔

    جونیئرہاکی ٹیم کے کوچ مدثرعلی خان کاکہناہےکہ اس طویل دورے سے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ہاکی سیکھنے کا موقع ملےگا۔


    یومِ پاکستان پرہاکی ٹیم کاہم وطنوں کوشاندار تحفہ


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریزمیں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرا کر سیریزاپنے نام کرلی تھی۔

    واضح رہےکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہناتھاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔

  • امریکہ کا خصوصی بحری بیڑہ شمالی کوریا کی طرف روانہ

    امریکہ کا خصوصی بحری بیڑہ شمالی کوریا کی طرف روانہ

    واشنگٹن : شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر خدشات میں اضافے کے باعث امریکی فوج نے بحریہ کےاسٹرائیک گروپ کو کوریائی خطے کے جانب پیش رفت کا حکم جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق دی کارل ونسن اسٹرائیک گروپ کوسنگاپور سے آسٹریلیا کی طرف روانہ ہونا تھا لیکن امریکی پیسفک کمانڈ نےاس بحری بیڑے کو شمال کی طرف جانے کا حکم دیا۔

    کمانڈ تھرڈ فلیٹ کے شعبہ ابلاغ کے ڈائریکٹر کمانڈر ڈیو بنہم کےمطابق تھرڈ فلیٹ کے جہاز مغربی بحرالکاہل میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے پیش قدمی کرتے ہیں۔

    انہوں نےکہاکہ اپنی لاپرواہی،غیرذمہ دارانہ رویےاور میزائل پروگرام اور تجربات جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں سے اس خطے میں اولین خطرہ شمالی کوریا ہی بنا ہوا ہے۔

    امریکی بحری بیڑے کے اس گروپ میں یوایس ایس کارل ونسن نامی جہاز بردار سمیت تین میزائل شکن بحری جہاز بھی شامل ہیں۔

    شمالی کوریا نے حال میں کئی جوہری تجربات کیے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ مستقبل میں یہ جوہری اسلحہ بناسکتا جس میں امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔


    شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ


    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےشمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا اپنے مشرقی ساحل سنپو سے جاپان کے سمندر میں تجربہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا نے حال میں کئی میزائلوں کا تجربہ کیا ہے جس سے خطے میں امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

    یاد رہےکہ اس تجربے کی جاپان اور جنوبی کوریا نے مذمت کی تھی اور یہ تجربہ چینی صدر شی جن پنگ کی امریکی صدر سے ملاقات کے ایک روز قبل ہوا تھا۔


    امریکہ شمالی کوریاسےتنہانمٹ سکتاہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ اگرچین نے کوئی کارروائی نہیں کی توامریکہ شمالی کوریاکےخلاف ایکشن لےگا۔

  • سابق گورنر عشرت العبادکراچی سےدبئی روانہ

    سابق گورنر عشرت العبادکراچی سےدبئی روانہ

    کراچی :سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پراوزسے دبئی روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان سرکاری پروٹوکول میں گورنر ہاوس سے ایئرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بہت پیار دیا ہے۔دعا ہے شہر میں امن اور لوگ خوشحال رہیں۔

    صوبہ سندھ میں گورنر پر کے عہدے پر14سال تک فائز رہنے والے ڈاکٹر عشرر العبادغیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 605 کے ذریعے پاکستان سےدبئی روانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں:گورنر شپ کے 14 برس، عشرت العباد کا کتاب لکھنے کا اعلان

    خیال رہے کہ اس سے قبل سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ مزار قائد پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو ان سے کوئی گلہ ہے یا دل آزادی ہوئی ہے تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل صدر ممنون حسین نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو صوبے کا نیا گورنر نامزد کیا تھا۔نامزد گورنر آج حلف اُٹھائیں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اُن سے حلف لیں گے۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ

    وزیرِاعظم نوازشریف جرمنی کے 2روزہ دورے پر روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی روانہ ہوگئے ہیں، وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے دی تھی۔

    جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی دعوت پر وزیرِاعظم نوازشریف جرمنی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں،  وزیرِاعظم جرمن قیادت سے اہم مذاکرات میں دوطرفہ امور اور دیگربین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے، نوازشریف پاکستان جرمنی بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

    دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کے دورے سے پاکستان اورجرمنی کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

    اس سے قبل چین کے دورے سے واپسی پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان اورافغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، چین کے دورے میں وزیرِاعظم نے چینی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعظم کے دورۂ چین میں پاکستان اورچین کے درمیان توانائی اور دیگرشعبوں میں انیس معاہدوں پردستخط ہوئے۔