Tag: روجھان

  • ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا

    ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا

    روجھان: پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا، ڈاکوؤں نے آن لائن سامان کی خریداری کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق روجھان میں تھانہ گوٹھ مزاری اور تھانہ شاہوالی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے 6 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

    ڈی پی او فاروق امجد نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے 5 افراد کو آن لائن سامان کی خریداری کا جھانسہ دے کر کچے میں بلایا تھا، پانچوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے اور آن لائن کاسمیٹکس کا کام کرتے ہیں۔

    فاروق امجد کا کہنا تھا کہ تھانہ شاہوالی کی حدود میں ایک شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، ڈاکو شہریوں کو سستی اشیا کا جھانسہ دے کر اغوا کرتے ہیں۔

    ڈی پی او نے عوام سے گزارش کی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔

  • دریا بُرد کی جانیوالی خاتون کے قتل کا معمہ حل ؟ قاتل کون نکلا ؟

    دریا بُرد کی جانیوالی خاتون کے قتل کا معمہ حل ؟ قاتل کون نکلا ؟

    روجہان : جنوبی پنجاب کے ضلع روجھان میں نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کردیا، دریا بُرد کی جانیوالی خاتون کا شوہر ہی قاتل نکلا۔۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی آخری تحصیل روجھان میں ہوا کی بیٹیاں جہاں تعلیمی حق سے محروم ہیں وہاں فرسودہ رسم رواج کی بھینٹ چڑھانا معمول بن چکا ہے۔

    تھانہ عمرکوٹ کی حدود میں ایسا ہی معاملہ سامنے آیا، جہاں 25 سالہ خاتون رابعہ احسن کو اپنوں نے ہی بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    ایس ایچ او تھانہ عمر کوٹ شاہد خواجہ نے بتایا کہ شوہر اور سسرالیوں نے مل کر مقتول رابعہ کو زندہ دریائے سندھ کی موجوں کی نظر کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے ملنے والی خاتوں کی لاش اور اندھے قتل کا سراغ لگانا پولیس کےلیے چیلنج بن گیا، مگر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈی این اے کی مدد سے اندھے قتل کی گتھی سلجھا دی۔

    مقتولہ کی شناخت سمیت ملزمان کو بھی ٹھونڈ نکالا، مقتولہ رابعہ کو بے دردی سے قتل کرنے میں ملوث ہیں، اسکے شوہر اور سسرالیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کےلیے پولیس کی مذید کارروائی جاری ہے۔

  • پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، علاقے سے ڈاکوؤں کا قبضہ چھڑالیا

    پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، علاقے سے ڈاکوؤں کا قبضہ چھڑالیا

    راجن پور : روجھان میں پنجاب پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی، کچہ جمال کے علاقہ سے ڈاکوؤں کا قبضہ چھڑا لیا گیا ہے۔

    پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس کو کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس نے کچہ جمال کے علاقہ سے ڈاکوؤں کا قبضہ ختم کروا لیا ہے۔

    کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے تمام ٹھکانوں اور کمین گاہوں کو آگ لگا کر تباہ کردیا گیا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران دوخطرناک ڈاکو عبدالرحمان عرف بگا اور بہادر سیدانی ہلاک ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو بھی شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ گرفتار ڈاکو قتل ،اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

    یہ علاقہ نو سال سے ڈاکوؤں کے قبضے میں تھا، گرینڈ آپریشن کے دوران ایک مغوی محمد آصف کو بھی بازایاب کرا لیا گیا۔

    محمد آصف کو عمرانی گینگ نے کچھ روز قبل بیمار جانوروں کا معائنہ کرنے کے لیے بلا کر اغوا کیا تھا۔ گرینڈ آپریشن میں پنجاب پولیس ایلیٹ فورس کے کمانڈوز  نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ حصہ لیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں بھی پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لونڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی تھی۔ پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے بعد ازاں جن میں سے دو ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

  • بڑی کامیابی، کچے  میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    بڑی کامیابی، کچے میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

    روجھان : کچے میں 55 ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنےوالوں کاتعلق بنوں اورفیاض دولانی گینگ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روجھان کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں پچپن ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

    ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق بنوں اور فیاض دولانی گینگ سے ہے، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی متعدد پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔

    دوست محمد نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے افراد ڈکیتی، قتل، اغوا برائے تاوان کیسز میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب کندھ کوٹ کے تھانہ تنگوانی، جمال اور شبیر آباد کی حدود میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔

    استاد کے قتل کی سہولتکاری کے الزام میں چونتیس ملزمان گرفتار ہیں، اکیس افراد کے خلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    دوران آپریشن مزید سات مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا اور ملزمان کے گھروں سے تین موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔

    آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشنری سے لیس رینجرز کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔

  • بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد کا گھر پر حملہ

    بھتہ نہ دینے پر مسلحہ افراد کا گھر پر حملہ

    روجھان: سونمیانی میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے گھر پر حملہ کردیا فائرنگ سے انٹر کاطالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل روجھان کے علاقے سونمیانی میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوؤں نے گھر پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں اور اہل علاقہ کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

    روجھان پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے جبکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی جو انٹر کا طالب علم تھا۔

    دوسری جانب اہل علاقہ کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر، خفیہ ٹھکانے تباہ

    کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر، خفیہ ٹھکانے تباہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا کر اور خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے تباہ کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے قریب روجھان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سولہویں روز بھی جاری ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں اب تک 16 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 4 ڈاکو ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا کر خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے تباہ کیے گئے، پتن غوثو اور پتن درانی شاہ میں کمین گاہیں اور خفیہ ٹھکانے تباہ کر کے مسمار کردیے گئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پتن غوثو اور پتن درانی شاہ میں مزید 2 پولیس پکٹس قائم کردی گئیں۔

    خیال رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں بلوچ علیحدگی پسندوں کی موجودگی کے شواہد بھی ملے، کچے میں مارے جانے والے 2 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ 23 ہزار 500 ایکڑ کا علاقہ کلیئر کروا لیا گیا ہے، ڈھائی ماہ میں ایک بھی آدمی کو اغوا نہیں کیا گیا، کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ قومی سلامتی کونسل نے کیا تھا۔

  • روجھان ریڈار اسٹیشن میں سیلابی پانی جمع، ریڈار سروسز بند

    روجھان ریڈار اسٹیشن میں سیلابی پانی جمع، ریڈار سروسز بند

    کراچی: سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ روجھان میں ریڈار ایریا میں سیلابی پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے 8 روز کے لیے روجھان ریڈار سروسز بند کی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی اور سیلابی صورتحال کے باعث روجھان ریڈار سروسز عارضی طور پر بند کردی گئیں، بھارت اور دیگر ممالک سے آنے والے طیاروں کو 220 ناٹیکل مائل تک ریڈار کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔

    ریڈار بند ہونے کی وجہ سے لاہور ایف آئی آر بھی متاثر ہوگا۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باضابطہ طور پر نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔

    نوٹم میں کہا گیا ہے کہ روجھان میں ریڈار ایریا میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے سروس بند کی گئی ہے، روجھان ریڈار سروس ایریا میں طیاروں کو 10 منٹ کے فاصلے پر پروسیجر کنٹرول کیا جائے گا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ روجھان ریڈار سروسز 8 روز کے لیے معطل رہیں گی، ریڈار کا ڈیٹا لاہور اور کراچی ایریا کنٹرول سینٹر پر دستیاب ہوگا۔

  • صرف ہراساں کیا گیا: پولیس 9 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری

    صرف ہراساں کیا گیا: پولیس 9 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکاری

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کو صرف ہراساں کیا گیا زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں تھانہ شاہوالی کی حدود میں بااثر شخص نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بچی اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو بچی کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔

    اہل خانہ کے مطابق پولیس بااثر افراد سے ملی ہوئی ہے، بچی کا میڈیکل بھی نہیں ہونے دیا گیا، شاہوالی پولیس نے تاحال ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

    اہل خانہ نے ڈی آئی جی، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو ہراساں کیا گیا ہے لیکن زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

  • جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 5 دہشت گرد ہلاک

    جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، 5 دہشت گرد ہلاک

    روجھان: ‌ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، دہشت گردوں کے قبضے سے 10سے 15 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، راجن پورکےعلاقےعربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ، فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے بھاری دس سے پندرہ کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا، ملزمان کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    بی ڈی ایس کی ٹیم نے برآمد بم کو ناکارہ بنادیا، بی ڈی ایس انچارج غلام عباس کے مطابق بم ریموٹ کنٹرول تھا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے چلاس محلہ رونئی کے مقام پر 2 لیڈی کانسٹیبل سمیت 22 اہلکاروں پر مشتمل سی ٹی ڈی ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے اظہار اللہ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران گھر کے اندر موجود ملزمان نے اہلکاروں پر فائر کھول دیا تھا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 5 جوان سمیت 2 شہری جاں بحق ہوئے، شہید اہلکاروں میںسی ٹی ڈی کے ایس آئی پی سہراب، سپاہی جنید علی، سپاہہ شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں جبکہ جاں بحق شہریوں کی شناخت اظہار اللہ اور بشارت نام سے ہوئی۔

  • سابق لیگی ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج

    سابق لیگی ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج

    روجھان: مسلم لیگ ن کے سابق ایم اپی اے عاطف مزاری کے قتل کا مقدمہ بیٹے کے خلاف درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔عاطف مزاری کو کھانا کھانے کے دوران بڑے بیٹے نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

    پولیس کے مطابق عاطف مزاری کو گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن دوران علاج وہ دم توڑ گئے تھے۔

    مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری کے قتل کا مقدمہ تھانہ عمرکوٹ میں بیٹے باسط مزاری کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے باسط مزاری کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما عاطف مزاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 روجھان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔