Tag: روسی وزارت خارجہ

  • آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات انتہائی نازک موڑ پر آگئے، روس

    آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات انتہائی نازک موڑ پر آگئے، روس

    روس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات انتہائی نازک موڑ پر آگئے ہیں، کینبرا کو اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے روس مخالف مغربی مہم میں شامل ہونے کے باعث اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ماسکو کو امید ہے کہ آسٹریلوی حکام تعلقات کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لیے اپنے اقدامات پر غور کریں گے۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے بدھ کو ماسکو میں حال ہی میں تعینات آسٹریلوی سفیر جان گیئرنگ کا استقبال کیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران آسٹریلوی سفیر کو بتایا گیا ہے کہ کینبرا کی موجودہ پالیسی کے سبب دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچا ہے اور یہ انتہائی نچلی ترین سطح پر ہیں۔

    آسٹریلیا مغرب کی طرف سے شروع کی گئی روس مخالف مہم میں شامل ہوگیا ہے جو کہ دنوں ممالک کے درمیان سردمہری کا باعث ہے۔

    روسی حکام نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا اپنی نقصان دہ پالیسی پر نظر ثانی کریگا کیوں کہ ان کا یہ اقدام ہمارے عوام کے مفادات کے ساتھ ساتھ ایک محفوظ ایشیا پیسیفک خطے کی تعمیر کے بھی برخلاف ہے۔

  • امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے: روس

    امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے: روس

    ماسکو: روس نے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے سلسلے میں امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔

    ٖغیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے ایران کے ساتھ ٹیکنالوجی اور فوجی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائے گا۔

    اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے کہا ہے کہ امریکا نے اعلان کیا تھا کہ اس کا مقصد دیگر ممالک کو ایران کے ساتھ تعاون سے روکنا ہے تاہم روس تعاون جاری رکھے گا۔

    انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ شام کے بحران جیسے متعدد عالمی مسائل میں روس اور ایران ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، کرونا کی عالم گیر وبا کے خلاف جدوجہد بھی ہمیشہ روس اور ایران کے سربراہان کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔

    ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخاروف

    ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مفید تعاون جاری رکھیں گے اور ایک دوسرے کی توانائیوں سے استفادہ کرتے رہیں گے۔

    خیال رہے کہ 8 نومبر 2018 کو ایران کے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد سے امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھا دیا ہے، واشنگٹن کا اس سلسلے میں بیان تھا کہ اس دباؤ کا مقصد ایران کو نئے معاہدے کے لیے تیار کرنا ہے۔

  • پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں: روس

    پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں: روس

    ماسکو: روسی دفترِ خارجہ نے بیان جاری کیا ہے کہ روس کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں روسی دفترِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اس صورت حال میں تحمل سے کام لیں۔

    [bs-quote quote=”مسائل سیاسی، سفارتی طریقے سے حل کیے جائیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”روس”][/bs-quote]

    روسی دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر روس کو تشویش ہے۔

    روس نے دونوں ممالک کا ذکر دوست ممالک کے طور پر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں دوست ممالک میں کشیدگی پر تشویش رکھتا ہے۔

    روسی دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کا کہتے ہیں، مسائل سیاسی، سفارتی طریقے سے حل کیے جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  میونخ کانفرنس میں بھی کہا تھا افغان امن عمل میں بھارت رخنہ ڈالے گا: وزیرِ خارجہ

    روس نے دونوں ممالک کو مدد کی پیش کش بھی کر دی ہے، دفترِ خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان، بھارت کی مدد کو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ آج وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انھوں نے میونخ کانفرنس میں بھی کہا تھا کہ افغان امن عمل میں بھارت رخنہ ڈال سکتا ہے، مودی نے الیکشن کی سیاست میں پورے خطے کو داؤ پر لگا دیا ہے۔