Tag: روسی میڈیا

  • روسی میڈیا کا لبنان دھماکوں سے متعلق بڑا دعویٰ

    روسی میڈیا کا لبنان دھماکوں سے متعلق بڑا دعویٰ

    روسی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ لبنان میں کئے گئے پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں دی تھی جس کا مقصد کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے وزرا اور سیکیورٹی سروسز کے سربراہوں کی اسی ہفتے میٹنگ میں کارروائی کی منظوری دی تھی۔

    دھماکوں میں لبنانی وزیر کے بیٹے سمیت 8 سے زائد افراد شہید اور 4 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 سو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ زخمی ایرانی سفیر مجتبی عمانی کے بارے میں انکی اہلیہ نے واضح کیا ہے انکی طبعیت ٹھیک ہے۔

    دوسری جانب ایران نے لبنان میں پیجر دھماکوں پر رد عمل دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ اسے اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے پیجر دھماکوں کے بعد لبنانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا اور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔

    ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر لبنان حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کیخلاف سائبر حملہ، 8 شہید، ہزاروں زخمی

    وزیر خارجہ عباس اراقچی نے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

  • 300 فرانسیسی روس سے لڑنے کیلئے یوکرین آئے، روسی میڈیا کا دعویٰ

    300 فرانسیسی روس سے لڑنے کیلئے یوکرین آئے، روسی میڈیا کا دعویٰ

    روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 300 فرانسیسی یوکرین میں روس سے لڑنے کے لیے آچکے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ 130 فرانسیسی جنگ میں مارے گئے ہیں جبکہ 170 یوکرین چھوڑ کر جا چکے۔

    فرانس نے مذکورہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد روسی میڈیا رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے روس میں فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرلیا ہے۔

    سلامتی کونسل میں روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی فوجی جان بوجھ کر روس میں شہری اہداف پر حملے کر رہے ہیں، روسی شہریوں کا خون یوکرینی فوج کو مسلح کرنے والوں کے ہاتھ پر ہے۔

    دوسری جانب اسرائیل کی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ ختم ہوئی تو اسرائیلی حکومت ختم ہو جائے گی۔

    اسرائیلی اخبارات Haaretz اور Maariv کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر نے پارٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ردعمل دینے کی ہدایت کی ہے۔

    چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کا زلزلہ

    بین گویر، جو بڑی سیکیورٹی کابینہ کا حصہ ہیں لیکن جنگی کابینہ کا نہیں ہیں نے حالیہ ہفتوں میں کئی مواقع پر نیتن یاہو کے ساتھ جھڑپیں کر چکے ہیں۔