Tag: رواں سال

  • رواں سال ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

    رواں سال ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

    مسلمان عیدالاضحیٰ پر اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

    کل پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ عید کے تین ایام کے دوران صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کریں گے۔

    اس کے لیے بہت سارے لوگ جانور خرید لائے ہیں تو آج چاند رات کو صبح سے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں لوگوں کا رش لگا ہوا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ مہنگی ہیں، لیکن مہنگائی کے باوجود لوگ قربانی کے جانور ذوق وشوق سے خرید رہے ہیں۔

    پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں برس ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رواں برس جانوروں کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا تاہم کھالوں کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔ جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اس سال اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کا رجحان بڑھا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر میں 61 لاکھ چھوٹے بڑے قربانی کے جانور فروخت ہوئے تھے جب کہ رواں برس 69 لاکھ 77 ہزار قربانی کے جانور فروخت ہونے کا تخمینہ ہے۔

    رپورٹ میں عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کےدوران مجموعی طور پر 30 لاکھ گائے، بیل اور ساڑھے 34 لاکھ بکرے ذبح ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 4 لاکھ سے زائد بھیڑ اور ایک لاہکھ تین ہزار اونٹ کی قربانی کیے جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ بھینسیں بھی قربان کی جائیں گی۔

    ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں برس گائے کی کھال 1575 اور بکرے کی کھال 446 روپے میں فروخت ہوگی۔ گزشتہ سال عید قرباں پر گائے کی کھال 1800 اور بکرے کی کھال 450 روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

    مذکورہ قیمتوں کے مطابق رواں برس گائے کی کھالیں مجموعی طور پر 4 ارب 72 کروڑ اور بکرے کی کھالیں ایک ارب 54 کروڑ 62 لاکھ روپے تک فروخت ہوں گی۔

    تمام قربانی کے جانوروں کی کھالوں سے فروخت ہونے والی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 6 ارب 35 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/video-report-identity-cards-for-sacrificial-animals/

  • کراچی میں رواں سال ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات

    کراچی میں رواں سال ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات

    کراچی: گلشن حدید میں گھرمیں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ڈاکو ایک کروڑ روپے کے قریب رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں رواں سال کی سب سے بڑی واردات انجام دی گئی ہے جس میں ڈاکوؤں نے 95 لاکھ سے زائد نقدی، لاکھوں روپے کا سونا لوٹا اور باآسانی بھاگ نکلے۔

     

    کراچی میں جرائم کی 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

     

    شہری نے بتایا کہ ملزمان نے مجھے اور بھائیوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی، ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    کار شوروم ڈیلر کے گھر پر یہ واردات انجام دی گئی، 5 مسلح افراد کی جانب سے رات کے اوقات میں ڈکیتی کی گئی، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-husband-and-wife-arrested-for-involvement-in-multiple-robberies/

  • پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 22 ہوگئی

    پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 22 ہوگئی

    اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں رواں سال کا ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، مجموعی طور پر کیسزکی تعداد 22 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پولیو کیس بلوچستان کے ضلع پشین سے سامنے آیا ہے، پولیو کے شکار بچے کی عمر ڈھائی سال ہے، نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے پولیو کیس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ذرائع قومی ادارہ صحت نے کہا کہ پولیو کیس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون ہے، رواں سال کے پولیو کیسز کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

    متاثرہ بچے کے پولیو وائرس کی جینیاتی تعلق کی جانچ جاری ہے، رواں سال بلوچستان سے 15 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    قومی ادارہ صحت نے بتایا کہ رواں سال سندھ سے 4، پنجاب سے ایک پولیو کیس سامنے آیا، رواں سال خیبر پختونخوا سے ایک، اسلام آباد سے ایک کیس رپورٹ ہوا۔

  • رواں سال پنجاب میں پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

    رواں سال پنجاب میں پہلا پولیو کیس سامنے آگیا

    لاہور: رواں سال صوبہ پنجاب میں بھی پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، چکوال کے رہائشی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے چکوال کے رہائشی چھ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ رواں سال اب تک پاکستان میں جو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں یہ بارہواں پولیو کا کیس ریکارڈ ہوا ہے۔

    ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ دو پولیو کے کیسز صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے جبکہ نو پولیو کے کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ملک بھر کے 8 شہروں کے 12 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون اور وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، اوستہ محمد اور سبی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ پشاور، مستونگ، نصیر آباد اور کوہاٹ کے سیوریج میں بھی پولیو پازیٹو نکلا۔

  • رواں سال کے کرکٹ ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری

    رواں سال کے کرکٹ ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے رواں سال کے کرکٹ ٹورنامنٹس کا شیڈول جاری کردیا۔

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق رواں سال جولائی میں ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ منعقد گا، جس میں پاکستان سمیت بھارت اور کوالیفائر ون ٹیم شامل ہوگی، ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کی دیگر ٹیموں میں بنگلادیش، سری لنکا اور کوالیفائر ٹو ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

    اے سی سی کے مطابق رواں سال کے اکتوبر میں مینز ٹی ٹوٹئنی ایمرجنگ ایشیا کپ جبکہ دسمبر میں مینز انڈر نائنٹین ون ڈے ایشیا کپ بھی شیڈول ہے۔

    ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم شریک ہوں گی،  انڈر نائینٹین ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

    اے سی سی کےمطابق 27 جنوری سے 11 فروری تک تھائی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی چیلنجر کپ کھیلا جائے گا، 10 سے 18 فروری کے درمیان ملائیشیا میں اے سی سی ویمنز پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کپ بھی ہوگا۔

  • آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات ہوگی

    آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل رات ہوگی

    موسمِ سرما میں ویسے تو دن چھوٹے جبکہ راتیں لمبی ہوجاتیں ہیں لیکن آج رواں سال 2023 کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میںآج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا، غروبِ آفتاب شام 5 بجکر 48منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10 گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جبکہ رات 14گھنٹے کی ہوگی۔

    ایسا ہوتا کیوں ہے؟

    ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔

    اس وجہ سے دن کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے جبکہ موسم گرما میں اس سے الٹ ہوتا ہے۔

    شمالی نصف کرے کے خطوں میں اگلے تین دنوں تک طلوع آفتاب کا وقت یہی رہے گا، البتہ سورج غروب ہونے کا وقت تبدیل ہوتا جائے گا۔

  • رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

    رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا؟

    کراچی: رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق اس سورج گرہن کو ’رِنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکے گا اس لیے سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا جیسے کوئی آگ کا چھلا ہو۔

    ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا جب کہ وسطی کولمبیا اور  شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

    ماہر فلکیات کا مزید بتانا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔

  • رواں سال کتنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے؟

    رواں سال کتنے پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے؟

    کراچی : وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج سے متعلق حتمی شکل دینے کا مرحلہ مکمل کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال پاکستان سے 81 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ رواں سال چالیس فیصد کوٹہ سرکاری جبکہ 60 فیصد پرائیوٹ حج آپریٹر کو دیا جائے گا ، درخوستیں وصول کرنے کی 13مئی آخری تاریخ ہے اور اب تک30 ہزار سے زائد درخواستِن موصول ہوچکی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ائیرلائن کا کرایہ 1 لاکھ 80 ہزار سے 2 لاکھ 80 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، پاکستانی ائیرلائن حج آپریشن میں حصہ لیں گی،،ذرائع

    ذرائع کے مطابق سرکاری حج کی فیس 9 لاکھ 45 ہزار مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پرائیوٹ حج کی فیس 12 لاکھ سے شروع ہوگا۔

    رواں سال 10 لاکھ سے زائد مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے تاہم تمام حجاج کے پاس اسمارٹ فون لازمی قرار دیا گیا جبکہ حج کی ادائیگی کے سعودی عرب پہچنے والے تمام عازمین کو مقامی سم اور بمعہ انٹرنیٹ پیکج بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    خیال رہے 2019 میں پاکستان سے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فریضہ حج ادا کیا تھا۔

  • فیس بک کا رواں سال دو ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ حذف کرنے کا دعویٰ

    فیس بک کا رواں سال دو ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ حذف کرنے کا دعویٰ

    واشنگٹن : سماجی رابطے کی مقبول عام ویب سائٹ فیس بک نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 2 ارب 19 کروڑ جعلی اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک نے اپنی تازہ ترین نافذ العمل رپورٹ شائع کر دی ہے جس میں اکتوبر 2018 سے مارچ 2019 کے دوران مختلف اکاؤنٹس اور پوسٹس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان چھ ماہ کے دوران فیس بک نے پہلی مرتبہ تین ارب جعلی اکاو¿نٹس کو بند کیا ہے۔

    اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے جو کہ ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے، پہلی مرتبہ فیس بک نے حذف شدہ پوسٹس پر آنے والی نظرثانی کی درخواستوں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں اور یہ بھی بتایا ہے کہ ان میں سے کتنی پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد انھیں دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

    فیس بک کے مطابق ہٹائے گئے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں اضافہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ کچھ ’برے عناصر‘ خود کار طریقوں کے استعمال سے انھیں تخلیق کر رہے تھے۔

    فیس بک کے مطابق اس سے پہلے کے یہ جعلی اکاؤنٹس کسی نقصان کا سبب بنتے، ان میں سے زیادہ تر کو چند ہی منٹوں میں شناخت کر کے ہٹا دیا گیا ہے۔فیس بک اب ایسے تمام پوسٹس کی تفصیلات بھی جاری کرے گی جن کو منشیات اور اسلحہ فروخت کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

    فیس بک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران اسلحہ فروخت کرنے والے دس لاکھ پوسٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری 2019 سے مارچ 2019 کے دوران فیس بک کو نفرت انگیز پوسٹس ہٹانے پر دس لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔

    جن میں سے تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار پوسٹس کو نظر ثانی کے بعد دوبارہ بحال کر دیا گیا۔فیس بک کے مطابق رپورٹ میں ان پہلوؤں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے ذریعے ہمارا پلیٹ فارم استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے زیادہ احتساب اور ذمہ داری پیدا کی جا سکے۔

  • رواں سال کا دوسرا سورج گرہن

    رواں سال کا دوسرا سورج گرہن

    کراچی : دنیا بھر میں رواں سال کے دوسرے سورج گرہن کا نظارہ کیا گیا، یہ سورج گرہن آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ سمیت بحیرہ ہند کے کچھ علاقوں میں دیکھا گیا جبکہ پاکستان میں نہیں نظر آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے دوران آج سورج کو دوسری بار گرہن لگا، آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے علاقوں میں لاکھوں افراد نے جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا۔

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آسڑیلیوی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز دن ایک بج کر اڑتالیس منٹ پر ہوا ، جزوی گرہن تین بج کر ایک منٹ پر جبکہ سورج گرہن کا اختتام سہہ پہر چار بج کر تیرہ منٹ پر ہوا۔

    جزوی سورج گرہن زمین پر بہت کم مقامات سے نظر آیا، جن میں جنوبی آسٹریلیا کے بعض حصوں اڈیلیڈ اور میلبرن شامل ہیں، اس کے علاوہ انٹارکٹیکا اور نیوزی لینڈ جبکہ بحیرہ ہند کے کچھ علاقوں میں اس کا نظارہ کیا جاسکا تاہم جزوی سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آیا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق 2018 میں ایک بار بھی مکمل سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا جب کہ دو جولائی 2019 کو ہونے والا سورج گرہن مکمل ہوگا۔

    یاد رہے اس سے قبل رواں سال کا پہلا  سورج گرہن 15 فروری کو ہوا تھا، یہ گرہن  پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں  نہیں دیکھا جا سکا تھا۔

    خیال رہے کہ سال 2018 کا تیسرا سورج گرہن 11 اکست کو دیکھا جا سکے گا۔

    سورج گرہن کب ہوتا ہے؟

    سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال اگست میں امریکا میں سو سال بعد پہلا مکمل سورج گرہن ہوا تھا اور پورا سپر پاور اندھیرے میں ڈوب گیا، سورج گرہن دیکھنے کیلئے سیکڑوں مقامات پرخصوصی انتظامات کئے گئے تھے، ماہر نجوم نے اسے امریکہ کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں