Tag: روزنامہ جنگ

  • پانامہ لیکس : آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبرکوجھوٹا قراردے دیا

    پانامہ لیکس : آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبرکوجھوٹا قراردے دیا

    اسلام آباد : پانامہ لیکس شائع کرنے والی تنظیم آئی سی آئی جے نے روزنامہ جنگ کی خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ آئی سی آئی جے کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام نکالا اور نہ ہی معافی مانگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کی خبرجھوٹی نکلی۔ دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی پانامہ لیکس کو شائع کرنے والی تنظیم کے رکن رائل جیرڈ نے روزنامہ جنگ کی خبر کو غلط قرار دے دیا.

    ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا نام پانامالیکس سے نہیں نکالا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معافی مانگی گئی ہے.

    جنگ اور دی نیوزکی پاناما لیکس سےمتعلق رپورٹ گمراہ کن ہے۔ آئی سی آئی جے کا اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ پر اب بھی قائم ہے.

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا نام ڈیٹا میں ہی موجود ہے، وزیر اعظم پاکستان کے نام کے ساتھ تاثر ایسا تھا کہ ان کی خود کی آف شور کمپنی ہے لیکن آف شور کمپنی ان کی نہیں ان کی اولاد کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جنگ گروپ کے اخبارات روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پاناما لیکس میں آئی سی آئی جے کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا نام غلطی سے شائع ہوگیا تھا، جس پر آئی سی آئی جے نے معافی مانگی ہے۔

     

  • سراج الحق کی روزنامہ جنگ کی جانب سےنئی قراردادمقاصدکےاشتہارپرتنقید

    سراج الحق کی روزنامہ جنگ کی جانب سےنئی قراردادمقاصدکےاشتہارپرتنقید

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے روزنامہ جنگ میں قرارداد پاکستان کے متبادل قرارداد کی سفارشات مانگنے کے اشتہار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ انتہائی میٹھے انداز سے ملک کی نظریاتی سرحدوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ روزنامہ جنگ کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے قرارداد پاکستان کے متبادل قرارداد لانے کےلیے سفارشات پر مبنی اشتہار دیا جارہا ہے، جو پاکستان کی نظریاتی آساس کے منافی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ چند لوگ نہایت میٹھے انداز سے ملک کی جڑیں کاٹنے کے کام پر لگے ہوئے ہیں، اور وہ پاکستان کو ایسا ناقابل تلافی نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جو بھارت نے تین جنگوں میں نہیں دیا۔

    سراج الحق نے تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پاکستان پر رنگ و نسل سے بلاتر ہوکر پوری قوم متفق ہے، کیونکہ اس ملک کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا خون موجود ہیں، انہوں نے اس اشتہار کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا۔