Tag: روجھان

  • شہریوں نے احتجاجاً ٹرین رکوا دی، شیخ رشید بھی ریل میں موجود تھے

    شہریوں نے احتجاجاً ٹرین رکوا دی، شیخ رشید بھی ریل میں موجود تھے

    راجن پور: تحصیل روجھان میں شہریوں نے ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے لیے دھرنا دیتے ہوئے ٹرین رکوا دی، اسی ریل میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں مقامی افراد نے عرصے سے بند ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے لیے احتجاج کیا، شہریوں کا مطالبہ تھا کہ مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹاپ کو جلد بحال کیا جائے۔

    شہریوں کی جانب سے روکی گئی ٹرین میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی موجود تھے، ٹرین رکنے پر شیخ رشید کوچ سے باہر نکل آئے اور شہریوں کے مطالبے پر اسٹاپ کی بحالی کا اعلان کیا۔

    ریلوے اسٹاپ کی بحالی کے اعلان پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں کا کہنا تھا کہ خوش حال خان خٹک ریلوے اسٹاپ 8 سال سے معطل تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید

    یاد رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے نے سکھر میں اعلان کیا تھا کہ وہ کراچی اور سکھر شہر کے درمیان تیز ترین ٹرین لے کر آئیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ یہاں 1861 میں پٹری ڈلی تھی، اب یہ ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایم ایل ون بننے سے انقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    خیال رہے کہ ایم ایل ون معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان ہوا ہے، یہ معاہدہ اپریل میں بیجنگ میں کیا گیا، جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بنایا جائے گا۔

  • روجھان: موٹر سائیکل چوری پر دو گروہوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 11 زخمی

    روجھان: موٹر سائیکل چوری پر دو گروہوں میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 11 زخمی

    روجھان: پنجاب کے ضلع راجن پور کے شہر روجھان میں دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کے شہر روجھان کے ایک علاقے کچہ چک کپڑا میں دو گروہوں میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں سات افراد ہلاک جب کہ گیارہ زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح قبیلوں بنوں اور دہانی میں فائرنگ موٹر سائیکل چوری کے تنازعے پر ہوئی، پولیس موقع پر پہنچی تو شدید فائرنگ جاری تھی۔

    جاں بحق افراد کی شناحت شہباز، کریم، عبد الشکور اور نذر وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں روجھان شہر میں ان پڑھ، جاہل وڈیروں سے شادی سے انکار پر دو ڈاکٹر بہنوں کے خلاف مقامی جرگے نے عجیب فیصلہ دے دیا تھا۔

    جرگے نے لڑکیوں کے خلاف فیصلہ دیا کہ یا تو وڈیروں سے شادی کریں یا پھر 123 ایکڑ زمین وڈیروں کو دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بیٹیوں کے رشتے دو یا 123 ایکڑ زمین، جرگے کا ظالمانہ فیصلہ

    ڈاکٹر بہنوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور پولیس بھی ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے۔

    مزاری بہنوں کا کہنا تھا کہ وہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر میں پڑھ رہی ہیں، حضور بخش مزاری کے بیٹوں رفیق مزاری اور علی شیر مزاری نے ان کے بھائیوں پر بھی حملے کیے۔

    تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا، پولیس کی حرکت میں آجانے کے بعد وڈیرے پیچھے ہٹ گئے، پولیس کا کہنا تھا کہ فریقین میں صلح کروائی گئی۔

  • راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

    راجن پورمیں ڈاکوؤں نے7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا

    راجن پور: صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکوؤں نے 7 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا۔

    پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے کےعلاقے میں پہنچ گئی جہاں ڈاکؤوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ کچے کےعلاقے میں داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ڈی پی اوعتیق طاہر کا کہنا ہے کچے کےعلاقے میں ڈاکوﺅں نے ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سے سات اہلکار لاپتہ ہیں ،شبہ ہے کہ ڈاکو انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔


    مزید پڑھیں: چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال کر خود کو پاک فوج کے حوالے کردیا


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 20 اپریل کو راجن میں چھوٹوگینگ نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیےتھے اور 24 یرغمالی پولیس اہلکار وں کو بھی رہا کردیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    شریف برادران کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، عمران خان

    روجھان : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران بادشاہت کررہے ہیں۔ ان کی چودھراہٹ صرف لاہور تک ہے۔ انہیں لاہور سے دور سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں۔

    ان خیلات کا اظہار انہوں نے روجھان میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران روجھان میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ کمیشن کی وجہ سے بند باندھنے کے بجائے میٹرو پر پیسہ لگایا جارہا ہے۔

    لاہور سے دور علاقوں میں ترقی کا نام ونشان نہیں۔ حکومت نے 150 ارب روپے میٹرو منصوبے پر لگا دیئے اگر ان پیسوں سے بند بنا دیئے جاتے تو سیلاب نہ آتا ۔

    نقصانات کے ازالے کیلئے کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی کارکن اور سیلاب متاثرین کھانے پر ٹوٹ پڑے، چھینا جھپٹی کے باعث بڑی مقدار میں کھانا ضائع ہو گیا۔