Tag: روسی فوج

  • شامی فوج نےحلب کےنوے فیصد حصےکا کنٹرول سنبھال لیا

    شامی فوج نےحلب کےنوے فیصد حصےکا کنٹرول سنبھال لیا

    حلب: شام میں حکومتی فورسزنےروسی فضائی مددکےساتھ حلب کے تقریباًنوے فیصد حصے کاکنٹرول سنبھال لیاہے،جبکہ جھڑپوں میں پچاس سےزائد شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق شام کے سرکاری میڈیاکاکہناہےکہ سیکیورٹی فورسزنےحلب میں پیش قدمی کرتے ہوئےحزب اختلاف کےجنگجوؤں کو پیچھےدھکیل دیا ہےجس کےبعد اب جنگجوچھوٹے سےحصے پرقابض ہیں۔

    اطلاعات کےمطابق حلب کےمحاصرے کے باعث ہزاروں افراد شہر میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس نہ تو پانی ہے اور نہ خوراک ہے۔

    مزید پڑھیں:حلب میں حکومتی فضائیہ کی بمباری،45افراد جاں بحق

    شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کا کہناہےکہ شامی فوج حلب کے جنوب مشرق میں واقع شیخ سعید نامی ضلعے پر کنٹرول حاصل کرچکی ہےجس کے بعد شیخ سعید کے اطراف میں موجود صرف دوعلاقوں پرباغیوں کا کنٹرول باقی بچا ہے۔

    یاد رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں،حلب پر حکومتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری میں نومبر سے لے کر اب تک 413 شہری مارے جاچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ شام میں گذشتہ 5 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

  • حلب کے بڑےحصے پر شامی فوج کا کنٹرول

    حلب کے بڑےحصے پر شامی فوج کا کنٹرول

    حلب : شام کے شہرحلب میں حکومتی اورروسی فورسزکی شدید بمباری جاری ہے۔حکومتی فورسزنےمشرقی حلب کےایک تہائی علاقے کاکنٹرول سنبھالنے کادعویٰ کیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق شام میں سرکاری ٹی وی کا کہناہے کہ فورسز بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز موادصاف کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں۔

    post6

    باغی جنگجوؤں کو حلب کے ان علاقوں سے جن پر ان کا ایک طویل عرصے سے قبضہ تھا پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور سرکاری فوج کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے۔

    post5

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے شہر کے بارہ اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے۔حلب پرجب سے حکومتی بمباری کا آغاز ہوا ہے شہری گھر بار چھوڑ کر حکومتی علاقوں اورکردوں کےزیرکنٹرول خود مختار علاقوں کی جانب ہجرت کررہے ہیں۔

    post-1

    دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم سیرئن ابزرویٹری کا کہنا ہے کہ دس ہزار کے قریب لوگ یا تو سرکاری فوج کے زیر قصبہ علاقوں میں چلے گئے ہیں یا کرد کے زیر اثر شمالی ضلع میں منتقل ہو گئے ہیں۔

    post2

    یاد رہے کہ شامی فوج نے رواں سال ستمبر میں حلب کا کنٹرول حاصل کرنےکےلیے بڑی کارروائی کا آغازکیا تھا۔

    post-3

    واضح رہے کہ شام میں کام کرنے والے امدادی اداروں کےاعداد و شمار کے مطابق حکومتی کارروائی میں اب تک سینکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکےہیں۔

    post-4

  • روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    راولپنڈی :پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی بری فوج کے دستہ پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیاہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی فوجی دستہ پہلی بار پاکستانی افواج کے ساتھ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچا ہے،مذکورہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں کی جائیں گی۔

    ان مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے تقریباً دو سو فوجی حصہ لیں گے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ روسی اور پاکستانی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا اور یہ فوجی مشقیں 10 اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    یاد رہے کہ روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

    جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی تھی۔