Tag: روحانی پیشوا

  • بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات: سکھ یاتریوں کی تین ٹرینیں پہنچ گئیں

    بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات: سکھ یاتریوں کی تین ٹرینیں پہنچ گئیں

    ننکانہ صاحب: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کو لے کر تین خصوصی ٹرینیں واہگہ اسٹیشن لاہور پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے 549 یومِ پیدائش کی تین روزہ تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے 3800 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیرِ مقدم کرتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”ترجمان دفتر خارجہ”][/bs-quote]

    ڈی سی راجہ منصور اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ احسان طاہر اور دیگر افسران نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔

    بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے عوام سے ہمیشہ محبت ملی ہے۔

    چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یاتریوں کے لیے خاطرِ خواہ انتظامات کیے گئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا، ڈومیسائل سامنے آنے پر انتظامیہ پریشان


    سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے جب کہ مرکزی تقریب گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں جمعے کے روز ہوگی۔

    دریں اثنا ترجمان دفترِ خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یاتریوں کو خوش آمدید کہا، ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ہم سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا خیرِ مقدم کرتے ہیں۔

    دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سکھ یاتری بابا گرو نانک کے یومِ پیدائش کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔

  • سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    سندھ سے محبت و امن کا پیغام لے کر جاؤں گا، روحانی پیشوا سیف الدین

    کراچی : بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سیف الدین نے کہا ہے کہ حکومت نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے، سندھ سے محبت و امن کاپیغام لے کر واپس جاؤں گا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی بوہری جماعت خانہ آمد کے موقع پر ان سے ملاقات میں کہی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینیٹرسلیم مانڈوی والابھی شریک تھے۔

    ملاقات میں مذہبی اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیاگیا، بوہری جماعت کےروحانی پیشوا نے کہا کہ صوبہ سندھ صوفیوں بزرگوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں، سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر سندھ حکومت کے تعاون کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی دھرتی پر آنے پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ دھرتی مہمان نوازی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، سندھ دھرتی کی پہچان محبت سچائی مہمان نوازی، صوفی ازم ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایک روحانی پیشوا کی سندھ میں آمد ہوئی، سندھ محبت کے پرچار کی دھرتی ہے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان کی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا سے ملاقات


    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کی، مہمان کی عزت احترام کرنا ہمارےخون میں شامل ہے۔

  • سیدنا برہان الدین کی آخری رسومات، ممبئی میں تدفین ہوگی

    سیدنا برہان الدین کی آخری رسومات، ممبئی میں تدفین ہوگی

    بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا برہان الدین کا جلوس جنازہ آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگیا، جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہیں، آخری دیدارکے موقع پر بھگدڑ بھی مچی، جس سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق داؤدی بوہراجماعت کےروحانی پیشوابرہان الدین کا جلوس جنازہ آخری آرام گاہ کی جانب روانہ ہوگیا ہے، سیدنا برہان الدین کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے بعد بھنڈی بازار میں داؤدي بوہرا برادری کی درگاہ میں دفن کیا جائے گا۔

    وہ گذشتہ روز ممبئی میں نیند کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے ان کی موت پر بوہرہ برادری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    اس قبل سیدنا برہان الدین کے آخری دیدار کے موقع پر بھگدڑ مچنے سے اٹھارہ افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔