Tag: روزویلٹ ہوٹل

  • پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل سے ایک ارب ڈالر کی تاریخ ساز آمدن متوقع

    پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل سے ایک ارب ڈالر کی تاریخ ساز آمدن متوقع

    پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل سے ایک ارب ڈالر کی تاریخ ساز آمدن متوقع ہے، امکان ہے کہ نجکاری کی کوششیں بارآور ثابت ہونگی۔

    حکومت کی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں کوششیں کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ذرائع نجکاری نے بتایا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں اس وقت 3 آپشنز پرغور کیا جارہا ہے۔

    روزویلٹ ہوٹل کے اخراجات کیلئے 80 لاکھ ڈالر کی منظوری

    ذرائع نے بتایا کہ پہلی تجویز میں روزویلٹ ہوٹل کسی کنسورشیم کو ٹھیکے پر دینے پر غور، روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کی دوسری تجویز بھی تیار ہے۔

    نجکاری ذرائع نے بتایا کہ ان دو آپشنز کے علاوہ روزویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر دینے کی تیسری تجویزبھی تیار ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق اہم فیصلے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کرے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/manhattan-hotel-migrant-shelter-will-close/

  • روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

    روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

    نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ مین ہیٹن کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون 2025 سے پناہ گزینوں کے لیے بند کردیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تین سال کے دوران 50 سے زائد پناہ گاہوں کو بند کیا جاچکا ہے، جبکہ روزویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین مقیم ہیں۔

    مذکورہ ہوٹل پاکستان کی قومی ائیر لائن کی ملکیت ہے جسے 2023 میں نیویارک انتظامیہ کو معاہدے کے تحت 3 سال کے لیے پناہ گزینوں کے لئے 220 ملین ڈالر کے عوض لیز پر دیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق دو سال قبل ہزاروں تارکین وطن یہاں پناہ کے انتظار میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے نظر آتے تھے، جس سے یہ امریکا میں امیگریشن کے تنازعے کا مرکز بن گیا تھا۔

    یوکرینی صدر کیا چاہتے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا انکشاف

    تاہم امریکا میکسیکو سرحد پر تارکین وطن افراد کی آمد میں کمی اور نیو یارک کے ہنگامی پناہ گاہی نظام کے خاتمے کے باعث اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔

    واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ملک میں موجود غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

  • روز ویلٹ ہوٹل ایک سال کے لیے 100 فیصد لیز پر دے دیا گیا: خواجہ سعد رفیق

    روز ویلٹ ہوٹل ایک سال کے لیے 100 فیصد لیز پر دے دیا گیا: خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل ایک سال کے لیے 100 فیصد لیز پر دے دیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل کے 1 ہزار 25 کمرے لیز پر لگ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے، روز ویلٹ سنہ 2020 میں کرونا وائرس کے دوران بند کر دیا گیا تھا، بند ہوٹل کی لاگت 25 ملین ڈالر ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خطرہ تھا کہ ہوٹل کو استعمال نہ کیا تو لینڈ مارکنگ کی زد میں آجائے گا، ایسا ہونے سے ہوٹل کی قیمت بھی کم ہوجاتی، گزشتہ حکومت نے فیصلہ کیا ہوٹل کو پرائیوٹ پبلک سیکٹر کی طرف لے جایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کے لیے حکومت کا نیویارک سٹی ایڈمنسٹریشن سے معاہدہ ہوگیا، روز ویلٹ ہوٹل 1 سال کے لیے 100 فیصد لیز پر دے دیا ہے، روز ویلٹ ہوٹل کے 1 ہزار 25 کمرے لیز پر لگ گئے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہمارا ارادہ ہے ہوٹل کو 3 سال تک لیز پر دیں گے، پہلے سال 202، دوسرے سال 250 اور تیسرے سال 210 ڈالر پر ڈے رینٹ ملے گا۔ پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت ہوٹل کی مزید تزئین آرائش ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے، ایئر پورٹس کا آپریشن انٹرنیشنل فرم کے حوالے کیا جائے گا۔ ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا مطلب بیچنا نہیں ہے۔