Tag: روبوٹ

  • چھوٹے روبوٹ کے بڑے کام

    چھوٹے روبوٹ کے بڑے کام

    بیجنگ: چین کے ماہرین کا تیار کردہ روبوٹ اب شاپنگ مال اور ویئر ہاؤس میں سامان اٹھانے کا کام تن دہی سے انجام دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ہویانگ میں واقع ’علی بابا‘ شاپنگ مال کی انتظامیہ نے سب سے پہلے چینی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹوں کو اپنے ادارے میں ملازمت دی۔

    علی بابا کے ویئر ہاؤس میں اس سے قبل تقریبا 80 ملازمین سامان اٹھانے کا کام کرتے تھے مگر جولائی کے بعد سے مالکان کو کسی کی ضرورت نہیں رہی اور انہوں نے ماسوائے کمپیوٹر آپریٹر کے سب کی چھٹی کردی۔

    مزید پڑھیں: ڈاکٹرز کی چھٹی، اب روبوٹ آپریشن کریں گے

    ویئر ہاؤس اور شاپنگ مال میں قالین صاف کرنے والی مشین کی طرح چھوٹے چھوٹے 60 کے قریب روبوٹ گھوم رہے ہیں جو 500 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    یہ روبوٹ وائی فائی کے ذریعے ہدایت سنتے ہیں جبکہ ماہرین نے ان میں ایسا لیزر سسٹم نصب کیا جس کی بدولت یہ ایک دوسرے سے ٹکراتے نہیں بلکہ رک جاتے ہیں۔

    لیزر روبوٹ کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ 360 ڈگرے زاویے پر گھوم کر ہدایت کے مطابق مذکورہ راستے پر چلتے ہوئے سامان کاؤنٹر تک پہنچاتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا روبوٹ اینکر متعارف

    علی بابا کے مالک کا کہنا ہے کہ انہیں روبوٹ خریدنے کے بعد 70 فیصد ملازمین کی ضرورت نہیں رہی اور تنخواہوں کی مد میں بڑے اخراجات بچت ہوئی، علاوہ ازیں سروس کوالٹی بھی بہتر ہوئی جو پہلے نہیں تھی۔

    ٹیکنالوجی کمپنی کائن ایاؤ نامی کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ بیٹری اور چارچنگ سے چلتے ہیں، صرف پانچ منٹ چارج کر کے ان سے پانچ گھنٹے تک کام لیا جاسکتا ہے۔

    کمپنی ترجمان کے مطابق روبوٹ 3 ہزار میٹر ایریا میں سروس فراہم کرسکتے ہیں، ان کی رفتار 1.5 میٹر فی سیکنڈ ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: گھر پر چیزیں فراہم کرنے والا روبوٹ

    روبوٹ کی کامیاب آزمائش کے بعد کمپنی کا ارادہ ہے کہ ان کو سامان چین کے 100 علاقوں میں سامان کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔

  • آپ کا سامان سنبھال کر، آپ کے پیچھے پیچھے چلتا بیگ

    آپ کا سامان سنبھال کر، آپ کے پیچھے پیچھے چلتا بیگ

    کیا آپ گھر سے باہر نکلتے ہوئے اپنے ساتھ موجود ضروری اشیا کے بیگ کو سنبھالے رکھنے کی کوشش میں ہلکان ہوئے جاتے ہیں؟ اور یہ عمل بعض اوقات آپ کو مشکل اور الجھن میں مبتلا کردیتا ہے؟

    تو پھر امریکی سائنسدانوں کی یہ ایجاد یقیناً آپ کے لیے ہے جس میں ایک روبوٹ آپ کا سامان سنبھالے آپ کے پیچھے پیچھے چلے گا۔

    gita-4

    یہ روبوٹ امریکی شہر بوسٹن کے سائنسدانوں نے بنایا ہے جسے گیتا کا نام دیا گیا ہے۔ اس روبوٹک بیگ میں آپ اپنی ضرورت کا تمام سامان رکھ سکتے ہیں۔

    gita-3

    اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ عام بیگ کی نسبت ہاتھ یا کاندھے پر لٹکانے کے بجائے اسے زمین پر آزاد چھوڑا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ اپنے اندر فیڈ کیے ہوئے ڈیٹا کے ذریعہ آپ کے پیچھے وہاں وہاں جائے گا، جہاں آپ جائیں گے۔

    robot

    یہ روبوٹ ری چارج ایبل ہے اور مکمل طور پر خود انحصار ہے۔ اگر آپ نے اس میں اپنے گھر کا پتہ بھی فیڈ کردیا ہے تو کہیں راستے میں کھو جانے کی صورت میں یہ اس فیڈ کی ہوئی معلومات کی بدولت خود بخود بآسانی آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔

    اس روبوٹ کے نیچے پہیے لگائے گئے ہیں جن پر گھومتا ہوا یہ آپ کا ہم سفر بنے گا۔

  • کپڑے دھونے کے بعد تہہ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے؟

    کپڑے دھونے کے بعد تہہ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے؟

    ایک خاتون خانہ کو اندازہ ہے کہ کپڑے دھونے کے بعد انہیں تہہ کر کے واپس رکھنا کتنا وقت طلب کام ہے، خصوصاً اگر گھر میں افراد زیادہ ہوں تو یہ کام کئی گھنٹوں پر محیط ہوجاتا ہے۔

    یہی نہیں کپڑے عموماً ہفتے میں ایک یا 2 بار دھوئے جاتے ہیں لہٰذا یہ کام بھی اتنی ہی بار کرنا پڑتا ہے۔

    اگر کپڑوں کو تہہ کر کے نہ رکھا جائے تو بکھرے کپڑوں کا ایک ڈھیر گھر کے کسی کونے میں پڑا آپ کی سلیقہ مندی کو منہ چڑا رہا ہوتا ہے۔

    تاہم اب خواتین کے لیے ایسی مشین ایجاد کرلی گئی ہے جو دھلے ہوئے کپڑوں کو تہہ بھی کردے گی۔

    فولڈی میٹ نامی یہ مشین خواتین کا وقت بچانے کے لیے بہت معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ بس آپ کو ایک کے بعد ایک کر کے اس میں کپڑے رکھتے جانے ہوں گے جو تہہ ہوکر باہر آتے جائیں گے۔

    مائیکرو ویو اوون کی شکل کی یہ مشین آپ کی زندگی کو آسان اور گھر کو سمٹا ہوا بنا سکتی ہے۔

  • سگریٹ نوشی جسم کو کیسے تباہ کرتی ہے؟ جانیں روبوٹ اسموکر سے

    سگریٹ نوشی جسم کو کیسے تباہ کرتی ہے؟ جانیں روبوٹ اسموکر سے

    کیا آپ جانتے ہیں تمباکو نوشی آپ کے اندرونی جسمانی نظام پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

    تو آئیں پھر آج اس سگریٹ نوش روبوٹ سے ملیں جو آپ کو بتائے گا کہ سگریٹ نوشی آپ کے لیے کس قدر تباہ کن ہے۔

    امریکی ریاست میساچوسٹس میں بنایا گیا یہ روبوٹ اسموکر سگریٹ نوشی کے نقصانات کو اجاگر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: تمباکو نوشی آپ کو دیوانہ بنا سکتی ہے

    یہ روبوٹ دھواں جمع کرنے والے چیمبر اور ایک فلٹر کے ذریعے کام کرتا ہے۔ جیسے جیسے سگریٹ جلتی ہے دھواں اس فلٹر کے ذریعے گزرتا ہے۔

    اور صرف ایک سگریٹ کے بعد اس فلٹر کا کیا حال ہوجاتا ہے، آپ خود دیکھیں۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 5.8 کھرب سگریٹ پیے جاتے ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق سگریٹ نوشی جنگوں اور تنازعات سے کہیں زیادہ افراد کی قاتل ہے اور ہر سال 71 لاکھ افراد اس کے باعث موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔

    اگر آپ بھی اپنے پیاروں کو اس تباہ کن لت سے بچانا چاہتے ہیں تو اس روبوٹ اسموکر کو خریدنے کی قیمت 60 یورو یعنی 8 ہزار 7 سو پاکستانی روپے ہے۔

  • گھر پر چیزیں فراہم کرنے والا روبوٹ

    گھر پر چیزیں فراہم کرنے والا روبوٹ

    بیجنگ: چینی ماہرین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو  صارفین کو گھر بیٹھے چیزیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے رہائشی علاقے میں پیلے ’زرد‘ رنگ کا روبوٹ سڑکوں پر چیزیں لے جاتے ہوئے نظر آرہا ہے جو گاہگوں کے آرڈر اُن کے گھروں تک پہنچا رہا ہے۔

    یہ روبوٹ سپر اسٹور سے پھل، کولڈرنگ، سمیت دیگر اشیاء صارفین کے گھروں تک پہنچاتا ہے۔

    چینی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ روبوٹ میں جی پی ایس سسٹم نصب کیا گیا جبکہ اس میں کیمرہ اور ریڈار سسٹم بھی موجود ہے جو کچھ کلوگرام تک وزن اٹھا کر 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتا ہے۔

    روبوٹ میں 4 کیمرے نصب کیے گئے جن کی مدد سے وہ اطراف کے حالات کا جائزہ لینے اور رکاٹوں کو دیکھتا ہے جبکہ سسٹم کے مطابق دائیں بائیں مڑنے یا پھر سمت بھی خود بدلتا ہے۔

    الیکٹرانک ملازم میں کنٹرولنگ سسٹم نصب کیا گیا جو 6 پہیوں کو گھمانے اور مذکورہ مقام تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے، فی الحال کمپنی کی جانب سے یہ آزمائشی طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کی جانب سے شکایات موصول نہ ہوئیں اور تجربہ کامیاب رہا تو اسے باقاعدہ متعارف کرادیا جائے گا البتہ اگر کوئی مسائل درپیش ہوئے تو سسٹم کو جدید کیا جائے گا اور پھر اسے تجارتی مقصاد کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔

    ٹیکنالوجی کمپنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے روبوٹ ایک شہر سے دوسرے شہر سامان کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کیے جاسکیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ننھے منے روبوٹس کا ڈانس

    ننھے منے روبوٹس کا ڈانس

    روم: اٹلی میں بے شمار ننھے منے روبوٹس نے ایک ساتھ ڈانس کا مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    اٹلی کے دارالحکومت روم میں روبوٹ بنانے والی کمپنی کے 13 سو 72 روبوٹس نے ایک ساتھ ڈانس کر کے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔

    یہ تمام روبوٹس صرف 40 سینٹی میٹر بلند تھے۔ تمام روبوٹس موسیقی کے ساتھ ساتھ ڈانس اسٹیپس کرنے کے قابل تھے۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ چین کے پاس تھا جہاں 1 ہزار 69 روبوٹس نے بیک وقت ڈانس کر کے ریکارڈ ترتیب دیا تھا۔ مذکورہ ریکارڈ اطالوی روبوٹس نے توڑ کر اپنے نام کرلیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر

    کاغذ پر حرکت کر کے پرنٹ کرنے والا پاکٹ پرنٹر

    اسمارٹ فون سے ضروری ڈیٹا کاغذ پر حاصل کرنے کے لیے یوں تو بے شمار ننھے منے پرنٹرز دستیاب ہیں، تاہم ایک اور نیا بنایا جانے والا یہ پرنٹر کاغذ پر گردش کرتا ہوا آپ کا مطلوبہ مواد پرنٹ کر سکتا ہے۔

    اس سے قبل اسمارٹ فون کے لیے بنائے جانے والے پرنٹرز زیادہ تر تصاویر پرنٹ کرسکتے تھے اور اس کے لیے ان میں علیحدہ سے کاغذ رکھنا پڑتا تھا۔

    تاہم یہ نیا پرنٹر ہر سائز کے کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہوا مطلوبہ مواد پرنٹ کرسکتا ہے۔

    ہر جگہ آسانی سے لے کر جانے والا یہ پرنٹر دیکھنے میں نہایت دیدہ زیب اور استعمال میں بے حد آسان ہے۔

    یہ کہیں بھی آپ کے اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ سے کنیکٹ ہو کر آپ کا مطلوبہ ڈیٹا پرنٹ کرسکتا ہے۔

    پرنٹنگ کرنے کے لیے یہ پرنٹر کاغذ پر دائیں بائیں حرکت کرتا ہے اور پرنٹ کرتا جاتا ہے۔

    آپ اپنی مرضی کے مطابق کاغذ کی لمبائی اور سائز ایڈجسٹ کرسکتے ہیں جس کے بعد کاغذ پر پرنٹر کی حرکت کا دورانیہ بڑھ جائے گا۔

    یہ پاکٹ پرنٹر فی الحال ذرا بیش قیمت ہے تاہم اسے بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی قیمت بہت جلد کم کردی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گھر کے گارڈن کی صفائی کرنے والا ننھا روبوٹ

    گھر کے گارڈن کی صفائی کرنے والا ننھا روبوٹ

    گھر کے گارڈن میں اگ آنے والی خودرو جھاڑیاں اور پودے بعض اوقات پودوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں، تاہم اگر آپ اس پریشانی کا شکار ہیں تو یہ ننھا سا روبوٹک ویکیوم آپ کے لیے خاصا کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل گھریلو استعمال کے لیے بنائے جانے والے ننھے روبوٹک ویکیوم رومبا کے تخلیق کاروں نے اس روبوٹ کو مزید جدید شکل دیتے ہوئے اسے گارڈن روبوٹ کی شکل دے دی ہے۔

    یہ روبوٹ اپنے اوپر نصب شمسی توانائی کے ننھے پینل کی مدد سے کام کرتا ہے۔

    اس کے اندر موجود سینسرز گارڈن میں خودرو پودوں کی شناخت کرتے ہیں۔ اس کے بعد یہ روبوٹ خود کار طریقے سے چلتا ہوا ان پودوں کے اوپر سے گزرتا ہے اور اس دوران انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔

    یہ ننھا روبوٹ دیکھ بھال کے حوالے سے بھی نہایت آسان ہے تاہم اس کی قیمت 300 ڈالرز یعنی 31 ہزار پاکستانی روپے ہے۔

    اور ہاں، اگر آپ اس کو استعمال کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں تو اپنے لان کے گرد باڑھ لگانا نہ بھولیں، ورنہ یہ روبوٹ ٹہلتا ہوا پڑوسیوں کے گارڈن میں بھی جا سکتا ہے اور ان کے ضروری و غیر ضروری پودوں کو بھی اکھاڑ سکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں روبوٹ ویٹرز پر مشتمل ریستوران

    بھارت میں روبوٹ ویٹرز پر مشتمل ریستوران

    نئی دہلی: بھارت کے شہر چنئی میں روبوٹ ریستوران متعارف کروا دیا گیا جہاں روبوٹس نے آنے والے مہمانوں کی خاطر مدارات سنبھال لی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں روبوٹس ریستوران ان دنوں عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں ویٹرز کے فرائض اب روبوٹ انجام دے رہے ہیں۔

    روبوٹ ریستوران میں آنے والے مہمانوں کو نہ صرف خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ دیے گئے آرڈر پر کھانے اور مشروبات ان کی میز پر پیش کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں‌ پہلی بار کھانا پیش کرنے والا روبوٹ تیار

    گاہکوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس ریستوران میں آ کر خوشگوار حیرت کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ یہ روبوٹ حقیقی ویٹرز سے زیادہ اچھے طریقے سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریستوران بھارت میں اپنی نوعیت کا پہلا ریستوران ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آپ کے پیروں کی ناگوار بو اس معصوم کتے کو بے ہوش کرسکتی ہے

    آپ کے پیروں کی ناگوار بو اس معصوم کتے کو بے ہوش کرسکتی ہے

    پیروں سے بدبو آنا ایک ایسا عمل ہے جس کا احساس بعض اوقات اس شخص کو نہیں ہوتا جس کے پیروں سے بو آرہی ہوتی ہے، تاہم اس شخص کے آس پاس موجود افراد سخت الجھن اور اذیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    لیکن بے فکر ہیں، آپ کے پاؤں بدبو دار ہیں یا نہیں، یہ بات آپ کو یہ معصوم سا کتا بآسانی بتا سکتا ہے، لیکن خیال رہے کہ اگر آپ کے پاؤں سے ناگوار بو آرہی ہوگی تو یہ کتا بے ہوش بھی ہوسکتا ہے۔

    یہ کتا دراصل روبوٹک کتا ہے جو جاپان میں بنایا گیا ہے۔ نہایت معصوم دکھنے والے اس ننھے منے روبوٹک کتے کو ہنا شن کا نام دیا گیا ہے۔ ہنا شن جاپانی زبان میں ناک کو کہا جاتا ہے۔

    دو سالوں کی محنت سے بنائے جانے والے اس روبوٹک کتے کی ناک میں سونگھنے والے سینسرز نصب کیے گئے ہیں۔

    کسی کے پاؤں سونگھنے کے بعد بو نہ آنے پر یہ خوشی سے دم ہلاتا ہے، ہلکی بو آنے پر بھونکتا ہے اور اگر بو بہت شدید اور ناگوار ہو تو بے ہوش ہو کر گر جاتا ہے۔

    کیا آپ اپنے پاؤں اس کتے کو سونگھوانا چاہیں گے؟

    مزید پڑھیں: پاؤں کو تکلیف میں مبتلا کرنے والی عام مشکلات اور ان کا حل


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔