Tag: روبینہ اشرف

  • ’اداکاری میں زیرو‘ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل

    ’اداکاری میں زیرو‘ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل

    سینئر اداکارہ و ہدایت کار روبینہ اشرف کی جانب سے علیزے شاہ کی اداکاری پر کیے گئے منفی تبصرے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    علیزے شاہ ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو اس وقت انڈسٹری کی طرف سے تنقید کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں، اب علیزے کے مداح ان اداکاروں کے متعدد کلپس پوسٹ کر رہے ہیں جو علیزے کے خلاف بولے گئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ایک ٹی وی شو سے لیا گیا کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل نے بھی علیزے شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کیا تھا، تاہم روبینہ اشرف نے انہیں زیادہ میک اپ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    میزبان کی جانب سے تینوں اداکاراؤں کو علیزے شاہ کے ایک ڈرامے پر مارکس دینے کا کہا گیا جس پر اداکارہ عتیقہ اور نادیہ جمیل دونوں نے علیزے کو 7 مارکس دیے۔

    روبینہ اشرف نے اپنی باری پر علیزے کو کوئی مارکس نہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے لیے علیزے شاہ ہ زیرو ہے جس پر عتیقہ نے سوال کیا کہ لکس کی وجہ سے؟ اس پر روبینہ اشرف نے ہاں میں جواب دیا۔

    اداکارہ نے اپنے مؤقف کی وضاحت کیلئے علیزے کی اداکاری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ علیزے کو ہر ڈرامے میں لپ اسٹک اور کرلی بالوں کے ساتھ دیکھا جاتا ہے، میرے لیے علیزے زیرو ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ علیزے کا سحری میں بھی میک اپ نہیں اتارا جاتا، اگر میں علیزے کیلئے کوئی ڈرامہ ڈائریکٹ کروں تو میں اسے کم ازکم ایک ڈرامے یا سین میں تو بغیر میک اپ کے دکھاؤں گی۔

    روبینہ اشرف کا مزید کہنا تھا کہ علیزے جیسی اتنی un acting کا زمانہ بہت پہلے ہی ختم ہوچکا ہے، علیزے کی ایکٹنگ ڈرامے میں کہیں نہیں تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/alizeh-shah-to-juggan-kazim-apology-26-july-2025/

  • روبینہ اشرف نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ راز کی بات بتا دی

    روبینہ اشرف نے اپنا وزن کیسے کم کیا؟ راز کی بات بتا دی

    موٹاپا یا وزن کی زیادتی مرد و خواتین سب کیلیے پریشانی کا باعث ہے جس پر قابو پانے کیلیے وہ ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کیونکہ یہ امراض قلب اور دیگر سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

    ویسے تو وزن میں کمی کیلیے بہت سارے طریقے آزمائے جاتے ہیں لیکن اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی مایہ ناز اداکارہ روبینہ اشرف نے اپنی اسمارٹنیس کا راز بتاتے ہوئے وزن میں کمی کے کامیاب طریقے بیان کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد مجھے بھی موٹاپے کی شکایت ہوئی جس کا میں نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس پر کامیابی سے قابو پایا۔

    روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ 40 سال کے بعد تقریباً سبھی کو وزن میں زیادتی کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔ جس کیلیے ایک ورزش ضروری ہے اور وہ ہے گردن کو نفی یا انکار میں ہلانا یعنی کھانے کی کوئی چیز سامنے آئے تو پرہیز کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں شام کی چائے کے ساتھ بسکٹ کھانا ختم کردیے بلکہ خریدنا ہی بند کردیئے۔ صرف ایک چھوٹا سا کیک کا ٹکڑا میٹھے کیلئے کھا لیتی ہوں۔

    اپنی ڈائیٹنگ کے حوالے سے روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ خود کو دھوکہ دینے کیلیے میں ایک روٹی کے دو ٹکڑے کرلیتی ہوں اور تصور کرتی ہوں کہ میں نے دو روٹیاں کھائی ہیں، لیکن ساتھ ہی کھانے سے پہلے سلاد کھانے کی مقدار میں اضافہ کردیا ہے تاکہ مطلوبہ کیلوریز کی مقدار میں کمی نہ آئے۔

    روبینہ اشرف نے بتایا کہ اس کے بعد میں نے آہستہ آہستہ شوگر فری آٹے کی روٹی اور دیگر اشیاء کھانا شروع کیں، اس کے علاوہ میں شوگر فری بریڈ کو فریج میں رکھ کر استعمال کرتی ہوں کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ فریج یا فریزر میں سے کوئی بھی چیز نکال کر کھاتے ہیں تو اس کی کیلوریز آدھی رہ جاتی ہیں۔

  • کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

    کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا ہوتا ہے؟

    کراچی: معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے بتایا کہ کووڈ 19 کا شکار ہونے کے بعد انہیں مختلف کیفیات کا سامنا کرنا پڑا تھا، 5 دن بالکل ٹھیک رہنے کے بعد اچانک ان کی حالت شدید خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں روبینہ اشرف نے اپنی بیٹی کے ساتھ شرکت کی اور کووڈ 19 کے دوران اپنی حالت کے بارے میں بتایا۔

    روبینہ کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے دوران اگر کسی کو ہلکی علامات بھی ہوں تو اس کے بعد انہیں مختلف مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، جیسے ان کے ایک عزیز کو کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے کے بعد امراض قلب کے شدید مسائل ہوگئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد وہ 5 دن تک بالکل ٹھیک رہیں اس کے بعد جب وہ آئی سی یو منتقل ہوگئیں تو اس دوران کی انہیں کوئی بات یاد نہیں تھی۔

    روبینہ کی بیٹی نے بتایا کہ اسپتال میں داخل کرلینے کے بعد گھر والوں کا کوئی ملنا جلنا نہیں تھا، اس کے بعد انہیں ایک رات اسپتال سے کال آئی کہ والدہ کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے لہٰذا انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا جارہا ہے۔

    روبینہ کا کہنا تھا کہ اس دوران ان کا بیٹا آ کر وہاں بیٹھا رہتا تھا انہیں بالکل یاد نہیں کہ وہ کب آتا تھا یا ان کی بیٹے سے کیا بات ہوتی تھی۔

    روبینہ کی بیٹی نے بتایا کہ والدہ کو ہیلوسی نیشن بھی ہونے لگی تھی اور وہ پرانی باتیں یاد کرنے لگی تھیں، بعد ازاں ان کے پھیپھڑوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے لائف سیونگ انجیکشنز بھی لگائے گئے۔

  • کیا روبینہ اشرف نے اداکاری چھوڑ دی؟

    کیا روبینہ اشرف نے اداکاری چھوڑ دی؟

    کراچی: ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں تاہم انہوں نے ایک مختصر بریک ضرور لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی۔ روبینہ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں تاہم ایک وقفہ ضرور لیا ہے۔

    روبینہ اشرف نے بتایا کہ ان کا ایک ادھورا کام تھا جسے وہ مکمل کروانا چاہتی تھیں اور وہ کام کرونا وائرس کے پیش نظر تمام ایس او پیز کے ساتھ کیا گیا اس کے باوجود وہ پورا وقت تناؤ اور خدشات کا شکار رہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minna Rubina Tariq (@minnatariq)

    انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد انہوں نے فیصلہ کرلیا کہ اب ان کا بریک لینا ضروری ہے اور وہ کچھ عرصے بعد دوبارہ کام کی طر ف واپس لوٹیں گی۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل روبینہ اشرف کووڈ 19 کا شکار ہوگئی تھیں، ان کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ آئی سی یو میں ہیں تاہم ان کی بیٹی نے ایسی تمام افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

    کئی دن اسپتال میں گزارنے کے بعد روبینہ اشرف صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہوگئی تھیں۔