Tag: روزگار

  • ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، یاسمین راشد

    ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، یاسمین راشد

    لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ملک میں روزگارکے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہیلتھ فاؤنڈیشن کی رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل پریکٹیشنرز صحت عامہ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، 3 سو ہیلتھ پروفیشنلز کو بلاسود قرضہ دے کر ہزاروں نوکریاں دی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلزکو 7 لاکھ سے بڑھا کر 15لاکھ تک کا قرضہ دینے کی پرپوزل تیار کرلی ہے، پرائیویٹ پریکٹس میں معاوضے کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز بلاسود قرضے حاصل کر کے مزید روزگار پیدا کرسکتے ہیں، پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے قرضوں کی ریکوری 98 فیصد ہے۔

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، یاسمین راشد

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

  • سی پیک سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے: تہمینہ جنجوعہ

    سی پیک سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے: تہمینہ جنجوعہ

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سی پیک باہمی تعلقات اورمعاشی ترقی کے لئے اہم ہے.

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈ منصوبےکا اہم جزو ہے، وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب تھا، خطے کی بہتری کے لئے ہمیں رابطوں کو بڑھانا ہوگا.

    سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات مزید بہتر بنا رہا ہے، پاکستان کے وسطی ایشیا سے تاریخی تعلقات ہیں، دوشنبے اور تاشقند کے ساتھ اسلام آباد کی باقاعدہ پروازیں ہونی چاہییں.

    تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ایران اور ترکی سے تجارت بھی اہم ہے، سی پیک کے تحت پاکستان اور چین مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، سی پیک کے اگلے حصے کی طرف بڑھ رہے ہیں.

    مزید پڑھیں: سی پیک کا مقصد مشترکہ معاشی وترقیاتی اہداف کا حصول ہے‘ ملیحہ لودھی

    سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ 9 اقتصادی زونزکی تعمیر کا منصوبہ ہے، خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر پورے پاکستان میں ہوگی، پاکستان کےعوام سی پیک سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے.

    انھوں نے کہا کہ گوادر پورٹ وسطی ایشیا میں تجارت کے نئے روٹس کھولے گا، خطےکے عوام کو سی پیک سے روزگارکے نئے مواقع ملیں گے.

  • 50لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم سے 60لاکھ افرادکوروزگار ملے گا، عمران خان

    50لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم سے 60لاکھ افرادکوروزگار ملے گا، عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ہم نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی،  جس سے لاگھوں  افراد کو روزگارملے گا اور کم آمدنی والوں کو باآسانی گھر میسر آسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی، اسکیم سے کم آمدنی والوں کوباآسانی گھر میسر آسکیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکیم سے 40 صنعتوں سے منسلک 60لاکھ افراد کو روزگار ملےگا اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کردیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو پہلے روکا ہوتا توآج قرضہ نہ لینا پڑتا، ڈاکا پڑے تو گھرمشکل وقت سے گذرتا ہے، میں آپ کو مشکل وقت سے نکالوں گا، اصلاحات کےاثرات چھ ماہ بعد آناشروع ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہوں گے اور سربراہی خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننےتک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہےہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک 10سالوں میں قرضہ بڑھ گیا۔10سے 20 ارب ڈالر کا شارٹ فال ہے،گزشتہ حکومت18ارب ڈالر کا خسارہ ورثے میں چھوڑ کر گئی۔

  • حکومت روزگار کےمواقع پیدا کرنےکےلیےکام کررہی ہے‘ اسد عمر

    حکومت روزگار کےمواقع پیدا کرنےکےلیےکام کررہی ہے‘ اسد عمر

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرخزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدروینکائی ژہینگ سے ملاقات کی۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، ہنر سکھانے، برآمدات میں مسابقت اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں میں تکنیکی معاونت کے ذریعے استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔

    اس موقع پرایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدروینکائی ژہینگ کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو توسیع دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں قرضوں پر سود دینے کیے لیے قرضے لے رہے ہیں‘ اسد عمر

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا تھا قرضے واپس کرنے کے لیے نہیں قرضوں پر سود دینے کے لیے قرضے لے رہے ہیں، تمام اقدامات کے نتائج آنے میں تھوڑا وقت لگے گا، ہمارے پاس وقت نہیں اس لیےیہ اقدامات کررہے ہیں۔