Tag: روسی مندوب

  • روس نے  اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو مسترد کردیا

    روس نے اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو مسترد کردیا

    نیویارک : روس نے اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو مسترد کردیا اور کہا قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانے والی امریکی قرارداد کو روس نے مسترد کردیا اور کہا روس اسرائیل کی حمایت میں پیش کی جانےوالی امریکی قراردادکی حمایت نہیں کرے گا۔

    اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے کہا کہ پوری دنیاسلامتی کونسل سےفوری جنگ بندی کےمطالبےکی توقع کررہی ہے،امریکی قراردادمیں جنگ بندی کاکوئی ذکرہی نہیں ہے۔

    روسی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ امریکا قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کے علاوہ کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔

    یاد رہے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں امریکا کو اسرائیلی حملے نظر نہ آئے اور حماس کی مذمت کا مطالبہ کردیا۔

    امریکی وزیرخا رجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہےکہ حماس کی مذمت کرے، اقوام متحدہ کوکسی بھی ملک کےاپنےدفاع کےحق کی توثیق کرنی چاہیے۔

    انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کونسل کاکوئی رکن،اپنےلوگوں کےقتل عام کوبرداشت نہیں کرسکتی، ضروری ہےہم تنازع میں تمام شہریوں کےتحفظ کےلیےکام کریں، ہمارابنیادی مقصدہےکہ ہر شہری کی زندگی قیمتی ہے۔

    امریکی وزیرخا رجہ نے واضح کہا کہ خطے میں کہیں بھی امریکی اہلکاروں پر حملہ ہوا تو دفاع کریں گے، ایران کوخبردار کرتےہیں کہ اسرائیل کیخلاف دوسرامحاذنہ کھولیں۔

    انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی حفاظت کریگا، شراکت داروں پر حملہ نہ کیا جائے۔

  • امریکا ایران جوہری معاہدے سے متعلق روسی مندوب کا دعویٰ

    امریکا ایران جوہری معاہدے سے متعلق روسی مندوب کا دعویٰ

    ویانا: روسی مندوب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات آئندہ جمعے کو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں واپس لانے کے لیے ویانا میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں چین، جرمنی، فرانس، روس اور برطانیہ کے اعلیٰ سفارت کاروں کے مابین ہونے والے مذاکرات میں اس معاہدے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    روسی مندوب نے اس اجلاس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات آئندہ جمعے کو ہوں گے، تاہم پیش رفت کی جلد توقع نہیں کرنی چاہیے۔

    ایرانی حکام نے کہا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایران پر سے پابندیاں اٹھانے پر اتفاق ہو گیا ہے، آئل، بینکنگ اور دیگر سیکٹرز پر عائد پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔

    واضح رہے کہ ویانا میں ہونے والی سفارت کاروں کی اس ملاقات کے دوران امریکا کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

    ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے چیف جوہری مذاکرات کار نے ہفتے کے روز کہا کہ تہران توقع کرتا ہے کہ ویانا مذاکرات میں اب تک معاہدوں کی بنیاد پر تیل، بینکوں اور بیش تر افراد اور اداروں پر امریکی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

    اس دوران روس اور مغربی یورپی طاقتوں نے آگے آنے والی بات چیت میں ایران اور امریکا کو 2015 کے جوہری معاہدے کی مکمل تعمیل میں لانے کے ہدف کے سلسلے میں متضاد رائے دی ہے، فی الوقت یہ مذاکرات چھ دن کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

  • پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار ہیں: روسی مندوب

    پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار ہیں: روسی مندوب

    نیویارک: اقوام متحدہ میں روس کی نائب مندوب کا کہنا ہے کہ ہم کھلے دل سے نئی دہلی اور اسلام آباد سے رابطہ رکھیں گے، دونوں پڑوسیوں کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کی نائب مندوب دیمرتی پولینسکی کا کہنا ہے کہ امید ہے کشمیر کی کشیدہ صورتحال سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل ہوجائے گی، ہمارا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں ہے۔ ہم کھلے دل سے نئی دہلی اور اسلام آباد سے رابطہ رکھیں گے۔

    روسی مندوب کا کہنا تھا کہ دونوں پڑوسیوں کے تعلقات بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار ہیں۔ روس شملہ معاہدے اور لاہور ڈیکلریشن کے تحت بہتر تعلقات کی کوشش کرتا رہے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق تعلقات کی کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ہوا تھا جس کے دوران کونسل کو مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بریفنگ دی گئی تھی۔ سلامتی کونسل اجلاس میں 5 مستقل اور 10 غیر مستقل نمائندے شریک ہوئے تھے۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ارکان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    چینی مندوب کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ تاریخی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، بھارتی آئینی ترامیم سے خطے میں تناؤ پیدا ہوگا۔

    انہوں نےمزید کہا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر چین کو بھی تشویش ہے، بھارتی اقدامات سے چین کی سلامتی بھی چیلنج ہوئی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات درست نہیں۔