Tag: روسی وزارت دفاع

  • روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

    روس کے نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار

    ماسکو: روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو حکام نے گرفتار کرلیا ان پر بڑے پیمانے پر رشوت لینے کا الزام ہے۔

    روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے انہوں نے تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا 15 برس قید ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کیس روس کی یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے بدعنوانی کے سب سے بڑے کیسز میں سے ایک ہے، اس سے متعلق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھی مطلع کردیا گیا ہے۔

     48 برس کے تیمور ایوانوف 2016 میں نائب وزیر دفاع مقرر کیے گئے تھے، فوربز میگزین کے مطابق تیمور نیوکلیئر انڈسٹری سے متعلق امور کے ماہر ہیں اور روس کے سیکیورٹی حکام میں امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

  • روس کا یوکرین سے اناج معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

    روس کا یوکرین سے اناج معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

    روس نے کریمیا میں بحری جہازوں پر حملوں کے بعد یوکرین کی بندرگاہوں سے زرعی پیداوار برآمد کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کا معاہدہ معطل کردیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ڈرون کی مدد سے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے سے کریمیا کے سب سے بڑے شہر سیواستوپول پر حملہ کیا ہے۔

    وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین حکومت کی جانب سے اس دہشت گردی کی کارروائی کو مدنظر رکھتے ہوئے روسی فریق نے یوکرینی بندرگاہوں سے زرعی مصنوعات کی برآمد کے معاہدوں پر عمل درآمد اور اس میں شرکت کو معطل کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان اقوام متحدہ اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے اناج معاہدے میں 22 ملین یوکرین کے اناج کی برآمد کی راہ ہموار کی جو بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ یہ معاہدہ اگلے ماہ ختم ہونا تھا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کی جانب سے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمد کا معاہدہ معطل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور اسے اشتعال انگیزی قرار دیا اور کہا کہ اس سے بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

  • وزارت دفاع کے اعلان کے بعد ہزاروں روسیوں کی ملک سے فرار کی کوشش

    وزارت دفاع کے اعلان کے بعد ہزاروں روسیوں کی ملک سے فرار کی کوشش

    ماسکو: روس میں ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے والی خبروں کا سیلاب آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کے حوالے سے روسی وزارت دفاع کے اعلان کے بعد ہزاروں روسیوں نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روس سے باہر جانے والے طیاروں کی محدود تعداد میں ٹکٹوں کی زیادہ مانگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں اور ٹکٹس ملنا بند ہو گئے۔

    روسی وزارت ِ دفاع کا کہنا ہے کہ تقریباً 3 لاکھ افراد کو فعال ڈیوٹی پر بلایا جائے گا، خیال رہے کہ 18 سے 65 سال کی عمر کے زیادہ تر روسی مردوں کو خود بخود ریزرو فوجی شمار کیا جاتا ہے۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ملک میں فوج کو متحرک کرنے کے احکامات کے خلاف احتجاج کرنے پر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ سمیت دیگر شہروں سے بچوں سمیت 1300 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

  • شام میں باغیوں نے روسی جنگی طیارہ مارگرایا

    شام میں باغیوں نے روسی جنگی طیارہ مارگرایا

    ادلب: شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں باغیوں نے سخوئی 25 روسی جنگی طیارے کو مارگرایا، طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ اس سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ باغیوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کے ذریعے روسی جنگی طیارے کو نشانہ بنایا۔

    روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیارہ تباہ ہونے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

    وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پائلٹ جب زمین پرپہنچا تو اس کی باغیوں سے جھڑپ ہوئی اور وہ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔

    روسی جنگی طیارے سخوئی 25 کو ادلب کے علاقے مسران میں جاری سیکیورٹی فورسز کی زمینی کارروائیوں میں فضائی مدد فراہم کررہا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جہاز کے پائلٹ کے پاس واقعے کی رپورٹ دینے کے لیے وقت تھا کہ وہ اس علاقے میں اترا ہے جو باغیوں کے قبضے میں ہے۔

    روسی حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی لاش کو واپس لینے کی ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ روس کی شام میں کارروائیوں کے دوران 45 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شام میں روس کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ‘ 2 افراد ہلاک

    شام میں روس کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ‘ 2 افراد ہلاک

    ماسکو: شام میں روس کا لڑاکا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایس یو 24 ماڈل کا لڑاکا طیارہ شام میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    روسی کی وزارت دفاع کے مطابق لڑاکا طیارے کو حادثہ شام کے مغرب میں حمیمیم کے علاقے میں روسی فضائیہ کے اڈے پر پیش آیا، طیارہ اڑان بھرنے کے لیے رفتار پکڑرہا تھا کہ اس دوران رن وے سے باہر نکل گیا۔

    روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا اچانک تھا کہ طیارے میں سوار عملے کے دونوں افراد کو طیارے سے نکلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

    یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2016 کو سائبیریا کے شمال مغربی علاقے میں خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہونے سے 19افراد ہلاک ہو گئےتھے۔


    شام جانے والا روسی فوجی طیارہ گرکرتباہ،92افراد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو روسی فوجی جہاز سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں اہلکاروں، آرمی میوزک بینڈ اور صحافیوں سمیت 92 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، طیارہ روس سے شام کے لیے روانہ ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔