Tag: روبینہ دلیک

  • ثنا خان واپس مذہب کی طرف کب لوٹیں؟ سابق اداکارہ روداد سناتے ہوئے آبدیدہ

    ثنا خان واپس مذہب کی طرف کب لوٹیں؟ سابق اداکارہ روداد سناتے ہوئے آبدیدہ

    سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان بھارتی ٹی وی کی اداکارہ روبینہ دلیک کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے مذہب سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    روبینہ دلیک نے اپنے پوڈ کاسٹ میں ان سے سوال کیا کہ کب اور کیوں انھوں نے اپنے دھرم اور مذہب کو واپس چن لیا، کبھی کبھی ہم لوگوں سے باتیں تو بہت اچھی اچھی کرتے ہیں مگر ہماری باڈی لینگویج اچھی نہیں ہوتی، ایک وقت ایسا آیا کہ میں اپنے آپ سے سوال کرنے لگ گئی کہ میں خوش کیوں نہیں ہوں۔

    ثنا خان نے کہا کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ شیطان نے مجھے بحیثیت ایک عورت ننگا کب کردیا، شلورا قمیض پہن کر تیل لگا کر کالج جانے والی لڑکی کب شارٹ اسکرٹس پہننے لگی پتا ہی نہیں چلا، مجھے یہ سب یاد کرکے رونا آتا ہے۔

    انھوں نے شوہر کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ اسلام میں شوہر کا اونچا مقام ہے جو کہ بیوی سے کہیں زیادہ ہوتا ہے اور بہت لوگ شوہر کی قدر کو صحیح طرح نہیں سمجھ پاتے۔

    ثنا خان نے بتایا کہ ہمارے مسلمانوں میں کہا جاتا ہے کہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں اور بیٹا نعمت ہوتا ہے، اللہ نے مجھے جڑواں اولاد نہیں دی بلکہ ایک اولاد سے نوازا جس کی حکمت مجھے بعد میں سمجھ آئی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ثنا خان یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ جب سے میں نے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کیا، تب سے میرے وقت میں برکت آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثنا خان نے اسلامی تعلیمات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں نے اداکاری چھوڑ کر اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنا شروع کیا تب سے ٹی وی سیریل دیکھنا بند کردیا۔

    ثنا خان کا کہنا تھا کہ اس عمل کے بعد سے میرے وقت میں برکت آگئی جسے میں اپنے قرآن اور دیگر کتابیں پڑھنے اور اپنی شخصیت سنوارنے میں صرف کرتی ہوں۔

    اسلامی زندگی بہت آسان ہے کیونکہ دین نے محض چند چیزوں کو حرام کیا ہے اور اس کے برخلاف کئی چیزوں کو حلال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، گزشتہ سال ثنا خان اور مفتی انس سید کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

  • بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک کو بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے لگیں

    بگ باس 14 کی فاتح روبینہ دلیک کو بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے لگیں

    بگ باس کی فاتح روبینہ دلیک پر ہندو مخالف ٹوئٹ کرنے کے الزام میں سنگین دھمکیاں ملنے لگیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا تھا کہ کسی کو اس کی فکر ہے! دیوالی ختم ہوگئی، اب تو پٹاخے پھوڑنا بند کردو۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ 10 نومبر سے پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں، اس وقت رات کے 3 بجے ہیں، اب تو بس کردو، ایک طرف ماحول آلودہ ہورہا ہے اور دوسری طرف یہ شور نیند کا دشمن بنا ہوا ہے۔

    ان کے اس ٹوئٹ پر  بھارت کے انٹرنیٹ صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور دیوالی کے موقع پر کی گئی اُن کی پوسٹ کو ہندو مخالف قرار دیا۔

    اداکارہ نے اس کے بعد اسکرین شاٹ شیئر کیے، جس میں لوگ اُن سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور اسے دیوالی پر ہندو مخالف قرار دے رہے ہیں۔

    ایک شخص نے روبینہ دلیک سے کہا کہ وہ اپنی پوسٹ جتنی جلد ہو ڈیلیٹ کرے ورنہ اُس کے بائیکاٹ کی مہم شروع کردی جائے گی۔

     اداکارہ نےدیوالی پر ہندو مخالف پیغام کا الزام لگانے والوں سے کہا کیا کہ کیا آپ واقعی بے دماغ ہیں؟، میرے انسٹاگرا م پر مت آئیں اور تبصرہ نہ کریں، یہ تعلیم نہیں، آپ سے زیادہ تہوار ہم لوگ مناتے ہیں لیکن دوسروں کو تکلیف نہیں دیتے۔

    روبینہ دلیک نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’’دیوالی، روشنی کا تہوار ہے، کہیں بھی 10 دن تک آتش بازی کا نہیں لکھا، اس لیے پروپیگنڈا کرنے والوں سے کہوں گی کہ وہ اپنے اصل یا جعلی اکاؤنٹس سے کسی اور متاثر کریں، مجھے نہیں‘‘۔

  • معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں زخمی

    معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں زخمی

    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ روبینہ دلیک کی گاڑی کو ممبئی میں گزشتہ روز حادثہ پیش آیا جس کی اطلاع ان کے شوہر و اداکار ابھینو شکلا نے ٹوئٹر پر دی۔

    ابھینو شکلا نے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں جنہیں نقصان پہنچا تھا اور لکھا کہ ’یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں، روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔‘

    روبینہ دلیک نے بھی ٹوئٹ میں طبیعت سے متعلق لکھا کہ ’اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں گہرے صدمے میں مبتلا ہوں۔‘

    اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں اور سب کلیئر ہیں۔

    روبینہ نے لکھا کہ ’لاپرواہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے لیکن نقصان ہوچکا ہے، میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ سڑک پر لاپرواہی نہ برتیں۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی میں اداکارہ کی گاڑی کو ٹرک نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں روبینہ دلیک زخمی ہوگئی تھیں۔