Tag: روسی ماڈل

  • بھارتی پائلٹ کو تھپڑ، روسی ماڈل نے اصل حقیقت بیان کردی ؟

    بھارتی پائلٹ کو تھپڑ، روسی ماڈل نے اصل حقیقت بیان کردی ؟

    بھارت میں گزشتہ روز ایک واقعہ رونماء ہوا تھا، جب جہاز کے پائلٹ کو ایک مسافر نے تھپڑ جڑ دیا تھا، تاہم اس حوالے سے جہاز میں موجود ایک روسی ماڈل نے تمام روداد سنائی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایوجینیا بیلساکیا نامی اداکارہ بھی دہلی سے گوا جانے والے طیارے میں موجود تھیں جس کی روانگی میں گزشتہ روز 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون ماڈل نے کہا کہ فلائٹ صبح 7 بج کر 40 منٹ پر شیڈول تھی جس کے لیے میں وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچ گئی تھی۔

    خاتون ماڈل کا کہنا تھا کہ جب ہم طیارے میں سوار ہوئے تو ہمیں بتایا گیا کہ فلائٹ مزید 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی جس کے بعد مسافروں کو غصہ آگیا اور انہوں نے کریو ممبر اور پائلٹ سے سوالات پوچھنا شروع کردیے۔

    روسی ماڈل نے طیارے کے پائلٹ پر حملے کی شدید مذمت کی مگر ساتھ ہی انہوں نے معاملہ یہاں تک پہنچانے کی وجہ بھی پائلٹ کو قرار دیا۔

    روسی ماڈل نے بتایا کہ پائلٹ نے آکر تاخیر کی وجہ مسافروں کو قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آپ لوگ بہت زیادہ سوالات پوچھ رہے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے اپنی باری ضائع کردی۔

    پرواز میں تاخیر: مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو وائرل

    روسی اداکارہ نے کہا کہ پائلٹ کو مارنا غلط ہے لیکن وہ مسافروں پر بلا وجہ الزام تراشی کررہا تھا، جہاز میں موجود تمام مسافر پریشان تھے اور ایسے میں لوگوں کو حوصلہ دینے کے بجائے آپ نے خود معاملے کو الجھایا۔

  • اسلام قبول کرنے والی سابق ملکہ حسن کی ملائیشیا کے بادشاہ سے شادی

    اسلام قبول کرنے والی سابق ملکہ حسن کی ملائیشیا کے بادشاہ سے شادی

    ماسکو: اسلام قبول کرنے والی روس کی سابق ملکہ حسن ریحانہ ملائیشین  بادشاہ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

    روسی میڈیا کے مطابق 25 سالہ سابق ملکہ حسن کا اسلام قبول کرنے سے پہلے نام ’ویوہڈینا‘ تھا جنہوں نے ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ سے شادی کرنے کا اعلان گزشتہ برس ہی کیا تھا۔

    دونوں کے نکاح اور شادی کی تقریب 22 نومبر کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئی جس میں شاہی مہمان اور دیگر عزیزوں نے شرکت کی، سابق ملکہ حسن شادی کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ تینگکو محمد  فارس پترا سے شادی کے بعد خاتون اول بن گئیں۔

    ایک روز قبل شاہی تقریب کی تصاویر سامنے آئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا نے نیلے رنگ کے روایتی لباس جبکہ دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ سابق ویوہڈینا نے سن 2016 میں ملکہ حسن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انہیں ملائیشیا کے بادشاہ نے شادی کا پیغام بھیجا اور اسلام قبول کرنے کی شرط بھی عائد کی۔ ریحانہ نے چین اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک میں فلاحی کاموں میں حصہ بھی لیا۔

    روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد ریحانہ نے شوہر کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے حجاب لینا بھی شروع کردیا ہے اور اب وہ بلاوجہ محل کے دیگر حصوں میں نظر بھی نہیں آتیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریحانہ نے ماسکو یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد مس ماسکو کا لقب اپنے نام بھی کیا اور اب انہوں نے ملائشیا کی ملکہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔