Tag: رواں سال حج

  • رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین  کے لیے بڑی خبر

    رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے بائیو میٹرک کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور انیق احمد کی پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعیدالمالکی سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں آئندہ حج انتظامات کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے کئی نکات زیر بحث آئے۔

    وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ رواں سال وقت سے پہلےتمام امورکوبہترین انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے، پاکستانی عازمین حج سعودی ویزہ بائیو ایپ کی مدد سے گھر بیٹھےبائیو میٹرک کر سکیں گے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزارت آئندہ ہفتےعازمین حج کی جامع تربیت ،بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کرے گی، اس سال پاکستانی حجاج کی سہولت کیلئے کئی منفرد،مثالی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    سعودی سفیر کی بہترین خدمات پر ایوارڈ حاصل کرنیوالےپہلےتین ممالک میں پاکستان کی شمولیت پرمبارکباد دی۔

  • عازمین حج کیلئے خوشخبری

    عازمین حج کیلئے خوشخبری

    رواں سال حج کیلئے جانے والے عازمین حج کے لیے حج پیکج میں بڑی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ حج پالیسی کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوا ہو تاہم اس سال حج گزشتہ سال سے 1 لاکھ روپے سستا ہوگا۔

    نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال حج اخراجات 11لاکھ 75ہزار تھے، ہم اس بار حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا دے رہے ہیں۔

    نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وقت سے قبل انتظامات کر رہے ہیں، تقریباً تمام ضروری کام مکمل کر لیا گیا ہے، ایئرلائن سے بھی ریلیف لینے کی کوشش کر رہے ہیں اگر ائیر ٹکٹ کے حوالے سے ریلیف ملا تو حجاج کے اکاؤنٹ میں رقم ڈال دی جائیگی۔

    اس سال حج ڈیجیٹائز ہو گا، تمام 90 ہزار حجاج کو کیو آر کوڈ والا سوٹ کیس دیا جائے گا، اس کیو آر کوڈ میں حاجی کی تمام تفصیلات ہوں گی، جس سے حاجی گم نہیں ہوسکے گا۔

    نگراں مذہبی وزیر نے کہا کہ ایک ایپ جاحی کے موبائل میں ہوگی جو حاجی کی رہنمائی کرے گا، انٹرنیٹ کام نہ کرے تب بھی یہ ایپ کام کرے گی، عازمین کو سم کے ساتھ 7جی بی کا ڈیٹا بھی دیا جائےگا۔

    ہوٹل کی سہولیات

    نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ آپ کی صوابدید ہے کہ 2 یا 3 بیڈ روم کا کمرہ لیں گے اگر  2،4 یا 6 افراد ایک کمرے میں رہنا چاہیں تو حکومت انہیں یہ سہولت بھی فراہم کریگی۔

    انہوں نے بتایا کہ مدینے میں عام طور پر 8 دن کا قیام ہوتا ہے، یہ بھی حاجی کی صوابدید پر چھوڑا ہے 8 کی جگہ 4 دن مدینے میں رہنا چاہتے ہیں تو  یہ بھی ریلیف دینگے، دن کم کرنے سے حاجی کا پیکج مزید کم ہوجائے گا۔

    انیق احمد نے بتایا کہ ایک شارٹ حج کے لئے بھی پیکج دے رہے ہیں سعودی حکومت نے 1 لاکھ 79 ہزار 210 کا کوٹہ دیا ہے، ہم نے اسپانسرشپ پر کچھ سیٹیں ایلوکیٹ کی ہیں جس میں 50فیصد نجی کوٹہ ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ ٹو مکہ  پراجیکٹ میں اب کراچی بھی شامل کر دیا ہے، لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

     نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے مزید کہا کہ کسی حاجی کو کوئی کمپلین ہو تو فوراً ہمیں بتائے گا، اس مرتبہ کچھ نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔

  • رواں سال  حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

    رواں سال حج کتنے لاکھ کا ہوگا؟ عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کا کہنا ہے کہ حج پر کل اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار آئیں گے ، مکہ میں رہائش پر 1 لاکھ 12 ہزار روپے، مدینہ میں رہائش کے 38 ہزار روپے اخراجات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں ، وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نے کہا کہ حج پرکل اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار آئیں گے جبکہ جنوبی علاقوں کےلئے اخراجات 8 لاکھ 50 روپے ہزار ہوں گے۔

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ مکہ میں رہائش پر 1 لاکھ 12 ہزار روپے اخراجات ہوں گے ، مدینہ میں رہائش کے 38 ہزار روپے اخراجات ہوں گے۔

    مولانا عبدالشکور کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ پر ساڑھے 84 ہزار روپے اور خوراک پر 56 ہزار روپے خرچ ہوں گے اور سعودی عرب کے حج اخراجات 3 لاکھ روپے ہیں جبکہ قربانی 45 ہزار روپے اور ویزہ فیس 16 ہزار روپے ہوگی۔

    یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی، پالیسی کا اعلان آخری وقت پر موخر کردیا تھا ، جس سے زائرین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیرصدارت اجلاس بےسود رہا جس کے بعد تمام ایئر لائنز کو حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ حج فلائٹ آپریشن کو بھی 8 شہروں کے بجائے 5 شہروں تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ حج فلائٹ آپریشن جس کا آغاز کل 31 مئی سے شروع ہونا تھا وہ بھی التوا کا شکار ہوگیا ہے اور اب حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 سے 6 جون تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • رواں سال حج  کے خواہمشند افراد کیلئے بڑی خبر : عمر کی حد کا اعلان

    رواں سال حج کے خواہمشند افراد کیلئے بڑی خبر : عمر کی حد کا اعلان

    ریاض : رواں سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے تاہم عازمین کو کورونا ویکسینیشن کی خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے رواں سال حج کیلئےعمر کی حد کا اعلان کردیا ، سعودی حکام نے کہا ہے کہ 65سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو کورونا ویکسینیشن کی خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا، غیرملکی عازمین کوروانگی سے 72گھنٹے پہلے کی ٹیسٹ رپورٹ دینا ہوگی۔

    عازمین کومناسک حج ادا کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا، رواں سال دنیا بھر سے عازمین حج کی تعداد10 لاکھ تک ہوگی، یہ تعداد اسلامی ممالک کو دیےگئے کوٹے کے مطابق ہے۔

    یاد رہے سعودی وزارت حج وعمرہ نے خبردار کیاتھا کہ مملکت میں مقیم سعودی شہری اور غیرملکی مشکوک ویب سائٹس پر توجہ نہ دیں، بعض ضمیر فروش ویب سائٹس کے ذریعے جعلسازی کرتے ہیں، اور عازمین حج کو مشکلات میں ڈال کر رقم وصولی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔

    وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کورونا کے بعد پہلی بار اس سال عازمین کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے، اس سال 10 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے، ان میں ساڑھے 8 لاکھ عازمین بیرون ملک، جبکہ ڈیڑھ لاکھ اندرون مملکت سے ہونگے۔

  • رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ریاض : سعودی حکومت نے بیرون ملک عازمین حج کو رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دے د ی اور کہا ہر ملک سے کوٹے کے مطابق عازمین آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے خواہمشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ
    رواں سال بیرون ملک کے افراد کو حج کا زیادہ موقع دیا جائے گا۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک سےحج پرآنےپرکوئی پابندی نہیں ہوگی، ہر ملک سے کوٹے کے مطابق عازمین آئیں گے۔

    سعودی حکام نے بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر 10 لاکھ عازمین حج ادا کریں گے۔

    یاد رہے سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وبا کے بعد پہلی بار اس سال دس لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ، کرونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت مخصوص ممالک کے باشندوں کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

    سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ لازمی اور سعودی عرب پہنچنے سے 72 گھنٹے پہلے کرونا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ رکھنا لازمی ہو گا۔

  • رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

    رواں سال حج کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب غیرملکیوں کیلئے حج پالیسی کااعلان15شوال یا27مئی تک کرے گا، اگر ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگوانے کی شرط عائد کی گئی تو پاکستانی حج کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب رواں سال حج سے متعلق کہا گیا ہے کہ عازمین کوترجیحی بنیادوں پروہ ویکسین لگائی جائے گی، جس کی اجازت حکام دیں گے ، سعودی حکام نےابھی تک غیرملکیوں کیلئےحج پالیسی کااعلان نہیں کیا، سعودی عرب غیرملکیوں کیلئے حج پالیسی کا اعلان15شوال یا 27مئی تک کرے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ابھی تک حاجیوں کیلئے ویکسی نیشن سےمتعلق خبریں صرف افواہیں ہیں، سعودی حکام نے صرف اپنے ملک میں داخلے کیلئے 4 ویکسینز کو منظور کیا ہے ، اگر ایسٹرازینیکا اور فائزرویکسین لگوانے کی شرط عائدکی گئی تو پاکستانی حج کرسکیں گے۔

    پاکستانی حکام نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایسٹرازینیکا ویکسین کی لاکھوں خوراکیں موجودہیں جبکہ ایسٹرازینیکا اورفائزرکی مزید خوراکیں اگلےمہینےمل جائیں گی، ویکسی نیشن کی وجہ سے کوئی پاکستانی حج کرنے سے محروم نہیں رہے گا۔

    یاد رہے سعودی عرب نے رواں سال بھی حفاظتی تدابیر کے ساتھ حج کے انعقاد کا اعلان کیا تھا ، وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حج کےآپریشنل اموراورتفصیلات کااعلان بعدمیں کیاجائےگا،زائرین کی صحت وسلامتی کےمکمل انتظامات ہوں گے‘۔

    جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ہم غیر ملکی عازمین کو بھی خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں‘ تاہم غیر ملکی زائرین کو اجازت دینے کے حوالے سے تفصیلی اعلان جلد متوقع ہے اور امکان ہے کہ کرونا کے سنگین خطرات کا سامنے والے ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • رواں سال حج کا انعقاد، عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

    رواں سال حج کا انعقاد، عازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور کے ذرایع کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سےمتعلق فیصلہ 15جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سےتجاویز پرغور جاری ہے، جس میں حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کوٹہ 80فیصد کم ہونے کا امکان ہے ، حج سےمتعلق سعودی حکومت کا مختلف تجاویزپرغور جاری ہے تاہم سعودی عرب حتمی پالیسی اجرا سے قبل مسلم ممالک سے مشاورت کرے گا۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال حج سےمتعلق فیصلہ15جون تک متوقع ہے ، حج کے حوالے سے زیر غور تجاویز میں تمام بڑے ممالک کا 80 فیصد کوٹہ ختم کرنا شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تمام ممالک سےصرف وفود کو حج کی دعوت دینے اور حج کی سعادت صرف سعودی عرب میں رہنے والوں کو دینے کی تجاوز بھی زیر غور ہیں۔

    مزید پڑھیں : رواں سال حج ہوگا یا نہیں، حتمی فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    یاد رہے سعودی وزارت حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا تھا کہ سعودی وزارت حاجیوں کی خدمات کیلئےپرعزم ہیں اور حاجیوں کی حفاظت، سہولتوں کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے اس سال حج سے متعلق کوئی بھی نیا معاہدہ نہ کیا جائے ، معاہدے اس وقت تک نہ کئےجائیں جب تک وبا کا راستہ واضح نہ ہو، سعودی حکومت کوروناوائرس پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    سعودی وزیرمذہبی امور نے کہا تھا کہ سعودی حکومت حج پر یقینی بنانے کیلئےکوشاں ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو، حج میں عوام کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلاؤکا خدشہ ہے ، وائرس کاپھیلاؤروکنے کے لئے اعلیٰ احتیاطی تدابیر اپنائی جاسکتی ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب نے پاکستان کوحج معاہدوں سےروک دیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کےخدشات کے پیش نظر حج معاہدہ نہ کریں، سعودی حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کریں گے۔