Tag: روسی فوجی

  • یوکرینی قید سے رہا 307 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے، رقت آمیز مناظر

    یوکرینی قید سے رہا 307 روسی فوجی ماسکو پہنچ گئے، رقت آمیز مناظر

    ماسکو : یوکرین کی قید سے رہائی پانے والے 307 روسی فوجی  لے کر ایک طیارہ ماسکو کے نواحی علاقے میں بخیریت لینڈ کرگیا۔

    یہ خبر روسی فوجی چینل ‘زویزدا’ نے ویڈیو مناظر کے ساتھ نشر کی۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق، رہائی پانے والے ان فوجیوں کو اب طبی علاج اور بحالی کے لیے وزارت دفاع کے تحت چلنے والے اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو سکیں۔

    Russia exchange

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔

    روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔

    یہ تبادلہ استنبول میں ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت عمل میں آیا، جس کے تحت 307 روسی فوجیوں کے بدلے 307 یوکرینی فوجیوں کو بھی واپس ان کے ملک بھیجا گیا۔

    یہ اقدام جنگی قیدیوں کی انسانی بنیادوں پر واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

    روسی و یوکرینی حکام کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی یہ تازہ کوشش ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان کسی سطح پر رابطے برقرار رکھنے کا عندیہ دیتی ہے، باوجود اس کے کہ میدان جنگ میں کشیدگی بدستور جاری ہے۔

    prisoner swaps

    واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین اور روس کے درمیان مزید 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا، یہ تبادلہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔

    روسی وزارت دفاع نے روسی قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی جبکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی یوکرینی فوجیوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے مزید قیدیوں کے تبادلے کا امکان ہے۔

  • یو اے ای کی ثالثی میں روس اور یوکرین میں 350 قیدیوں کا تبادلہ

    یو اے ای کی ثالثی میں روس اور یوکرین میں 350 قیدیوں کا تبادلہ

    ماسکو: قیدیوں کے تبادلے میں یوکرین سے رہائی پانے والی روسی فوجی ملک پہنچ گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ماسکو اور کیف کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا آغاز ہو گیا۔

    پہلے مرحلے میں 350 قیدیوں کا تبادلہ ہوا، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے 175 جنگی قیدیوں کو رہا کیا، روسی وزارت دفاع کے مطابق رہائی پانے والے روسی فوجی بیلاروس پہنچے، جہاں سے انھیں علاج کے لیے روسی فیڈریشن منتقل کر دیا گیا۔

    جنگی قیدیوں کی رہائی میں متحدہ عرب امارات نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، روس نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر یوکرین کے 22 شدید زخمی جنگی قیدیوں کو بھی رہا کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ولادیمیر پیوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں 175 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دونوں ممالک کے سربراہان سے بات چیت کے بعد یوکرین اور روس نے اصولی طور پر ایک محدود جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، یہ جنگ بندی کب نافذ العمل ہوگی، فی الوقت اس کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • یوکرین سے جنگ کے لیے ٹریننگ لینے والوں نے 11 روسی فوجیوں کو مار دیا

    یوکرین سے جنگ کے لیے ٹریننگ لینے والوں نے 11 روسی فوجیوں کو مار دیا

    ماسکو: یوکرین سے جنگ لڑنے کی غرض سے ٹریننگ کے لیے آنے والے 2 افراد نے 11 روسی فوجیوں کا مار دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی سرحد پر قائم روسی فائرنگ رینج میں 11 فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں، روسی وزارتِ دفاع نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق رضاکار دستوں کو یوکرین کے خلاف جنگ کی ٹریننگ دی جا رہی تھی، 2 حملہ آور بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے آئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق حملہ آوروں نے چھوٹے ہتھیاروں سے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر دی، جس سے گیارہ فوجی ہلاک ہو گئے اور دو درجن سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔

    واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ بَیس میں آنے والے رضا کاروں کو تربیت دی جاتی تھی۔

    ماسکو کی وزارت دفاع کے مطابق یہ واقعہ جنوب مغربی روس میں بیلگورود کے علاقے میں پیش آیا جس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے، حملہ آور نامعلوم سابق سوویت ملک سے تعلق رکھتے تھے، جنھوں نے ٹارگٹ پریکٹس کے دوران دوسرے فوجیوں پر فائرنگ کی۔

  • روسی فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

    روسی فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا

    ماسکو: روس میں ایک فوجی اڈے میں ایک فوجی اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 3 ساتھیوں کو ہلاک کردیا، ایک اور مشتبہ اہلکار نے خود کو کمرے میں بند کرلیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر ورونیژ میں قائم فوجی اڈے پر ایک روسی فوجی نے اپنے 3 ساتھیوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے ایک فوجی اڈے میں جوانوں کو تربیت دینے کے دوران افسران کی ٹیم معائنہ کر رہی تھی کہ ایک جوان نے فائرنگ کر کے اپنے 3 سینیئرز کو ہلاک کردیا۔

    روسی فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونٹ کمانڈز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک مشتبہ اہلکار نے خود کو کمرے میں بند کرلیا ہے جس سے مذاکرات کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ روس میں عسکری تربیت کے دوران فائرنگ کے واقعات میں افسران کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس نوعیت کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ روس میں 18 سے 27 سال کی عمر کے ہر نوجوان کو لازمی فوجی تربیت لینی اور کچھ عرصے خدمات انجام دینی ہوتی ہے۔