Tag: روسی سفیر

  • پاکستانی قوم اقبال اور قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی، روسی سفیر البرٹ خوریف

    پاکستانی قوم اقبال اور قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی، روسی سفیر البرٹ خوریف

    اسلام آباد: یوم پاکستان پر روسی سفیر نے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے، جس میں انھوں نے کہا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    روسی سفیر نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قرارداد پاکستان کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں نے ایک بے مثال آزاد اسلامی جمہوریہ قائم کرنے کی بنیاد رکھی۔

    روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا شدید مشکلات کے باوجود پاکستانی قوم نے اپنی روایتی اقدار کو برقرار رکھا ہے، پاکستانی قوم شاعر مشرق علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر عمل کرنے میں کامیاب رہی۔

    البرٹ خوریف کا کہنا تھا کہ پاکستان زندگی کے تمام شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے، پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے محنتی اور مخلص لوگ ہیں۔


    جاپانی قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی کی اردو میں قرارداد پاکستان کی مبارک باد کی ویڈیو


    روسی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

  • روسی سفیر نے عمران خان کی حکومت جانے کی وجہ بتا دی

    روسی سفیر نے عمران خان کی حکومت جانے کی وجہ بتا دی

    اسلام آباد : روسی سفیر ڈینیلا گانِس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا روسی دورے پر امریکا کو انکار ان کی حکومت جانے کی ایک وجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ڈینیلا گانِس نے نجی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دورہ روس ختم کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے انکار کرکے امریکا کو نارض کیا۔

    روسی سفیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انکار کرکے جرات کامظاہرہ کیا، ریاست پاکستان کی عزت اوراتھارٹی کادفاع کیا، یہی ایک وجہ عمران حکومت جانے کی بھی ہے۔

    ڈینیلاگانِس نے کہا کہ امریکا کسی سے غیر مطمئن ہو تو اس کے لیے مسائل کھڑےکرتاہے، عمران خان کواگر اندرونی مسائل کاسامنا نہ ہوتا توان کی حکومت نہ جاتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے وقت عمران خان کا روس کا دورہ "اتفاق” تھا ، انھوں نے روس کے دورے کی قیمت ادا کی۔

  • آرمی کی ریسکیو خدمات کا اعتراف، روس کی طرف سے جنرل قمر باجوہ اور 10 افسران کے لیے میڈلز کا اعزاز

    آرمی کی ریسکیو خدمات کا اعتراف، روس کی طرف سے جنرل قمر باجوہ اور 10 افسران کے لیے میڈلز کا اعزاز

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر فوجی افسران کو روس کی جانب سے اعزازی میڈلز سے نوازا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےروسی سفیرکی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی ، تعاون اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دورانِ ملاقات باہمی دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور بھی زیر غور آئے۔

    پاکستان میں تعینات روسی سفیر الیگزے یوریوش ڈیڈوؤ نے چیف آف آرمی اسٹاف سمیت دیگر فوجی افسران کو روسی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کو سراہا اور انہیں اعزازی میڈل سے نوازا۔

    مزید پڑھیں: پیوٹن نے روسی کوہ پیما کو بچانے والے پاکستانیوں کو ایوارڈ سے نواز دیا

    روسی سفیر نے پاک فوج کے سپہ سالار سمیت دس افسران اور دو اہلکاروں جنہوں نے پہاڑوں میں پھنسے روسی کوہ پیماؤں کی جان بچائی انہیں میڈل سے نوازا۔

    یاد رہے کہ رواں برس جولائی میں روس سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماہ پہاڑوں میں پھنس گئے تھے جنہیں آرمی چیف کی ہدایت پر چھ روز بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

    شمالی علاقہ جات کی 23 ہزار فٹ بلند چوٹی لاٹوک ون کو سر کرنے کیلئے آئے روسی کوہ پیما موسم کی خرابی کے باعث وہاں پھنس گئے تھے جنہیں پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کیا تھا۔

    کوہ پیما نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریسکیو کیا جانا پاک فوج کے بغیر ممکن نہ تھا۔پاکستان آرمی نے مجھے اور میرے دوست کو بچایا۔

    الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔ جنہیں ریسکیو کرنے کے بعد سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر آرمی چیف نے اُن کی عیادت کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا،روسی سفیر

    الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، ہیلی کاپٹرکاپائلٹ بہترین تھا، پاکستانی عوام کےدوستانہ رویے سے بہت متاثر ہوا، پاک روس دوستی ہمیشہ زندہ باد رہے۔

    خیال رہے پاک فوج کا بیاؤف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن اتنی بلندی پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان میں جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان اور روس کا ایک ہی مؤقف ہے، اس ضمن میں دونوں ممالک آپس میں رابطے میں بھی رہتے ہیں۔

  • پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا،روسی سفیر

    پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا،روسی سفیر

    اسلام آباد:روسی سفیر الگژے دیدوو کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہوا بازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کوہ پیما کو بچایا، پاک فوج اور پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روسی سفیر الگژے دیدوو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

    روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ہوابازوں نے جان خطرے میں ڈال کر روسی کو بچایا، پاک فوج اور پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    الگژے دیدوو نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں آج پاکستان روس کا کلیدی شراکت دار ہے، خلائی سائنس، انسداد دہشت گردی ،افغان امن میں تعاون کی گنجائش ہے، انسداد دہشت گردی اقدامات پر روس پاکستان کے ساتھ ہے۔


    مزید پڑھیں : پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر


    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک روس سیاسی مذاکراتی عمل تیزی سے پروان چڑھ رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز  فوج کے پائلٹس نے شمالی علاقہ جات میں لتوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیماء کو بچایا تھا، الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔

    روسی کوہ پیما کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سلامتی کونسل نے روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی

    سلامتی کونسل نے روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی

    نیویارک: یو این سیکورٹی کونسل نے روس کی شام سے متعلق قرارداد مسترد کردی ہے، یہ ہنگامی اجلاس شام پر امریکا اور  اس کے اتحادیوں کے حملے کے بعد روس کے مطالبے پر بلایا گیا تھا۔

    روس کا مؤقف تھا کہ شام میں امریکا اور اتحادیوں کے حملے کھلی جارحیت اور عالمی قوانین اور یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے اس لیے اقوام متحدہ حالیہ حملے کی مذمت کرے۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں صرف تین ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جن میں روس، چین اور بولیویا شامل ہیں جب کہ آٹھ رکن ممالک نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔ چار ممالک نے ووٹنگ سے اجتناب کیا۔

    روسی سفیر واسلی نبنزیا کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت نے سلامتی کونسل کے سفارتی حل کو کمزور کردیا ہے، روس کو شام میں امریکا کی دہشت گردی کے خلاف جنگ پر شک ہے۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر مذاکرات کا وقت ختم ہوچکا ہے‘ امریکی صدر جب ریڈ لائن کھینچ دیتے ہیں تو عمل ضروری ہوجاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے شام کی کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت محدود کردی ہے، اگر شام کی طرف سے دوبارہ زہریلی گیس استعمال ہوئی تو امریکا ضرور حملہ کرے گا۔ خیال رہے کہ برطانوی سفیر نے دوما میں کیمیائی ہتھیار کلورین کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔

    نیٹو سربراہ جنز اسٹولٹن برگ نے اپنے ایک بیان میں شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملے کی حمایت کردی ہے جب کہ اطالوی سفیر نے کہا ہے اپنی سرزمین سے شام پر میزائل داغنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

    ادھر فرانس کا کہنا ہے کہ ہم نے شام میں کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جب کہ روس نے 2013 میں شامی جوہری صلاحیت کے خاتمے کے معاہدے میں ہمیں دھوکا دیا ہے۔

    واضح رہے کہ شام کی جانب سے دوما پرمبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے اشتراک کے ساتھ شام کی کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔