Tag: روزانہ 100 چھکے

  • پاور ہٹنگ میں بہتری کیلئے روزانہ 100 چھکے… اعظم خان نے کیا کہا؟

    پاور ہٹنگ میں بہتری کیلئے روزانہ 100 چھکے… اعظم خان نے کیا کہا؟

    اعظم خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں چوکے چھکے لگانے کا کافی دل کرتا ہے، اس طرز کی کرکٹ میں زیادہ تر کرکٹر جارحانہ بیٹنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرا میں شعیب جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے قوم کرکٹر اعظم خان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے کھیلا جائے، میرا پختہ یقین ہے کہ جتنا آپ ٹیم کے لیے کھیلیں گے اتنا آپ کے لیے فائدہ ہے اور ٹیم کے لیے بھی فائدہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں ٹی ٹوئنٹی میں جس نمبر پر کھیلتا ہوں اس پر پبلک کی ڈیمانڈ یہی ہوتی ہے کہ چوکے چھکے لگائے جائیں۔

    اعظم نے کہا کہ پہلے میں سو چھکے مارنے کی پریکٹس کرتا تھا لیکن میں اب صورتحال کے حساب سے پریکٹس کرنے لگا ہوں۔ مجھے میرے کیئر میں اکیڈمی کے لوگوں نے کافی مدد کی ہے اور وہ ہی مجھے میچ کی صورتحال کے حساب سے پریکٹس کرواتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب آپ کو پلے سے پتا ہو کہ میچ میں آپ کے لیے مشکل صورتحال آئے گی تو اس کا سامنا کرنا آسان ہوجات ہے، جتنا آپ پریکٹس مشکل کرتے ہیں میچ میں اتنی آپ کے لیے آسانی ہوتی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ابو سے ڈانٹ پڑتی ہے لیکن اب تک جتنی بھی کرکٹ سیکھی ہے والد نے اس میں بہت مدد کی ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ میں ان سے سیکھتا رہوں۔