Tag: روسی ہیلی کاپٹر

  • روسی ہیلی کاپٹر پراسرار طور پر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے

    روسی ہیلی کاپٹر پراسرار طور پر لاپتہ، 22 افراد سوار تھے

    روس کا ایک ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا، ایم آئی ایٹ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد علاوہ دیگر 19 افراد سوار تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ہیلی کاپٹر مشرقِ بعید میں آتش فشاں وچکازیٹز کے نزدیک واقع فوجی اڈے سے روانہ ہوا تھا، مقررہ وقت پر اِس نے اپنی منزل پہنچ کر رپورٹ نہیں کیا۔

    سال 1960 کی دہائی میں ڈیزائن کیا جانے والا ایم آئی بی ایٹ روسی ہیلی کاپٹر خصوصی طور پر روس کے اندر پرواز کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

    یہ ہیلی کاپٹر روس کے مشرقِ بعید کے حصے میں جزیرہ نما کامچیٹکا کے نزدیک لاپتا ہوا۔ اس سے قبل ایسا ہی ایک روسی ہیلی کاپٹر 12 اگست 2021کو کامچیٹکا کے علاقے میں تباہ ہوا تھا اور اس حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

     Kamchatka
    ہیلی کاپٹر حادثہ : سال 2021میں کامچٹکا میں وچکازیٹز آتش فشاں کی فائل فوٹو

    واضح رہے کہ کامچیٹکا روس کے مشرقِ بعید کے حصے میں ایک مقبول تفریحی مقام ہے، یہ علاقہ ماسکو کے مشرق میں 6 ہزار کلومیٹر اور امریکی ریاست الاسکا کے مغرب میں 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

    علاوہ ازیں روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی جانب سے روسی علاقے بلگورود پر حملے کی مذمت کرے، سرگئی لاوروف نے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے مخالفین کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔

  • سابیریا میں روسی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

    سابیریا میں روسی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

    ماسکو : سائبیریا میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سائبیریا کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں آئیگارکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر روس کا مسافر بردار ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا تھا کہ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد سمیت 18 افراد سوار  تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سائبیریا میں واقع تیل کی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

    روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کا پیٹرول ٹینک بھی بھرا ہوا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

    روسی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ایک کارگو ہیلی کاپٹر پرواز کررہا تھا جس میں رکھا ہوا سامان ہیلی کاپٹر سے باہر نکلا ہوا تھا جس کے باعث حادثے سے چند لمحے قبل متاثرہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کا پَر سامان سے ٹکرایا تھا۔

    روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ پَر ٹکرانے کے باوجود بھی کارگو ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا تاہم احتیات کے طور پر عملے نے فضا سے ہی اضافی سامان زمین پر گرا دیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    تفتیش کاروں کا مؤقف ہے کہ پائلٹ کی غفلت اور ٹیکنیکل خرابی حادثے کا باعث بنی، تفتیشی ٹیم نے ایم آئی 8 کا بلیک باکس برآمد کرلیا ہے تاہم اس کی آتشزدگی کے باعث بلیک باکس کی حالت مناسب نہیں ہے۔

    روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ہنگامی خدمات انجام دینے والے 80 افراد اور 4 ایئرکرافٹ پہنچ گئے تھے، تاکہ ہلاک شدگان کی باقیات اور نعشیں جمع کی جاسکیں۔

  • دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    دمشق: داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،دو پائلٹس ہلاک

    دمشق: شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے روس کا ہیلی کاپٹر مار گرایا،اس میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے،جبکہ اس ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق روس کا میزائل بردار جنگی ہیلی کاپٹر شام کے شہر تدمرکے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے اسے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا،جبکہ اسی دوراب ہیلی کاپٹر پر حملے کی ویڈیو بھی بنائی جارہی تھی.

    عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی جبکہ وہ فضاء میں کئی قلابازیاں کھانے کے بعد زمین پر گر کر تباہ ہوا،داعش کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

    یاد رہے کہ روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی تصدیق کی جبکہ واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار روس کے دونوں پائلٹ بھی مارے گئے،ہلاک ہونے والے پائلٹس میں 51 سالہ کرنل رفغت حبیب العین اور 24 سالہ لیفٹیننٹ ایونگی دولگین شامل تھے.

    واضح رہے کہ روس نے شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت کرتے ہوئے نو ماہ قبل شام اور عراق میں فوجی کارروائی شروع کی تھی.