Tag: روز ویلٹ ہوٹل

  • پی آئی اے : روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار

    پی آئی اے : روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار

    کراچی (28 اگست 2025) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  کے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگئی۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری سے متعلق نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

    نجکاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی، درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق مالیاتی مشیر کی سروس کے لیے درخواستیں نجکاری کمیشن اسلام آباد کو 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری، 3 آپشنز زیر غور

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں قومی ایئر لائن کے امریکی روز ویلٹ ہوٹل سے ایک ارب ڈالر کی تاریخ ساز آمدن متوقع تھی، متعلقہ حکام کو امید تھی کہ نجکاری کی کوششیں بارآور ثابت ہونگی۔

    حکومت کی جانب سے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں کوششیں کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، اس حوالے سے ذرائع نجکاری کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں اس وقت 3 آپشنز پر غور کیا جا رہا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/manhattan-hotel-migrant-shelter-will-close/

  • روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری  اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

    روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، (ایل او آئی) پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ، نجکاری کمیشن نے بتایا کہ نجکاری کیلئے کیونکہ لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) اگست کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہوٹل کیلئے نجکاری، جوائنٹ وینچر اور 99 سال کیلئے لیز پر دینے کے آپشنز موجود ہے۔

    حکومت نے واضح کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری 2026 سے پہلے ممکن نہیں ہو گی۔

    وزیرنجکاری علیم خان نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کیلئے ریفرنس پرائس سے کم بولی موصول ہوئی تو نجکاری نہیں ہو گی۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے پاس 33 جہازوں میں سے قابل استعمال صرف 21 ہیں، پی آئی اے کے موجودہ جہازوں کے حالت اس وقت قابل رحم ہے،وزیراعظم کابینہ ارکان کے ہمراہ جس جہاز سے سعودیہ گئےاس کی حالت قابل رحم تھی، علیم خان

    پی آئی اے کی نجکاری نہ ہونے سے قومی خزانے کو 850ارب نقصان ہوا، اسٹیل ملز، ریکوڈک جیسے منصوبوں کی نجکاری رکنے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا، علیم خان

    حکومت پی آئی اے کو اپنے پاس رکھے گی تو ائیر لائن بند کرنا پڑے گی ، ملک کو نقصان پہنچانے میں ہر بندے نے حصہ ڈالا ہے۔

  • پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا

    پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا

    کراچی: قومی ایئرلائن نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پی آئی اے نے اپنے روز ویلٹ ہوٹل کا نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن نامی ادارے کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ہے۔

    اس معاہدے کے تحت روز ویلٹ ہوٹل کو 3 سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سالانہ 5.4 ملین ڈالرز پر مبنی ہے۔

    معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائگرنٹس کو رہائش فراہم کرے گی، 18 ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دے دی ہے۔

    روز ویلٹ ہوٹل کی یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کیا تھا۔

  • چئیرمین نیب کا  روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کی خبروں کا نوٹس ،  تحقیقات کا حکم

    چئیرمین نیب کا روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کی خبروں کا نوٹس ، تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے روز ویلٹ ہوٹل کو اکتیس اکتوبر دو ہزار بیس سے بند کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اس با ت کا جائزہ لیا جائے گا کہ نیو یارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر قائم پاکستان کے قومی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ان وجوہات کا جائزہ بھی لیا جائے گا جن کی وجہ سے حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ تحقیقات میں ان تمام ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے قومی فرائض کی انجام دہی میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی۔

    یاد رہے امریکا میں واقع قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ، ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، ’کرونا وبا کی وجہ سے ہوٹل معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، گزشتہ سال 15 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا‘۔

    یاد رہے کہ روز ویلٹ ہوٹل کا شمار دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ہوتا تھا جبکہ پاکستان میں اسے اہم اور مہنگا ترین اثاثہ سمجھا جاتا تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے ہوٹل کی نجکاری کے بجائے جوائنٹ ونچرکا فیصلہ کیا ہے۔