Tag: روس کا یوکرین پر حملہ

  • روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 51 ہلاک، متعدد زخمی

    روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 51 ہلاک، متعدد زخمی

    روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس نے فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے ہیں، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

    یوکرین کی جانب سے ہلاکتوں اور زخمیوں سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔

    یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

    اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی معطل، امریکا نے برطانیہ کو خبردار کردیا

    روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز معلوم ہورہا ہے، روس سے اس حملے کا حساب لیا جائے گا۔

  • پیوٹن، یوکرینی صدر میں براہ راست بات چیت کا امکان مسترد

    پیوٹن، یوکرینی صدر میں براہ راست بات چیت کا امکان مسترد

    ماسکو: روس نے صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مابین براہ راست بات چیت کا امکان مسترد کر دیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماسکو نے فی الحال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ خیالات کے تبادلے کے لیے رہنماؤں کے درمیان کوئی بھی فوری ملاقات نتیجہ خیز نہیں ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بات چیت اس وقت ہونی چاہیے جب یوکرین اور روس اہم معاملات پر اتفاق رائے کر لیں، واضح رہے کہ زیلنسکی نے جنگ کو ختم کرنے کے لیے متعدد بار پیوٹن سے آمنے سامنے بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔

    ادھر کریملن نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے حکام کے درمیان منگل کو ترکی میں مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں، پیوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان نے اتوار کو ایک ٹیلی فون کال میں استنبول میں بات چیت کی میزبانی کرنے پر اتفاق کیا، جس سے انقرہ کو امید ہے کہ جنگ بندی ہو جائے گی۔

    دوسری طرف یوکرین کے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین کو دو الگ الگ علاقوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ملٹری انٹیلی جنس چیف نے کہا روس یوکرین کے لیے کوریا طرز کی تقسیم پر غور کر رہا ہے، اور دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے اور اس کی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی کے بعد اب چاہتا ہے کہ ملک دو حصوں میں تقسیم ہو جائے۔

  • یوکرین کا روس کے 11 ہزار فوجی مارنے کا دعویٰ

    یوکرین کا روس کے 11 ہزار فوجی مارنے کا دعویٰ

    کیف: یوکرین پر 11 ویں روز بھی روسی حملے جاری رہے، یوکرین نے روس کے 11 ہزار فوجی مارنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری اور شیلنگ گیارہویں روز بھی جاری رہی، روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین کا ایک اور ملٹری بیس غیر فعال کر دیا ہے، اور کئی بڑے شہروں پر قبضہ کر لیا۔

    دوسری طرف یوکرین کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اتوار کو بتایا کہ 24 فروری کو ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد سے 11,000 سے زیادہ روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ایک دن قبل یوکرین نے روسی ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے زیادہ بتائی تھی، تاہم یوکرین نے اپنی ہلاکتوں کی تفصیلات سے متعلق کچھ نہیں کہا۔

    یوکرینی ملٹری کمانڈ نے مزید کہا کہ روسی افواج کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے 2000 یونٹوں کا نقصان ہوا ہے، جن میں 285 ٹینک، 44 طیارے اور 48 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

    ادھر اسرائیلی وزیر اعظم نے ثالثی کے لیے صدر پیوٹن سے ملاقات کی ہے، انھوں نے صدر زیلنسکی سے بھی فون پر گفتگو کی، انھوں نے کہا امریکا، فرانس، جرمنی کے ساتھ بحران کا حل نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • جاپان کا روس کے خلاف بڑا اعلان

    جاپان کا روس کے خلاف بڑا اعلان

    ٹوکیو: جاپان نے روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرین پر حملے کے تناظر میں جاپان، ماسکو پر پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اس سلسلے میں جاپانی حکومت نے روس کے مرکزی بینک کے ساتھ لین دین محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جاپانی حکام کے مطابق بینک آف جاپان میں روسی مرکزی بینک کے کھربوں ین غیر ملکی کرنسی ذخائر کی شکل میں پڑے ہوئے ہیں، انھیں منجمد کر دیا جائے گا۔

    مغربی ملکوں کی جانب سے سخت نئی اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد پیر کے روز روسی روبل کی قدر گر کر اب تک کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

    بینک آف رشیا کرنسی منڈیوں میں روبل کے دفاع کے لیے اپنے بین الاقوامی محفوظ ذخائر کو استعمال کے لیے منظم کرتا رہا ہے، لیکن اگر اُس کے ذخائر منجمد کر دیے گئے تو بینک کو ایسا کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر روبل کی قدر تیزی سے گرتی رہی تو افراطِ زر میں اضافہ ہوگا جس سے روسی معیشت کو دھچکا لگے گا۔

    بتایا جاتا ہے کہ روس کا مرکزی بینک اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر کی بڑی مقدار ڈالر، یُورو اور یُوآن میں رکھتا ہے، تاہم جاپانی حکام کو یقین ہے کہ حکومتی اقدام سے روس کے خلاف پابندیوں کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • یوکرین کا دفاع اب قیدی کریں گے

    یوکرین کا دفاع اب قیدی کریں گے

    کیف: یوکرین کا دفاع اب قیدی کریں گے، یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے دفاع کے لیے لڑائی کا تجربہ رکھنے والے قیدیوں کو رہا کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر نے جیلوں‌ میں‌ قید لڑائی کا تجربہ رکھنے والے شہریوں‌ سے کہا سے کہ انھیں رہا کیا جا رہا ہے، وہ یوکرین کے دفاع کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ جنگی تجربہ رکھنے والے یوکرینی قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا، انھیں روس کے ساتھ جنگ کے لیے فرنٹ لائن پر معاشرے کو قرض لوٹانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

    یوکرین کے رہنما، جنھوں نے روسی جارحیت پر اپنے ردعمل کے لیے دنیا بھر سے تعریفیں حاصل کی ہیں، نے آج صبح ایک صدارتی ویڈیو خطاب میں کہا کہ قیدی روس کے خلاف ‘نازک مقامات پر اپنے جرم کی تلافی’ کر سکیں گے۔

    انھوں نے کہا ‘ہم نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جو اخلاقی نقطہ نظر سے آسان نہیں ہے، لیکن جو ہمارے دفاع کے نقطہ نظر سے مفید ہے، کیوں کہ اب کلید ہی دفاع ہے۔

    زیلنسکی نے یورپی یونین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ روسی حملے کے پیش نظر یوکرین کو خصوصی طریقہ کار کے تحت ‘فوری’ رکنیت فراہم کرے۔

    واضح رہے کہ یوکرین کے رہنما ولودیمیر زیلنسکی ایک سابق کامیڈین ہیں جو 2019 میں اقتدار میں آئے تھے۔