Tag: روسی سیاح

  • روسی سیاحوں کو سعودی ثقافت سے متعارف کرانے والی دو بہنیں !

    روسی سیاحوں کو سعودی ثقافت سے متعارف کرانے والی دو بہنیں !

    روس سے آنے والے سیاحوں کو سعودی عرب کی ثقافت سے متعارف کرانے کے لیے دو سعودی بہنیں رہنمائی فراہم کر رہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی زبان پرعبور رکھنے والی سعودی بہنوں میسا اور میس نے بتایا کہ ہم نے روس میں چار سال قیام کے دوران روسی زبان پر عبور حاصل کیا، جسے اب سعودی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

    دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے روس میں قیام کے دوران دیکھا کہ روسی عوام تعلیم کے حصول پر خاص توجہ دیتے ہیں، جبکہ روسی عوام وسیع سوچ رکھتے ہیں۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 10 بار خون کا عطیہ دینے والے افراد کو خوشخبری سنادی۔

    سعودی فرمانروا نے مملکت میں 10 بار خون کا عطیہ دینے والے 120 افراد کو تیسرے درجے کا‘میڈل آف میرٹ’دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    بھارت میں معروف اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری گرفتار

    رپورٹ کے مطابق ایوانی شاہی نے 120 افراد کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں شاہی اعزاز دیا جائے گا۔

  • آتش فشاں پہاڑ پر چڑھنے کا ایڈونچر، 12 سیاحوں کا افسوسناک انجام

    آتش فشاں پہاڑ پر چڑھنے کا ایڈونچر، 12 سیاحوں کا افسوسناک انجام

    ماسکو: آتش فشاں پہاڑ پر چڑھنے کا ایڈونچر روسی سیاحوں کے افسوس ناک انجام پر منتج ہو گیا۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق متعدد روسی سیاح آتش فشاں پر چڑھتے ہوئے مر گئے، یہ افسوس ناک واقعہ روسی جزیرہ نما کامچٹکا میں پیش آیا۔

    کامچٹکا ریجن کے پراسیکیوٹر کے ایک سینیئر معاون الیزاویٹا ڈینی سیوک نے میڈیا کو بتایا کہ 12 سیاحوں کا ایک گروپ منگل (30 اگست) کو 15 ہزار 597 فٹ بلند آتش فشاں پہاڑ پر چڑھنے کے لیے نکلا تھا۔

    حکام کے مطابق اس گروپ میں 2 گائیڈ بھی شامل تھے، تاہم اس گروپ کو اس وقت خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑا جب ہفتے (3 ستمبر) کو تقریباً 14 ہزار فٹ کی بلندی سے ایک سیاح گر کر مر گیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق 12 افراد کے سیاحوں کے گروپ میں سے 6 سیاح الگ ہو گئے تھے، اور پہاڑ چڑھتے وقت ہلاک ہو گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کی تین کوششیں اس وقت ترک کر دی گئیں جب شدید ہواؤں نے ریسکیو ہیلی کاپٹروں کو لینڈنگ سے روکا، اس لیے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔