Tag: روس

  • روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائل کو ترجیح دیتا ہے، یوکرینی صدر

    روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائل کو ترجیح دیتا ہے، یوکرینی صدر

    کیف: یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے حملوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی دارالحکومت کیف پر گزشتہ رات روسی حملے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ روس مذاکرات کی میز کے بجائے بیلسٹک میزائلوں کو چُنتا ہے، کیف پر حملے سے ظاہر ہے کہ روس کو حقیقی سفارت کاری میں دلچسپی نہیں۔

    زیلنسکی کا روس پر نئی پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

    روس نے یوکرین کیلیے یورپ کی سیکورٹی گارنٹی مسترد کر دی

    کریملن کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے لیے یورپی تحفظ کی ضمانتوں کا مخالف ہے۔

    روس نے واضح اعلان کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں سے متعلق یورپی تجاویز کا مخالف ہے اور وہ اپنے پڑوسی کی سرزمین پر نیٹو فوجیوں کی موجودگی کی اجازت نہیں دے گا۔

    بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ماسکو نے یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس کیف کے لیے سلامتی کی ضمانتوں کے حصے کے طور پر وہاں یورپی فوجیوں کی تعیناتی کو قبول نہیں کرے گا، کیونکہ یہ نیٹو کی ایک طویل مدتی موجودگی کے مترادف ہوگا۔

    پیسکوف نے کہا کہ حقیقی طور پر یہ نیٹو کے فوجی ڈھانچے کی ترقی اور آگے بڑھنے کی کوشش یوکرین میں دراندازی تھی جسے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی تنازعہ کی صورت حال کی بنیادی وجوہات میں شامل کیا جا سکتا ہے لہذا ہم ان مباحثوں کے بارے میں منفی رویہ رکھتے ہیں۔

    ترکیہ کی بڑی کامیابی، فضائی دفاعی نظام اسٹیل ڈوم تیار کرلیا

    یوکرین میں روس کی جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششوں میں مستقبل کی روسی جارحیت کے خلاف تحفظ کی ضمانتیں ایک اہم خیال کے طور پر سامنے آئی ہیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ایک ممکنہ امن معاہدے کے حصے کے طور پر نیٹو کے آرٹیکل 5 کے قریب ہونے کی ضمانت چاہتے ہیں، جس میں ایک رکن ریاست کے خلاف حملہ سب پر حملہ ہے۔

  • روس و یوکرین نے ایک دوسرے کے 146 قیدی رہا کر دیے

    روس و یوکرین نے ایک دوسرے کے 146 قیدی رہا کر دیے

    روس اور یوکرین کی جانب سے ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ یو اے ای کی ثالثی میں ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یوکرین نے کرسک ریجن سے تعلق رکھنے والے 8 روسی شہریوں کو بھی رہا کیا ہے۔

    روسی صدر نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے شرائط رکھ دیں

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔

    روسی صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہو جائے اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کردے۔

    کریملن ذرائع کے مطابق روسی صدر چاہتے ہیں کہ مشرقی سرحد سے نیٹو افواج کو ہٹا دیا جائے، اس کے عوض روس کچھ علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر تیار ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ نکات پیوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کی الاسکا میں تین گھنٹے طویل ملاقات میں زیرِ بحث آئے تھے۔

    برطانیہ میں مظاہرین کو دہشت گردی کے قوانین کے تحت حراست میں لیا جانے لگا

    ذرائع کے مطابق یوکرین اگر ان شرائط کو ماننے سے انکار کرتا ہے تو روس جنگ جاری رکھے گا۔

  • وائٹ ہاؤس نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا

    وائٹ ہاؤس نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دے دیا

    وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو نے بھارت کو کہا ہے کہ بھارت روس سے خام تیل کی خریداری بند کرے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو نے بھارت کو اپنے کھلے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری یوکرین جنگ میں روس کی مالی معاونت ہے جو فوری رکنی چاہیے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی رویہ جاری رہا تو امریکی کمپنیوں کیلئے بھارت کو جدید عسکری صلاحیت فراہم کرنا مشکل ہو جائے گا۔

    وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر ناوارو کا کہنا تھا کہ اگر بھارت چاہتا ہے کہ امریکا اسے اسٹریٹجک شراکت دار کی طرح ڈیل کرے تو اسے بھی اسی طرح کا برتاؤ کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ بھارت روس اور چین سے تعلقات بڑھا رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکا بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے 5 دور ہونے کے باوجود تجارتی معاہدے کا چھٹا دور ملتوی کردیا گیا۔

    اس حوالے سے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیم نے 25 اگست کو ہندوستان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

    امریکی تجارتی ٹیم نے 25 سے 29 اگست نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا ہے، ہندوستان اور امریکا میں اب تک 5 دور مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں لیکن معاہدہ اب تک نہیں ہوپایا۔

    پاک ہندوستان موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے، امریکا

    ہندوستان اور امریکا کے درمیان اب تک مذاکرات کے 5 دور مکمل ہوچکے ہیں، اب ان مذاکرات کا چھٹا دور 25تا 29 اگست کو ہونا تھا، تاہم اب نئی تاریخ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ ہندوستان نے صنعتی مصنوعات پر صفر فیصد ڈیوٹی۔ امریکی کاروں پر نرمی اور 25 ارب ڈالر کی توانائی خریداری کی پیشکش کی لیکن وزیراعظم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان براہِ راست رابطے کی کمی، سیاسی تلخیوں، بھارتی انا پرستی اور کرواہٹ کے باعث معاہدہ ٹوٹ گیا تھا۔

  • روس کی سابق مس یونیورس ماڈل کار حادثے میں ہلاک

    روس کی سابق مس یونیورس ماڈل کار حادثے میں ہلاک

    مس یونیورس کے مقابلے میں سال 2017 کے دوران روس کی نمائندگی کرنے والی ماڈل کسینیا ایلکزینڈروا کار حادثے میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 5 جولائی کو تویر اوبلاست میں کسینیا ایلکزینڈروا اپنے شوہر کے ساتھ سفر کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی گاڑی کے سامنے ایک بارہ سنگھا آ گیا، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی کی ونڈشیلڈ ٹوٹ گئی اور کسینیا ایلکزینڈروا شدید زخمی ہوگئیں۔

    رپورٹس کے مطابق اس کار حادثے کے بعد کیسنیا کومہ میں چلی گئیں اور موت زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے تقریباً ایک ماہ بعد انتقال کر گئیں۔

    ماڈل کے شوہر حیران کن طور پر اس حادثے میں محفوظ رہے۔ 2017 میں کسینیا نائب مس روس بھی منتخب ہو چکی تھیں اور اس خطرناک حادثے سے چار ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی۔

    ہیلی میک نیف چل بسیں:

    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف اچانک 37 سال کی عمر میں اچانک فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    معروف امریکی باڈی بلڈر ہیلی میک نیف مقامی سطح پر باڈی بلڈنگ کی چیمپئن بھی رہ چکی تھیں۔ وہ غذائیت اور صحت سے متعلق کوچ اور نیوٹریشنسٹ بھی تھیں۔

    بھارتی اداکار 34 برس کی عمر میں چل بسے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی میک نیف کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

  • روس پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے انتظار کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    روس پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے انتظار کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے انتظار کریں، یہ ایک ایسی جنگ ہے جو نہیں ہونی چاہیے تھی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے روس یوکرین جنگ میں ڈیل تک پہنچنے کے حوالے سے مبہم اشارہ دیا ہے، ان کے مطابق روس کے معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے، انتظار کریں۔

    امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ جعلی میڈیا میرے حوالے سے سچ کو کس بےرحمی سے توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے۔

    ٹرمپ، روسی اور یوکرینی صدور کو ایک میز پر بٹھانے کے لیے سرگرم

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو آرے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ کہوں یا کروں وہ میرے بارے میں ایمانداری سے رپورٹ نہیں کرتے، بائیڈن کی بےوقوفانہ جنگ پر میری الاسکا میں ایک شاندار ملاقات ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ ایک ایسی جنگ جو کبھی ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، معاہدہ کراؤں روس ماسکو سے دستبردار ہوجائے تب بھی جعلی میڈیا کہے گا یہ میری سنگین غلطی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے مخالف جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جعلی میڈیا اور انکے ساتھی انتہاپسند بائیں بازو کے ڈیموکریٹس کہیں گے یہ میری غلطی ہے۔

    امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے مزید کہا جعلی میڈیا کو ان 6 جنگوں پر بھی بات کرنی چاہیے جو میں نے رکوائیں۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-putin-alaska-summit-details/

  • امریکا روس تنازع، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    امریکا روس تنازع، چین کا بڑا بیان سامنے آگیا

    چین نے امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری سے متعلق اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

    چینی میڈیا کے مطابق ٹیلی صدر شی جن پنگ نے صدر پیوٹن سے فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ چین، روس اور امریکا میں رابطہ برقرار رکھنے، تعلقات کو بہتر بنانے اور یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان 15 اگست کو الاسکا میں ملاقات طے پائی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

    اس سے قبل چین نے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے خطرناک اقدامات بند کرے۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعے کو جاری پیغام میں کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔

    چین نے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران کو کم کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کا صحیح راستہ فوری جنگ بندی ہے۔

    ٹرمپ کا خوف، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ تنازع کا مکمل حل جنگ بندی پر منحصر ہے، تب ہی کشیدگی میں کمی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے اور علاقائی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ وہ غزہ میں جلد اسرائیلی جنگ ختم کرنے میں مدد کیلیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہے۔

  • ٹرمپ کا خوف، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار

    ٹرمپ کا خوف، بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار

    بھارت کے خلاف ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کے باعث بھارت روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے امریکا کو روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔

    خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے امریکا سے ہتھیار خریدنے کا منصوبہ فی الحال روک دیا ہے، کیونکہ بھارت امریکی اسلحے کی خریداری پر دوبارہ بات سے پہلے ٹیرف پر وضاحت کا منتظر ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی وزیر دفاع نے امریکا کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کر دیا۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کے بعد بھارتی کاروباری دنیا میں پلچل مچی ہوئی ہے، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز شدید مندی کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج سینسیکس میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جو 240 پوائنٹس کم ہو کر 80 ہزار 303 پر آچکا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بی ایس ایکس کے اگست میں سینسیکس کی گراوٹ ایک ہزار 399 پوائنٹس ہو چکی ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

    پاک امریکا تعلقات سے بھارت کو پریشانی کا سامنا ہے، بلومبرگ

    واضح رہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا۔

  • آئی این ایف معاہدے کے پابند نہیں، روس نے واضح کردیا

    آئی این ایف معاہدے کے پابند نہیں، روس نے واضح کردیا

    روس کی جانب سے واضح کردیا گیا ہے کہ وہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی تعیناتی پر حدود کے تعین کا مزید پابند نہیں ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے مطالبات کے باوجود نیٹو کی جانب سے اس معاہدے کی پابندی کی یقین دہانی نہیں کرائی جارہی۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق ماسکو نے واشنگٹن کو اس معاملے پر بارہا خبردار کیا تھا مگر تمام انتباہ نظرانداز کردیے گئے۔

    روسی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ امریکی ساختہ ایسے میزائل یورپ اور ایشیا و بحرالکاہل میں تعینات کرنے کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے۔

    فریقین INF معاہدے کے تحت اس بات کے پابند ہیں کہ وہ زمین سے درمیانے اور کم فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک اور کروز میزائل نہ تیار کرسکتے ہیں نہ انکی تحقیقات کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی ایسے میزائل تعینات بھی نہیں کیے جاسکتے۔

    رپورٹس کے مطابق درمیانے فاصلے کے میزائلوں کی رینج ایک ہزار ایک کلومیٹر سے پانچ ہزار پانچ سو کلومیٹر ہے جبکہ کم فاصلے کے میزائلوں کی رینج پانچ سو سے ایک ہزار کلومیٹر ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنیوالے ممالک ان میزائلوں کے لانچرز بھی تیار نہیں کرسکتے۔

    روسی وزارت خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ حالات تبدیل کردیے گئے ہیں جن میں ایسے ہتھیاروں کی تعیناتی سے متعلق یکطرفہ معطلی برقرار رکھی جاسکتی تھی۔

    اس لیے اب یہ اعلان کیا جاسکتا ہے کہ روسی فیڈریشن ماضی میں خود پر لگائی گئی پابندیوں پر عمل سے متعلق خود کو مزید پابند محسوس نہیں کرتی۔

    یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، اسرائیلی فوج کا دفاع کا دعویٰ

    روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ ملکی قیادت مناسب جوابی اقدامات کا فیصلہ کرے گی جس کا انحصار امریکی اور دیگر مغربی ممالک کے درمیانے درجے کے میزائلوں کی تعیناتی کی تعداد پر ہوگا۔

  • روس میں 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

    روس میں 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا

    ماسکو: روس میں 600 سال بعد آتش فشاں پھٹ پڑا اور لاوا اگلنا شروع کر دیا تاہم علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے مشرقی حصے میں شدید زلزلے کے بعد ایک تاریخی نوعیت کا واقعہ پیش آیا، جہاں 600 سال سے خاموش آتش فشاں اچانک پھٹ پڑا۔

    روسی حکام نے بتایا کہ کرِل جزائر کے قریب ریکٹر اسکیل پر 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز زمین کی گہرائی میں مشرقی ساحلی علاقے میں تھا۔

    روسی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد خطے میں موجود ایک قدیم آتش فشاں نے تقریباً چھ صدیوں کی خاموشی توڑتے ہوئے لاوا اگلنا شروع کر دیا۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق آتش فشاں کے پھٹنے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

    روس کی وزارت برائے ہنگامی خدمات نے کہا کہ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کا ٹکڑا 6,000 میٹر (3.7 میل) تک بلند ہوا ہے۔

    آتش فشاں خود 1,856 میٹر پر کھڑا ہے اور راکھ کا بادل مشرق کی طرف بڑھ کر بحر الکاہل کی طرف بڑھ گیا ہے۔

    آج کے اوائل میں ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے کہا کہ روس کے کریل جزائر میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا۔

    حکام نے نزدیکی آبادیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ماہرین ارضیات آتش فشانی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    یہ واقعہ خطے میں قدرتی آفات کی شدت اور غیر متوقع ماحولیاتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتا ہے، اور حکام نے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔

  • روس کا یوکرین پر ایک اور بڑا حملہ، درجنوں ہلاکتیں

    روس کا یوکرین پر ایک اور بڑا حملہ، درجنوں ہلاکتیں

    روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، گزشتہ رات سے اب تک روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی ڈرون حملے میں 28 افراد ہلاک جبکہ 150 زخمی ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق ہنگامی امداد پہنچانے والے اداروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔

    یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کا کہنا ہے کہ کیف میں ہلاک ہونے والے 28 افراد میں ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

    صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 8 اگست تک جنگ ختم کرنیکا معاہدہ ضروری ہے امریکا 10 دن میں روس پر مزید معاشی اقدامات کرے گا اگر روس نے پیشرفت نہ کی تو ٹیکس اور پابندیاں عائد ہوں گی۔

    ٹرمپ کی جنگ روکنے کی ڈیڈلائن، روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے

    روس یوکرین جنگ سے متعلق امریکا نے اقوام متحدہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

    امریکی سفارت کارجان کیلی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اور پائیدار امن ناگزیر ہے روس اور کیف فوری امن مذاکرات کریں۔

    ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے جنگ روکنے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے۔