Tag: روسی وزیرخارجہ

  • روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اعلان کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ملٹری آلات دینے کیلئے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی ، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اسلحہ دینے پر بات ہوئی ،انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کو ملٹری آلات دینے کو تیار ہیں اور پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کوروناکےدوران روس میں ہونیوالےجانی نقصان پرافسوس ہے، بہت سے ممالک روسی ویکسین سپوٹنک 5سےمستفیدہورہےہیں،شاہ محمود

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ عمران خان، روسی صدر میں متواتر رابطہ تعلقات استحکام کا مظہر ہے، روس کے اشتراک سے اسٹریم گیس منصوبے کے آغاز کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان خطےمیں امن کیلئے مصالحانہ کردار ادا کرتا آرہا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان اورروس کےدرمیان وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے ۔۔۔ جسمیں دو طرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

  • روس کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہے ہیں، وزیرخارجہ

    روس کے ساتھ ہمارے دوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہے ہیں، وزیرخارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ روس کےساتھ ہمارےدوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہےہیں، روس بھارت کو افغانستان  میں قیام امن کیلئے مثبت کردارادا کرنے پر آمادہ کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے روسی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھےخوشی ہے کہ روسی وزیرخارجہ پاکستان تشریف لارہےہیں، میں ان کےخیرمقدم کیلئےخودایئرپورٹ جاؤں گا، یہ کسی روسی وزیرخارجہ کا9سال کےبعدپاکستان کادورہ ہے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کادورہ2روزپرمشتمل ہے، وہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے، جس میں تجارت کے فروغ سے متعلق بات چیت ہوگی جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کریں گے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اس خطےکاانتہائی اہم ملک ہے، روس کےساتھ ہمارےدوطرفہ تعلقات ایک نیارخ اختیار کر رہےہیں، ہمارے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور ہم ایک دوسرےکےساتھ خطےمیں تعاون کاارادہ رکھتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبےکوہم دونوں آگےبڑھاناچاہتےہیں، جب آٹےکابحران پیدا ہوا تو روس نے ہمیں بروقت گندم فراہم کی ، اسٹیل مل روس نےلگائی تھی، اگرمل بحالی کیلئےسرمایہ کاری کی صورت نکل آئےتوتعاون بڑھانے کے مواقع میسر آسکتے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے مزید بتایا کہ پاکستان اورروس مل کرافغان امن عمل میں کرداراداکررہےہیں، 18مارچ کو ماسکو میں سہ فریقی اجلاس ہوا، پاکستان نےشرکت کی، دوشنبےمیں میری سفیرضمیرکابلوف کےساتھ ملاقات ہوئی، ضمیر کابلوف کےساتھ افغان امن عمل میں صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کے وزیرخارجہ دلی سے ہو کر آرہے ہیں، ہندوستان کےساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں، روس بھارت کوافغانستان میں قیام امن کیلئےمثبت کرداراداکرنےپرآمادہ کرسکتاہے۔

  • پاک روس تعلقات میں خوشگوارتبدیلی، 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ  کا دورۂ پاکستان

    پاک روس تعلقات میں خوشگوارتبدیلی، 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا دورۂ پاکستان

    اسلام آباد : روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نوسال بعد پاکستان آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف دو روزہ دورے پر آج اسلام آبا دپہنچیں گے، دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں کے دوران پاک روس تعلقات ،بااہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی جبکہ افغان امن عمل اور دفاع اور انسداد دہشت گردی کے موضوع پر بات چیت کی جائے گی۔

    خیال رہے سال 2012 کے بعد کسی روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ پہلادورہ ہے اور یہ دورہ پاک روس اعلیٰ سطحی بات چیت کا تسلسل ہے۔

    روسی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 سال بعدروسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ہے، روسی وزیرخارجہ کے خیرمقدم کیلئے خود ایئرپورٹ جاؤں گا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا پاک روس تعلقات میں خوشگوارتبدیلی آرہی ہے، پاک روس خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ افغان امن کےلئےروس کاکرداراہم ہے، دورےمیں نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پربات ہوگی، روس کےافغانستان کے ہمسائے ممالک سےگہرے تعلقات ہیں۔

  • وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    وزیرخارجہ کا روسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی ہم منصب سرگےلیورو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کشمیر کی حالیہ صورت حال پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے رابطے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سےآگاہ کیا۔

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آبادی اور ہیت تبدیل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں، بھارتی اقدام سلامتی کونسل قراردادوں اور عالمی قوانین کے خلاف ہے۔

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت اقدامات نے خطے کی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تالا بندی اور ناکہ بندی کر دی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے خصوصی تشخص کے خاتمے اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کا ذکر کیا۔ دریں اثنا روسی ہم منصب نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گذشتہ روز شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انھوں نے سیکیورٹی کونسل کے صدر کوخط لکھا تھا، جو اُنھیں موصول ہو چکا ہے، یکم اور 6 اگست کو لکھے گئے خطوط بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

  • مغرب شامی سرحد پرعالمی مبصرین کی تعیناتی کیلئےترکی پردباوڈالے، روسی وزیرخارجہ

    مغرب شامی سرحد پرعالمی مبصرین کی تعیناتی کیلئےترکی پردباوڈالے، روسی وزیرخارجہ

    ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک بین الاقوامی مبصرین کی ترک شام سرحد پر تعیناتی کیلئے ترکی پردباؤ ڈالیں۔

    روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کاکہناہےکہ ترک شام سرحد دہشتگردوں اور اسمگلرزکیلئے محفوظ گزرگاہ ہے، انکا کہنا ہے تھا کہ دہشتگردوں اوراسمگلرزکی یورپ آمد اوران کی کارروائیوں پربند باندھنے کیلئے بین الاقوامی مبصرین کو ترک شام سرحد پرتعینات کرناہوگا۔

    انہوں نےمغربی ممالک پرزوردیاکہ وہ ترکی کوبین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی کیلئے راضی کریں،انہوں نےمعاملےکواقوام متحدہ میں اٹھانے کابھی عندیہ دیا۔

    انہوں نےکہاہے کہ شام سےدہشتگرد ترکی اورترکی سےغیرقانونی سامان شام اسمگل ہورہاہے،انہوں نے اعتراف کیاکہ روسی فضائیہ کی کارروائی کے باوجود راستہ اب بھی دہشتگردوں کیلئے محفوظ ہے۔

  • شامی تنازع کا پُرامن حل6 ماہ میں نکل آئے گا، روسی وزیرخارجہ

    شامی تنازع کا پُرامن حل6 ماہ میں نکل آئے گا، روسی وزیرخارجہ

    ویانا: روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے امید ظاہر کی ہےکہ چھ ماہ میں شامی تنازع کاکوئی نہ کوئی پرامن حل نکل آئے گا۔

    ویانا میں امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایران سمیت بیشترممالک نے شامی تنازع کو چھ ماہ میں حل کرنےپراتفاق کیا ہے۔

    انہوں نے کہا شام میں جنگی بحران کے خاتمے کیلئے اتحادی حکومت تشکیل دی جانی چاہیے،جو اٹھارہ ماہ کے دوران ازسر نو آئین ترتیب دے کرنئے الیکشن کرائیں۔

    انہوں نے کہا مغربی ممالک اور ان کےاتحادی شامی صدرکو اقتدارسے جبری طور پر رخصت کرنےپربضد ہیں،جس سےمعاملات مزیدخراب ہونگے۔